اردو محفل فورم

عبید انصاری
عبید انصاری
چونسہ کا انتظار کرنا چاہیے ویسے۔
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
عبید بھائی ، کیا سندھڑی اور کیا چونسا! میرے لئے تو ہر ایک لنگڑا ہے ۔ کوئی یہاں تک پہنچتا ہی نہیں ۔
جاسمن
جاسمن
بھجوائیں؟
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
بہت بہت شکریہ خواہرم ! اللہ آپ کے رزق میں فراوانی اور برکت عطا فرمائے ۔ مسئلہ دراصل یہی ہے کہ پاکستان سے کسی بھی قسم کا پھل وغیرہ یہاں بھیجا ہی نہیں جاسکتا ۔ قانوناً منع ہے ۔ صرف آم کی تصویر بھیجی جاسکتی ہے ۔ سو وہ میں انٹرنیٹ پر گاہے بگاہے دیکھ لیتا ہوں :) :) :)
جاسمن
جاسمن
اوہ!!! اللہ اپنا خاص کرم فرمائے۔ آمین!
جاسمن
جاسمن
آج آپ کے لیے بڑے مزے کی دعائیں کیں جن میں مزے مزے کے پھل ملنے کی دعائیں بھی ہیں۔:)
محمد احسن سمیع راحلؔ
محمد احسن سمیع راحلؔ
چلیں سندھ کے سندھڑی کی فضیلت کا تو بیان ہو گیا ۔۔۔ اب قومی ہم آہنگی اور یگانگت کے پیشِ نظر ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب کے چونسے، پختونخواہ کے آڑو، بلوچستان کی چیری، کشمیر کے سیب اور گلگت بلتستان کی خوبانی کی بھی شان بیان کی جائے :)
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
راحل بھائی ، خوبانی کے بارے میں اپنے حیدرآباد کے پروفیسر عنایت علی خان نے کہا ہے : آپ خوبایناں کھالیں ، ہمیں گٹھلی بھی نہ دی ٭ ایسے تو ہوتے نہیں ہیں کبھی خوباں جاناں
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
اور آڑو کے بارے میں بچپن کی درسی کتاب میں یہ پڑھا کرتے تھے: آرا ، تالا ، آڑو ٭ تارا ، آم ، باجا
Top