اردو محفل فورم

جاسمن
جاسمن
تو وہ بیچارہ مل بھی نہیں رہا۔ خواہ مخواہ خوش فہمیاں نہ پالیں۔ :)
صابرہ امین
صابرہ امین
بہت خوب!!
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
جاسمن صاحبہ! احتیاط منع کیا ہے۔۔۔ہوہوہوہوہو
ویسے اصل شعر یوں ہوگا
یہ میری خالی جیب تجھ پر کہیں گراں نہ ہو
آج نہ مل کہ مہینہ اب اٹھائیس پر ہوا ہوا
جاسمن
جاسمن
جیب کے لحاظ سے پہلے ہفتے کے شروع میں ملنا بے حد نافع ہے۔ اعلیٰ ریسٹورنٹ میں اعلیٰ کھانا۔ تاہم مجبوری ہو تو پھر بھی احتیاطاً پندرہ سے پہلے پہلے تو ضرور ہی مل لینا چاہیے۔ ایک درمیانہ درجے کے ریسٹورنٹ میں درمیانہ درجے کا کھانا ہو سکتا ہے۔
جاسمن
جاسمن
پندرہ کے بعد چائے، برگر یا شوارما۔ بیس کے بعد دہی بڑے اور چائے۔ یا صرف گول گپے۔ پچیس کے بعد چائے میں پاپے ڈبو کے کھائے جا سکتے ہیں۔ اٹھائیس کے بعد "آپ کا مطلوبہ نمبر کسی کے زیر استعمال نہیں ہے۔" سے ہی کام چلایا جا سکتا ہے۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
اے ہم نفس نہ پوچھیو تنخواہ کا حساب
موج نسیم تھی ادھر آئی ادھر گئی
نیرنگ خیال
Top