اردو محفل فورم

جاسمن
جاسمن
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
الحمداللہ آپ آئے۔ اللہ کرے سب خیر ہو۔آمین!
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
بہت شکریہ صبح کے لیے ناشتہ تیار کر کے جانے کا۔ :)
ہادیہ
ہادیہ
بھیا اتنا اسٹیمنا ہے ابھی:ڈی
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
خواہرم جاسمن وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ ۔ الحمدللہ سب خیرو عافیت ہے ۔ بس وہی ایک زندگی ساتھ لگی ہوئی ہے ۔ تاخیر سے حاضری کے لئے ہمیشہ شرمندہ ہوتا ہوں ۔ لیکن یہ بھی جانتا ہوں کہ اردو محفل کے احباب بہت وسیع القلب ہیں ۔ سمجھتے ہیں ۔ اللہ آپ کو دین و دنیا کی سربلندیاں عطا فرمائے ۔ آمین
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
تابش بھائی ، یہ تو سنا تھا کہ شعر وادب کچھ لوگوں کا اوڑھنا بچھونا ہوتا ہے ، لیکن یہ پہلی دفعہ معلوم ہوا کہ شعر وا دب کچھ لوگوں کا کھاناپینا بھی ہوتا ہے -:) تابش بھائی اگر دیگر قارئین کا خیال نہ ہوتا تو میں آپ کے لنچ اور ڈنر کا انتظام بھی بخوبی کرسکتا تھا -:) -:)-:)
جاسمن
جاسمن
ظہیر بھائی! تابش کے لئے اب ظہرانہ کا بھی اہتمام کر دیں۔
ایک غزل ناشتہ میں، دو غزلیں ظہرانہ میں ۔ ایک رباعی شام کی چائے کے طور پہ۔ ایک نظم رات کے کھانے میں۔ آپ دونوں مطمئن رہیں گے ان شاءاللہ۔ راوی چین تو کیا فرانس اور کینیڈا بھی لکھے گا۔
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
ہا ہا ہا ہا !!! اچھا مینو بنادیا ہے آپ نے ! رباعی سے البتہ پرہیز کروائیں۔ اکثر ثقیل ہوتی ہے -:)-:)-)
جاسمن
جاسمن
قطعہ کر لیں۔
Top