اردو محفل فورم

نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
اس دکان کے سامنے ہی چائے کا کھوکھا
صبح و شام اپنی دکان چلتی ہے
محمد احسن سمیع راحلؔ
محمد احسن سمیع راحلؔ
چائے کے کھوکھے کے بجائے کوئٹہ ہوٹل زیادہ مناسب رہے گا ۔۔۔ کہ پراٹھوں کا بھی بندوبست ہو جائے گا! :)
علی وقار
علی وقار
عمدہ شعر ہے، احمد بھائی، کہیں آپ کا تو نہیں!
صابرہ امین
صابرہ امین
شعر ہو یا نہ ہو، دکان تو محمداحمد بھائی ہی کی معلوم ہوتی ہے!:D
محمداحمد
محمداحمد
علی وقار بھائی! شعر و شاعر کی اس قدر جگ ہنسائی کے بعد کس کافر میں سکت ہے کہ وہ شعر سے وابستگی کا اعلان کرتا پھرے۔ :) :)
محمداحمد
محمداحمد
صابرہ امین آپ اسے اپنی ہی دوکان سمجھیے۔ بیٹھیے، ٹھنڈا پانی پیجیے۔ کسی قسم کی فکر کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ :) :)
علی وقار
علی وقار
جگ ہنسائی کی فکر نہ کیجیے۔ مجھے سچ میں یہ شعر بہت پسند آیا۔ پوری غزل عنایت فرمائیے۔
محمداحمد
محمداحمد
شکریہ علی وقار بھائی!
یہ کافی پرانی غزل ہے۔ اس میں سے احباب کی تفریحِ طبع کا کافی سامان نکل سکتا ہے۔ :)
علی وقار
علی وقار
ماشاءاللہ، کیا عمدہ غزل ہے۔ یہ جان کر مزید خوشی ہوئی کہ آپ نے خود ہی اس غزل کی پیروڈی بھی کر رکھی ہے۔ دکھ بھی ہوا کہ اردو محفل کی رونقیں قصہء ماضی بن گئیں۔ آپ کی غزل پر تبصرے پڑھ کر اندازہ ہوا۔ ایک غزل اور بیسیوں تبصرے؛ اب تو یہ صورت حال نہیں۔ دس برس میں بہت فرق پڑ گیا۔
محمداحمد
محمداحمد
بہت شکریہ! پہلے محفل بہت بہتر تھی اور یہاں ادبی ذوق رکھنے والے کثیر احباب پائے جاتے تھے۔ اب وہ بات نہیں ہے۔ اب تو فعال ارکین ہی گنتی کے رہ گئے ہیں۔
Top