اردو محفل فورم

عباس اعوان
عباس اعوان
عامر بھائی ، آتش بھی تو ابھی جوان ہی ہے۔
:)
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
آپ کے کون سا دانت گرنے لگے ہیں۔ آپ لکھتے رہیں گے تو نئے لکھنے والوں کو حوصلہ ملتا رہے گا۔
ڈاکٹرعامر شہزاد
ڈاکٹرعامر شہزاد
محمد تابش صدیقی بھائی لکھنے کے لیے دانتوں کا ہونا ضروری ہے ؟؟؟ میں نے تو ایسے شاعر کے بارے میں بھی سُنا ہے جن کے منہ میں ایک بھی دانت نہیں تھا اور وہ مشاعرے میں بتیسی لانا بھول جاتے تھے تو پھپھ پھپھ کر کے شعر سنایا کرتے تھے ۔
عاطف ملک
عاطف ملک
راحیل بھائی!
اگر کہیں شاعری کے حوالے سے میرا ذکر آئے گا تو آپ کا ذکر بھی لامحالہ آئے گا۔
استادِ محترم اعجاز عبید صاحب کے ساتھ۔
باقی!
"تم جو کہو مناسب........"
فرقان احمد
فرقان احمد
ہم نے انہیں ایک لحاظ سے دورِ حاضر کا غالب قرار دیا، ڈاکٹر عامر نے محترم راحیل فاروق کی گڈی اک ذرا اور چڑھا دی، سوچتا ہوں، آنچ ذرا مدہم رکھنی چاہیے تھی ۔۔۔ !!!
عاطف ملک
عاطف ملک
ڈاکٹرعامر شہزاد کی باتوں سے متفق ہوں۔
آپ کو پڑھ کر سیکھا ہے جو تھوڑا بہت آتا ہے۔
یا جیسے لاریب مرزا نے کہا محفل میں موجود مواد سے۔
اور استادِ محترم سے۔
ڈاکٹرعامر شہزاد
ڈاکٹرعامر شہزاد
فرقان احمد بھائی بات عزت کی ہے ۔ جتنی عزت میں اُن کی کرتا ہوں یہ لفظ تو شاید کچھ بھی نہیں ۔ اگر آپ کو میری باتوں سے اتفاق نہیں تو کوئی بات نہیں ۔ میرا لکھا کون سا پتھر پہ لکیر ہے ۔ آپ مزے سے اختلاف کر سکتے ہیں ۔ ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے ۔
فرقان احمد
فرقان احمد
اگر راحیل بھیا شاعری کو خدا حافظ کہنے کے فیصلہ واپس لیتے ہیں تو ہم بھی اپنے تبصرے پر قائم رہیں گے، انہیں غالب ثانی بنائے رکھیں گے، ہاں، اگر وہ شاعری کا یہ نگر ویران کر کے جانا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں کیا پڑی کہ ان کے لیے عرش سے پرے مکان تلاش کرتے پھریں :)
ڈاکٹرعامر شہزاد
ڈاکٹرعامر شہزاد
عاطف ملک شکریہ عزت رکھنے کے لیے ۔ جیسے آپ نے اساتذہ کو پڑھ کے سیکھا ہے اور آج ماشا ء اللہ اساتذہ آپ پہ نازاں ہیں ۔ نئے آنے والے لوگ آپ کو پڑھ کے سیکھیں گے ان شاء اللہ ۔
فرقان احمد
فرقان احمد
ڈاکٹر عامر، آج آپ زیادہ سیریس اور جذباتی لگ رہے ہیں، کہاں کئی آپ کی حسِ مزاح :) ارے صاحب! آپ جذبات کی رو میں بہہ گئے تو ہم بھی گلیسرین ڈھونڈ نکالیں گے کہیں نہ کہیں سے ۔۔۔ ہو جائے مقابلہ؟
ڈاکٹرعامر شہزاد
ڈاکٹرعامر شہزاد
مجھے راحیل بھائی نے ججباتی کر دیا ہے ۔ :(
عاطف ملک
عاطف ملک
راحیل فاروق بھائی کیلے محبت اور عزت دونوں بے حد ہیں میرے دل میں۔
انشا اللہ موقعہ ملا اور قسمت نے ساتھ دیا تو ان سے بھی اچھا لکھنے کی کوشش کروں گا۔
Because I believe in a quotation of a great person "A successful father is not
more successful than his children
عاطف ملک
عاطف ملک
اس لیے راحیل فاروق بھائی!
خدارا لکھتے رہیے،ورنہ یہ مقام جلدی آنے کے خدشات ہیں :-پی
اور ابھی تو محمد ریحان قریشی چارج ہو رہے ہیں۔۔۔۔وہ موج میں آئے تو بحرالفصاحت میں طغیانی آنے کے قوی امکانات ہیں :ڈی
فہد اشرف
فہد اشرف
راحیل بھائی مرہم صاحب کون ہیں محفل میں؟ عاطف بھائی کو تو جانتا ہوں۔
راحیل فاروق
راحیل فاروق
معذرت، پیارے لوگو۔ مریم افتخار مراد تھیں۔ فون سے ٹائپ کرنے میں بوڑھے لوگوں کو یہ مسائل تو ہوتے ہیں! ؛)
فہد اشرف
فہد اشرف
مجھے لگا کسی کا تخلص ہوگا :D
راحیل فاروق
راحیل فاروق
میں اصل میں انگلیاں پھیر (glide) کے ٹائپ کرنے کا عادی ہوں فون پر۔ اس میں کبھی کبھی کچھ نہ کچھ گڑبڑ ہو جاتی ہے تیزی میں۔ مگر سہولت نہایت عمدہ ہے۔ حیرت ہے کہ لوگ اکثر اس سے واقف نہیں ہوتے!
راحیل فاروق
راحیل فاروق
نشتر ہو سکتا ہے تو مرہم میں کیا برا ہے؟
بلکہ میں تو کہتا ہوں تمھی رکھ کے شاعری شروع کر دو!
فہد اشرف
فہد اشرف
اگر میں نے شروع کر دی تو آپ شاعری چھوڑیں نہ چھوڑیں محفل ضرور چھوڑ جائیں گے۔ :p
مریم افتخار
مریم افتخار
شاگرد استاد کی لگائ ہوئی فصل ہوتے ہیں اور انہیں بڑھتا دیکھ کر استاد خوش ہوتا ہے۔ ہمارا فخر یہی ہے کہ اپنے اساتذہ کا فخر بنیں اور اگر استادِ محترم اس طرح کہیں گے تو میں اسے شرم کا مقام سمجھتی ہوں۔
And I will never let you down !
Top