اردو محفل فورم

ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
یہ بات دوستوں کو بتائی تو ایک دوست بآواز بلند بولے: کھایا پیا کچھ نہیں ، پلیٹ توڑی بارہ آنے!
دوسرے صاحب کہنے لگے کہ سات کے بجائے اگر بارہ برس ہوئے ہوتے تو دِلّی سے متعلق ایک ضرب المثل اس موقع پر پوری طرح فٹ ہوتی۔
تیسرے صاحب گویا ہوئے کہ میاں دِلّی کے بجائے نلکی والی ضرب المثل زیادہ صادق آتی۔
چوتھے کرمفرما نے فرمایا کہ ۔۔۔۔۔ لیکن اس سے پہلے کہ وہ کچھ فرماتے نمعلوم کیوں لائن کٹ گئی ۔ :)
زیک
زیک
کیا آخری گیارہ ماہ ان سات سالوں میں شامل سمجھے جائیں؟
یاسر شاہ
یاسر شاہ
مبروک ۔ظہیر بھائی بہت خوشی ہوئی آپ کو دیکھ کر۔میں تو ایصال ثواب کے متعلق سوچ رہا تھا۔
علی وقار
علی وقار
سر اس طویل غیر حاضری کا سبب، کیا مصروفیت؟
ا
الف نظامی
ماشاء اللہ
محمد خلیل الرحمٰن
محمد خلیل الرحمٰن
اردو محفل میں بار دگر خوش آمدید جناب!
محمداحمد
محمداحمد
باز خوش آمدید ظہیر بھائی! :redheart:
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
زیک :
رکن کی نہیں رکنیت کی بات ہورہی ہے ۔ رکنیت تو سات سال سے برقرار ہے نا! :) تابش صدیقی نے غیر حاضری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے درمیان میں کچھ دنوں کے لئے معطل کردیا ہو تو اور بات ہے ۔:):):)
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
یاسر شاہ :
آپ بھلے آدمی ہیں ، مبارک دے رہے ہیں ۔ ورنہ کچھ دوست تو ضرب الامثال سے ضربیں لگارہے تھے ۔ :)
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
علی وقار :
علی وقار ، کوئی ایک وجہ ہو تو بتائی جائے ۔ اس بار زندگی نے کئی محاذوں پر بیک وقت حملہ کیا تھا ۔ چومکھی لڑنا پڑا ۔ مختصراً یہ کہ کچھ نئی ذمہ داریاں اور کچھ اپنی بازیافت کی جدوجہد۔ گھربار کو زیادہ وقت اور توجہ چاہیے تھی ۔ ترجیحات تبدیل کرنا پڑیں ۔ اب ایک بار پھر علمِ بغاوت بلند کرتو دیا ہے ، دیکھئے بازو کب تک ساتھ دیتے ہیں ۔
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
محمد خلیل الرحمٰن : بہت شکریہ خلیل بھائی ۔ میرا یہ آنا جانا تو لگا رہتا ہے ۔ آپ خوش آمدید کہتے کہتے تھک جائیں گے ۔ :D
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
محمداحمد : شکریہ تو آپ کا احمد بھائی کہ پاسورڈ کے سلسلے میں مدد فرمائی ۔ :)
سید ذیشان
سید ذیشان
آپ کو دوبرر خوش آمدید :)
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
واہ! کیا فیوژن ہے ! یہ بات دوبارہ مکرر ارشاد کیجئے ۔
محمداحمد
محمداحمد
ماشاء اللہ ظہیر بھائی آپ محفل میں آ گئے ہیں یہ ہم سب کے لئے بہت خوش کی بات ہے۔ :)
علی وقار
علی وقار
ظہیر بھائی کے آنے کی خوشی میں احمد بھائی سے بھی ٹائپو سرزد ہو گیا، خوشی کو خوش کر دیا۔ :) واقعی بہت خوش کی بات ہے۔ :)
Top