اردو محفل فورم

سید عاطف علی
سید عاطف علی
قلت کلام قلت طعام اور قلت اختلاط مع الانام ۔ یہ تو بڑے حکماء کا معروف قول ہے ۔
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
اب سوشل میڈیا کے تناظر میں کم لکھنے میں بھی عافیت ہے۔ :)
محمداحمد
محمداحمد
مع الانام کے کیا معنی ہیں عاطف بھائی؟
سید عاطف علی
سید عاطف علی
انام ۔ بمعنی ۔ بشر۔ جن و بشر ۔ اور جن و بشر و دیگر زمینی مخلوقات الارض۔
محمداحمد
محمداحمد
انام کا لفظ حیوانات کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے؟
سید عاطف علی
سید عاطف علی
جی ہاں - تمام زمینی مخلوق کے معنی بھی مذکور ہیں المعانی لغت میں -(جميع ما على الأرض من الخلْق.)
یعنی اوپر والے معنی میں سے تیسرے معنی۔
محمداحمد
محمداحمد
جزاک اللہ!
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
احمد بھائی ، انام کے معنی مخلوق کے ہیں۔ جیسے رسول اکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا لقب ہے خیر الانام یعنی مخلوق میں سب سے بہتر۔
Top