اردو محفل فورم

نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
یہ روزمرہ کا معمول ہے؟ جاگنگ کرتے ہیں؟ ایک سوال جو پوچھنا چاہتا ہوں کہ رننگ سے وزن پر کتنا فرق پڑتا ہے؟ اگر آپ نے نوٹ کیا ہو؟ میں اوسطا پانچ کلومیٹر پیدل چلتا ہوں مگر گزشتہ چار مہینوں سے صرف دو کلو کا فرق پڑا ہے۔ جو کہ انتہائی غیر مناسب ہے۔
زیک
زیک
رننگ روزانہ نہیں ہفتے میں تین دفعہ کرتا ہوں۔ وزن کم کرنا میرا مقصد نہیں کہ وزن اچھی رینج میں ہے۔ اگر وزن کم کرنا ہو تو چند منٹ انتہائی تیز دوڑیں اور پھر باقی وقت اس رفتار سے جاگنگ کریں کہ دوڑتے ہوئے بات چیت کر سکیں۔ جس دن نہ دوڑیں اس دن انتہائی تیزی سے واک کریں۔ عام رفتار سے چلنے سے کیلوریز کم خرچ ہوتی ہیں۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
واک تو میں تیز ہی کرتا ہوں۔ عام واک سے کافی تیز۔ یہ سپرنٹ والاطریقہ بہتر ہے۔ کافی لوگوں نے تجویز کیا ہے۔ چلیں کر کے دیکھتا ہوں۔
Top