اردو محفل فورم

ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
اگر مدیرانِ کرام اجازت دیں تو میں کھیلوں کے زمرے میں ایک غزل پوسٹ کردوں؟َ
جاسمن
جاسمن
D: ہاہاہاہا۔
باورچی خانے میں ٹھیک رہے گی
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
:) :) :)
وہاں پہلے ہی کھچڑی پک رہی ہے ۔ فی الوقت توکھیل کا زمرہ ہی محفوظ ترین مقام ہے غزل کے لئے ۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
"یاوہ گوئی" کو ختم کرنے کا ایک آسان حل یہ ہے کہ مارشل لاء نافذ کیا جائے جس ممبر کا مراسلہ مدیران کے مطابق محفل میں نہیں ہونا چاہیے مراسلہ حذف اور ممبر کو معطل کر دیا جائے، بس دو دنوں میں پچانوے فیصد فعال ممبران سے محفل کو چھٹکارا مل جائے گا پھر جب ہفتوں میں کوئی ایک آدھ مراسلہ محفل کی زینت بڑھائے گا تو "یاوہ گوئی" کا تصور بھی محال ہو گا :) :)
عبید انصاری
عبید انصاری
عبد الرؤوف بھائی یہ خیال ہمارا پسندیدہ نہ سہی، تاہم کچھ اتنا برا بھی نہیں ہے۔ :)
ام عبدالوھاب
ام عبدالوھاب
اب لوگوں کو صرف مراسلہ کی تعدادِ بڑھانے کی فکر ہے چاہے بے ہنگم گفتگو ہی ہو۔
محمد احسن سمیع راحلؔ
محمد احسن سمیع راحلؔ
ظہیراحمدظہیر بھائی ۔۔۔ آپ بس غزل پوسٹ کردیں ۔۔۔ جس زمرے میں آپ کی غزل ہوگی وہی زمرہ زمرۂ ادب بن جاوے گا :)
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
محمد عبدالرؤوف ، ہائیں ، میاں اتنی شدت پسندی! مارشل لاء کی باتیں کررہے ہو ، خیریت تو ہے نا؟!
Top