رام جی کئی برس سے کمپنی میں چائے کی خدمات پر مامور تھے ۔ اور ہماری چائے کے مزاج اور نظام ہائے تذوّق ، یعنی نہ صرف صبح کی چائے، دوپہر کی چائے اور سہ پہر میں تنوع اور تفاوت کا کمال ادراک رکھتے تھے بلکہ ان امور کو بجالانے مین اپنی بے مثال پیش بینی سے دل میں گھر رکھتے تھے ۔
ان کی یہ نا گہانی رخصتی ا س کیفیت نامے پر منتج ہوئی البتہ اس مین موجودہ اشکال آپ کی الف بائی دھاگوں میں عدم دلچسپی پر مبنی ہے ۔