اردو محفل فورم

ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
سرخی جو دیدم بر لبش
گفتم کہ ایں چہ کیتا ای؟
گفتا کہ خونِ عاشقاں
میں بھر پیالہ پیتا ای
سید عاطف علی
سید عاطف علی
بھر بھر پیالہ ہو گا شاید ۔ :ROFLMAO:
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
رئیس امروہوی کے بڑے بھائی تفنن طبع کے لیے تین چار زبانوں کے الفاظ ملا کر شعر لکھا کرتے تھے ۔ یہ انہی کا کلام ہے ۔یاد داشت کے زور پر جلدی میں لکھا تھا یہ شعر اس لیے اس میں ضعف کا رہ جانا یقینی ہے ۔ :) آخری مصرع یوں تھا شاید: میں بھر پیالہ پیتا ای
سید عاطف علی
سید عاطف علی
یہ بھائی صاحب خون پیلیا تو نہیں تھے ؟؟؟؟
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
مزیدار آدمی تھے ۔ دانشور ، شاعر وغیرہ ۔ بڑے عہدے کے سی ایس ایس افسر تھے ۔ ریٹائر ہو کر والیانِ ریاست خیرپور کے دربار سے وابستہ ہوگئے اور بقیہ عمر وہیں گزاری۔ کالج کے زمانے کا میرا ایک ایرانی نژاد دوست خیر پور کا تھا۔ وہی یہ سوغاتیں لایا کرتا تھا ۔ اسی کی وساطت سے خیر پور اور کوٹ ڈیجی کے مشہور قلعے کی سیر میڈیکل کالج کی زندگی کی خوشگوار یادوں میں سے ایک ہے۔
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
ان کے اور بھی"کثیراللسانی" اشعار مجھے یاد ہو کرتے تھے ۔ اب ان کے کچھ دھندلے سے خاکے باقی ہیں ۔ کسیری حلوہ کھانا پڑے گا۔ :)
علی وقار
علی وقار
اگر تو یہ کمال امروہوی کا تذکرہ ہو رہا ہے تو یہ تو بہت معروف ہستی ہیں۔ مینا کماری کے شوہر تھے۔ لکھاری، شاعر اور فلم ڈائریکٹر۔
Top