اردو محفل فورم

ربیع م
ربیع م
ایسا کوئی چکر بھی چل رہا ہے؟
اے خان
اے خان
عمران خان بھی پتہ نہیں جو منہ میں آئے بول دیتا ہے.
ایچ اے خان
ایچ اے خان
اس یونی ورسٹی کو ختم کرکے کریکشن سینٹر بنانا چاہیے
عباد اللہ
عباد اللہ
چھوٹے خان تم بھی ملا بن جائز ناجائز کے گورکھ دھندے میں پھنس گئے ہو :)
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
میرا خیال ہے کہ "درست نہیں" کی جگہ جائز نہیں لکھ گئے ہیں۔ :)
اے خان
اے خان
عباد اللہ بھائی میرے الفاظ کا چناؤ شاید ٹھیک نہیں تھا۔میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنا درست نہیں ہے۔مرنے والے کو تو حکومت ویسے بھی تحفظ فراہم نہ کرسکی ،اب یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کا کیا فائدہ
با ادب
با ادب
حکومت پہلے مشعال خان کے معاملےکی وضاحت تو کردے. یہاں سب سے بڑا کام نام تبدیل کر دینا ہے. حامد حسین کے قاتلوں کا آج تک کوئی سراغ نہیں سازش بے بقاب نہیں دہشت گردوں کی چال کا علم نہیں بس باچا خان یونی کا نام ڈاکٹر حامد حسین کے نام۔پہ رکھ دو.
با ادب
با ادب
میری ناقص رائے کے مطابق مشعال خان کا نام کسی کو دینے یا نہ دینے سے زیادہ ضروری امر یہ ہے کہ مشعال خان کے اپنے نام پہ جو کیچڑ اچھالی گئی اس کو صاف کیا جائے. ۔کسی بھی مسلمان گھرانے کے چشم و چراغ پہ لا دینی کا فتوی زیادہ تکلیف دہ ہے
با ادب
با ادب
وہ مشعال خان جسے میں جانتی تک نہیں اس کی وجہ سے میں اب تک بے سکونی کا شکار ہوں. رات کو ڈر کہ اٹھ جاتی ہوں یا اللہ وہ بچہ اگر دین کا۔منکر نہیں تھا اپنے پیارے نبی کا منکر نہیں تھا تو اللہ اس کی بے گناہی اس دنیا میں بھی عیاں کر دے اور آخرت کا تو تیرا وعدہ ہے ہی.
با ادب
با ادب
اور اللہ ہمیں ہماری اولادوں دوست احباب اور تمام مسلمانوں کا خاتمہ بالخیر ہو خاتمہ بالایمان ہو. مشعال کی ماں کا دکھ میں نہیں جانتی لیکن میں اپنے بچوں کو دیکھ کر کانپ اٹھتی ہوں. اللہ کیسی ہوا چلی ہے. کیا گورکھ دھندہ ہے ہمیں بچا لے آمین.
اے خان
اے خان
مشال خان کے ساتھ جو ہوا وہ سراسر غلط تھا۔ مشال کی اپنی غلطیوں ہی انہیں لے ڈوبی۔
زیک
زیک
اس بات کا زیادہ چانس ہے کہ پاکستانی اس کے قاتلوں کے نام پر جگہوں کے نام رکھیں گے
با ادب
با ادب
کیا ہی بہتر ہو اگر مسلمان مسلممان کی فلاح کی بھی کوشش کر لیا کریں. اگر کوئی دین سے دور ہوتا ہے تو اسے دین۔کی طرف مائل کرنا بھی ہمارے فرائض میں شامل ہے صرف فتوٰی لگا کر قتل۔کرنا ہی مسلمانی نہیں.
زیک
زیک
کیا ہی بہتر ہو اگر انسان انسان کو اپنے اپنے مذہب ہر چلنے دے
با ادب
با ادب
میرا نہیں خیال کہ آج تک کسی انسان نے عیسائی ھندو یہودی کو اس لئے قتل کیا کہ وہ اپنے مذاہب سے تعلق کیوں رکھتے ہیں.
با ادب
با ادب
جہاں تک اسلام۔کی دعوت و تبلیغ کی بات ہے تو ہمارے پیارے نبی صہ اور اللہ نے امت مسلمہ پر یہ فریضہ عائد کر رکھا ہے کہ لوگوں کو آگ کے گڑھے میں گرنے سے بچایا جائے اور انھیں فلاح کی طرف آنے کی دعوت دی جائے. بہتر انداز سے
Top