اردو محفل فورم

سیما علی
سیما علی
السلام علیکم
کیسی ہیں بہت خوشی ہوئی آپ کو دوبارہ دیکھ کے جیتی رہیے بہت ڈھیر ساری دعائیں ۔۔۔۔۔۔
صابرہ امین
صابرہ امین
میں بالکل ٹھیک، الحمد للہ ۔ ۔ دعاؤں کے لیے بہت شکریہ سیما آپا ۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
السلام علیکم، کہاں ہو بہنا، خیریت تو ہے؟ بالکل ہی غائب ہو گئیں
صابرہ امین
صابرہ امین
وعلیکم السلام بھائی، جی بس کیا کہیں ۔ ۔ جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دن ۔ ۔ ۔ کام پر جانا کے بعد پھر وہی روٹین ہو گئی ہے جو کووڈ سے پہلے تھی ۔
محمد خلیل الرحمٰن
محمد خلیل الرحمٰن
خیر مبارک۔ نیز بارِ دگر خوش آمدید۔ کہاں رہیں اتنے دن؟
صابرہ امین
صابرہ امین
جی بے حد شکریہ ۔ ۔ ہمیں لگا کہ ہمارے جانے کی کسی کو خبر نہ ہوگی !!! شاعری کے باعث ہی یہاں آنا جانا تھا ۔ جاب پر دوبارہ جانے کے باعث شاعری سے ناتا تقریبآٓ ختم ہی ہو گیا۔ اردو محفل کی سالگرہ یاد تھی۔ اس لیے سوچا کہ مبارکباد دی جائے ۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے، پھر بھی کچھ نہ کچھ وقت تو محفل کو دیا کریں جب اچانک سے کوئی چلا جائے پریشانی سی رہتی ہے
صابرہ امین
صابرہ امین
سلامت رہیں بھائی ۔ بس ایسا انجانے میں ہو گیا ۔ انشا اللہ کوشش رہے گی کی اپنا حصہ ڈالا جائے ۔ شکریہ
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
صابرہ امین!اردو محفل میں واپسی پر دوبارہ خوش آمدید! یہ بتائیے کہ غزلیں کتنی لائی ہیں؟
:):):)
صابرہ امین
صابرہ امین
آپ کا بے حد شکریہ ۔ غالباً کل ہی آپ کا ذکرِخیر کسی سے ہوا کہ شاعری کم کم ہوتی ہے اور غزلیں آپ کی نصیحت کے مطابق پال میں لگا دیتی ہوں۔ اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ وہ مجھے انہیں مکمل کرنے کا وقت اور حوصلہ دے ۔
Top