اللہ کا شکر ہے محمداحمد اور سیاست پر بات کرنا اس وقت انتہائی ضروری ہے اس لیے وہیں پہنچا ہوں۔ اس سے پہلے ساری توجہ اور زور لائبریری کے کام پر رکھا ہے کچھ سالوں سے۔ اب ذرا گپ شپ کے دھاگوں پر بھی جاؤں گا۔
جاسمن یہ سن کر کافی افسوس ہوا، اللہ ان کا غم ہلکا کرے اور ان کی مشکلات میں آسانی پیدا کرے۔ آمین۔ میرے خیال سے زیک نے اس طرف توجہ دینا شروع کی ہے اور پوسٹ منظور کر لی ہے۔
ٹائپ تو کئی کتابیں ہوئیں پڑی ہیں البتہ پروف کرنا بہت سی کتابں کا باقی ہے ویسے کوئی نئی کتاب ٹائپنگ کے لیے ڈھونڈتا ہوں۔ @گل یاسمیں کی بھی یہی فرمائش تھی۔
اتنے عرصے بعد آمد اور براہِ راست سیاست کے زمرے میں چھلانگ!
سنائیے کیسے ہیں آپ؟؟