اردو محفل فورم

محمداحمد
محمداحمد
سبحان اللہ !

زہرِ تغافل کی ترکیب خوب ہے۔ :)
جاسمن
جاسمن
مجھے تعویذ لکھ دو خونِ آ ہو سے کہ اے سیانو
تغافل ٹوٹکہ ہے اور جادو ہے نظر اس کی
محمداحمد
محمداحمد
بڑا خطرناک شعر ہے بھئی!
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
حرام ، حرام ، حرام !!! حرام شعر ہے یہ ، خواہرم جاسمن! یہ کہاں آپ تعویذ گنڈے کے چکروں میں پڑگئیں ۔ خوامخواہ ایک ہرن بھی شہید کردیا۔
سید عاطف علی
سید عاطف علی
خبردار ! جاسمن ! اپنے مسحور ہونے کا اعلان دیگر ساحروں کو دعوت دیتا ہے ۔ :)
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
یعنی کہ ایسی باتوں سے آلِ سامری کو مہمیز مل سکتی ہے۔
جاسمن
جاسمن
جھوٹے سچے شعراء بتائیں کہ تغافل زہر ہے یا ٹوٹکہ؟:)
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
"جھوٹے سچے شعراء " 😀😀😀
محمداحمد
محمداحمد
اس قسم کے سوال جواب بنگالی بابا سے کیے جائیں تو مناسب جواب ملنے کا "اندیشہ" ہے۔ :)

شاعر بے چارے کیا جانیں یہ سب ہیرا پھیریاں ۔
Top