اردو محفل فورم

زیک
زیک
اوہ۔ اب کیسی طبیعت ہے؟
عرفان سعید
عرفان سعید
بہت بہتر! لیکن ہسپتال سے آئے اب چوتھا ہفتہ گزر رہا ہے اور اب بھی جسم میں کمزوری محسوس ہوتی ہے اور بات کرتے سانس اکھڑ جاتا ہے۔
زیک
زیک
آرام کرتے رہیں۔ کئی دوستوں سے سنا ہے کہ انہیں مکمل ٹھیک ہونے میں کافی وقت لگا
عرفان سعید
عرفان سعید
جی بالکل۔ ابھی ڈیڑھ ہفتہ مزید چھٹیوں پر ہوں۔
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
اللہ تعالیٰ جلد از جلد مکمل شفایابی عطا فرمائے۔ آمین
محمد وارث
محمد وارث
اللہ تعالیٰ صحت و تندرستی عطا فرمائیں۔
یاسر شاہ
یاسر شاہ
اللہ تعالیٰ مکمل شفایاب کر دے آپ کو۔آمین۔
سید عاطف علی
سید عاطف علی
اور اس دوران طبیعت کیسی ہے یا رہی ؟
اللہ تعالیٰ جلد از جلد شفاعطا کرے ۔ آمین
عرفان سعید
عرفان سعید
اب تو بہت بہتر ہے۔ نقاہت اور سانس کا مسئلہ آہستہ آہستہ بہتر ہو گا۔
سب سے مشکل اور تکلیف دہ امر یہ تھا کہ اپنی جاب کے سلسلے میں بلجیم میں تھا جب کورونا کا حملہ ہوا۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہوٹل میں ہی قرنطینہ ہوا۔ لیکن روز بروز طبیعت بگڑتی گئی، جس کے باعث بلجیم میں ہی ہسپتال میں دس دن قرنطینہ میں گزارنے پڑے۔ گھر والوں کے لیے فن لینڈ میں شدید پریشانی رہی۔اب تو اللہ کالاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس ہولناکی سے نجات ملی۔
Top