اردو محفل فورم

اکمل زیدی
اکمل زیدی
کہتے ہیں وقت اپنے آپ کو دہراتا بھی ہے ۔۔۔تو کیا انتظار کیا جائے دوبارہ اس وقت کے آنے کا ؟
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
ہر کہی بات صحیح تھوڑی ہوتی ہے۔ جو وقت ہاتھ سے نکل جائے، کبھی واپس آتے ہم نے تو نہیں دیکھا۔ پھر دہرانا کیسا؟ ہاں اگر واقعات یا حالات دہرانے کی بات ہو تو مان سکتے ہیں۔ آپ متفق مت ہوئیے گا ہماری بات سے کیونکہ ہم تو ایویں ہی بولتے رہتے ہیں ۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
گُلِ یاسمیں ۔۔ آپ کچھ بھی کہیں میں آپ کے آخری جملہ سے پوری طرح متفق ہوں ۔۔۔ :)
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
اکمل زیدی اتفاق ہی میں برکت ہے۔ آخری جملے سے اتفاق کیا ابھی۔۔۔۔کسی وقت پہلے جملے سے بھی کر لیجئیے گا، ہم غریبوں کا دل بھی خوش ہو جائے گا۔ اب الفاظ برتنے میں بھی کیا بچت کرنی۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
چلیں اس میں پہلے جملے سے سو فیصد اتفاق۔۔۔اب خوش ہو غریبوں ۔ ۔ ۔ :giggle:
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
نوید ناظم
دور چلے جانے والے مسافروں کے لئے یا تو بندہ انھیں روک کر خود ساتھ ہو لے، یہ کہتے ہوئے
او دور کے مسافر ہم کو بھی ساتھ لے لے
ہم رہ گئے اکیلے
ورنہ ارادتاً دور چلے جانے والوں کو بھلانے کی کوشش تو کر کے دیکھ لے۔۔ خود کو تسلی دیتے ہوئے
جو چلا گیا تمہیں چھوڑ کر
اسے بھول جا
اسے بھول جا
البتہ جو موت کی راہ پہ چل کر دور ہو گئے ہوں ، وہ تو بھلائے نہیں بھولتے۔
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
اکمل زیدی ہاں جی ہم غریبوں کو ، غریب الوطنوں کو اپنے ہم وطنوں کی ذرا سی توجہ ہی بھرپور خوشیاں دے دیتی ہیں۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
آپ نے ماحول یکسر بدل دیا محترمہ واقعی یہ غریب الوطنی بھی عجب شے ہے۔۔۔:-(
اکمل زیدی
اکمل زیدی
لیکن جہاں تک توجہ کا تعلق ہے اس میں تو یہاں آپ امراء ۔۔ میں شمار ہوتی ہیں ۔ ۔ ۔ :) ( ماحول واپس لانے کی کوشش)
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
ہاں جی۔۔۔ عجب شے ہے ۔ کسی کسی وقت تو بہت حاوی ہو جاتی۔ لیکن آپ نے ہمارا شمار توجہ کے معاملے میں امراء میں کر کے ماحول بدل دیا۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
نہیں یہ تو ہے ویسے۔۔۔اس معاملے میں تو ہم غریب ہیں ٹیگ کر کر کے توجہ لیتے ہیں :(
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
دیکھا۔۔ مزید ایک بات پہ اتفاق کر لیا آپ نے۔۔۔ :ROFLMAO:
ہم نہ کہتے تھے کہ اتفاق بڑھتا جائے گا اور اسی حساب سے برکت بھی۔
نوید ناظم
نوید ناظم
دنیا میں کچھ بھی Repeat نہیں ہوتا اکمل بھائی،
نوید ناظم
نوید ناظم
@گلِ یاسمین
جی جس طرح کوئی انسان اپنے قد سے نہیں نکل سکتا اُسی طرح کوئی بھی اپنے ماضی سے نکل نہیں سکتا-
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
کسی حد تک ہوتا بھی ہے ری پیٹ۔۔۔ مکافات عمل کی صورت۔ بس کردار بدل جاتے ہیں۔
سید عاطف علی بھائی۔۔ کیا اسے بھی آبدار موتی کہا جا سکتابہے :D
سید عاطف علی
سید عاطف علی
یہ تو آبدار ہونے کے ساتھ ساتھ اور موتیوں میں سب سے بڑا بھی ہے اس کے سامنے تو کوہ نور کیا چیز ہے ۔ اسے تمہاری فضیلت کی چادر میں جڑ دیں گے ہم ۔
Top