اردو محفل فورم

سید رافع
سید رافع
مسجد میں پیشاب کرنا شاید خلاف شریعت معلوم ہو لیکن کرتے رہتے دینا عین سنت ہے۔

انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی آیا اور اس نے مسجد کے ایک گوشے میں پیشاب کرنا شروع کر دیا۔ لوگوں نے اسے ڈانٹا تو آپ ﷺ نے انہیں منع کر دیا۔ جب وہ پیشاب کر چکا تو نبی ﷺ نے پانی کا ایک ڈول لانے کا حکم دیا جسے اس پر بہا دیا گیا۔
صحیح - متفق علیہ
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
"کرتے رہتے دینا" خدا کا نام لو یار، کیا دماغ کو زحمت دینے کو گناہ سمجھتے ہو بھئی۔
وہ ابتدائے اسلام کا زمانہ تھا جس میں کسی نا جاننے والے سے متعلق نبی کریم صلی اللّٰه علیہ و سلم نے رعایت فرمائی۔ اور اِس وقت دنیا کا ہر فرد جانتا ہے چاہے وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو۔
ایک استثنائی واقعے کو سنت قرار دے رہے ہو۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
کچھ علم بھی ہے کہ سنت کہتے کسے ہیں؟؟؟؟
سید رافع
سید رافع
کیا کم علم دیہاتی لوگ صرف ابتدائے اسلام میں تھے آج نہیں ہیں؟ کیا رسولﷺ کا قول سنت نہیں؟
الشفاء
الشفاء
سید صاحب محترم، کسی مخصوص واقعہ کا ایک خاص سیاق و سباق اور معروضی سبب ہوا کرتا ہے، جس کو جنرلائز نہیں کیا جا سکتا۔ وہ اعرابی اپنا کام شروع کر چکا تھا اس لیے رسول مہربان نے اس کو بیچ میں روکنا مناسب نہیں سمجھا۔ لیکن اُس زمانے کا پس منظر ذہن میں رکھے بغیر جس طرح آپ نے اس کو مستقل سنت قرار دے دیا، سمجھ سے بالا تر ہے۔ آپ کا تبصرہ ایک مخصوص واقعہ کو عموم کا درجہ دے رہا ہے۔۔۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
یہ جانتے بوجھتے اکثر ایسی ہی باتیں کرتے ہیں، حالانکہ انہیں بھی علم ہے کہ آج کا دیہاتی جتنا بھی بے علم اور جاہل کیوں نہ ہو وہ مسجد کا تقدس جانتا ہے۔
Top