اللہ ہم تیرے سامنے نادم اور شرمسار کھڑے ہیں.سر جھکائے ہوئے،ہمیں اللہ جی تیری رحمت کی وسعت کا مکمل اندازہ نہیں لیکن اپنے گناہوں کی شدت سے آگاہ ہیں . اے پاک پروردگار ہم عاصیوں پر رحم کر،ہمارے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرما آمین
ہم خطا کار ہیں ہماری خطائیں معاف کر دے. اے اللہ تو بس رحیم ہی رحیم ہے،کریم ہی کریم ہے،عفو ہی عفو ہے. اللہ جی مسلمان دنیا بھر میں زوال پذیر ہیں ان کی خطائیں معاف کر دے اور اسلام کو باوقار بنا دے.
آمین
اللہ جی ہمیں اپنے حبیب،
ﷺ
انکی آل اور انکے محبوں کے صدقے میں معاف کر دے.
یہ آخری دن دوزخ سے نجات کے ہیں جن میں نجات مانگنے والوں کو آتشِ دوزخ سے نجات ملتی ہے
” بے شک اللہ اور اس کے (سب) فرشتے نبی (مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجتے رہتے ہیں اے ایمان والو! تم (بھی) اُن پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کروo“
’’أللّٰهم صلّ علٰى محمد وعلٰى أٰل محمد كما صلیت علٰى إبراهیم وعلٰى أٰل إبراهیم إنك حمید مجید أللّٰهم بارك علٰى محمد و على أٰل محمد كما باركت علٰى إبراهیم وعلٰى أٰل إبراهیم إنك حمید مجید.‘‘