اردو محفل فورم

زیک
زیک
قرآن و حدیث زمین کے مرکز ہونے بارے کیا کہتے ہیں یہ مسئلہ نہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ کئی مسلمانوں نے ماڈرن زمانے میں بھی ان سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ سورج زمین کے گرد گھومتا ہے۔ یہ تھیسس بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی لگتا ہے
آصف اثر
آصف اثر
بھائی ذراعقل کے ناخن لو۔ مسئلہ اس طرح کے تھیسس کا نہیں آپ کے سوچ کا ہے۔ دوسروں کے تھیسس دیکھ کر ان کو پورے دین پر فِٹ کرنا کون ساطریقۂ استدلال ہے؟
آپ کو چاہیے اس طرح کے مقالے صاحبِ مقالہ سے ڈسکس کیا کریں۔
راحیل فاروق
راحیل فاروق
آصف بھائی، معذرت چاہتا ہوں مگر یہ بات آپ غلط کر رہے ہیں۔ مسلمان ہم بھی ہیں۔ اس پر گفتگو ہم سے بھی کی جا سکتی ہے اور ہمیں مسئول بھی ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ ہاں اگر ہم انکار کریں تو زبردستی نہیں کی جا سکتی۔
مجھے آپ کے اس خیال سے بالکل اتفاق نہیں کہ اس پر بات صرف صاحبَ مقالہ سے ہونی چاہیے۔ یہ سماجی حوالے سے بڑی غیرفطری سی بات ہے۔ ایسا زمانے میں کہیں نہیں ہوتا۔ بات کرنے پر تو پابندی نہ لگائیے نا!
arifkarim
arifkarim
راحیل فاروق میں نے مذکورہ آیت و حدیث کی "صحیح" تشریح نہیں مانگی، صرف ایک حوالہ دیا تھا جسے آپ جس مرضی رخ پر موڑ کر سائنسی یا غیر سائنسی ثابت کر سکتے ہیں۔ ارتقا کو بندروں سے منسوب کرنا کوئی آج کی بات نہیں، مسلمان مفکرین کا پرانا وطیرہ ہے۔ میں نے اس ضمن میں ایک لڑی بھی بنائی تھی جہاں کے پی کے کی سائنسی درسی کتب میں ارتقا کو عقیدت کے نام پر جھوٹا کہا گیا تھا۔ وہ لڑی چند منٹوں میں غائب ہو گئی۔
آصف اثر
آصف اثر
یہ بات صرف زیک اور ان جیسے ”مفکرین“ کے لیے ہے۔ اعتراض کرنا الگ بات ہے اعتراض تھوپنا الگ۔
میں دراصل دو تین برسوں سے زیک اور ان کے ہم نوا ؤں کا یہ ڈرامہ دیکھ رہاہوں۔ ان کو رات اس وقت تک نیند نہیں آتی جب تک مسلمانوں کے جذبات وعقائد کو ٹھیس نہ پہنچائے۔ انسانیت کے یہ بزعمِ خود ”خیرخواہ“ کچھ ایسے اسلاموفوبیا کا شکار ہے جس نے ان کے نفسیات کو زیروزبر کردیاہے۔
arifkarim
arifkarim
زیک کی بات بالکل درست ہے۔ مشاہدہ معائنہ و جدید سائنس کو جھٹلا کر اسلامی نظریات سے جو سائنس نکلے گی وہ مضحکہ خیز ہی ہوگی۔
arifkarim
arifkarim
آصف اثر جب سائنس نظریہ ارتقا کو مانتی ہے تو آپ لوگ عقیدہ کو بنیاد بنا کر سائنسی نظریات کو ٹھیس نہیں پہنچا رہے۔۔؟ کیا اسے سائنس فوبیا کا نام دیا جا سکتا ہے۔۔؟
arifkarim
arifkarim
آصف اثر اسلاموفوبیا ایک مضحکہ خیز اصطلاح ہے۔یہاں مغرب میں اگر کوئی مسلمان بھی دیگر مسلمانوں کے رویوں پر تنقید کرے تو اسے اسلامو فوب بنا دیا جاتا ہے۔ بھلا ایک جدی پشتی مسلمان کو اسلام سے کیا فوبیا ہوگا۔
آصف اثر
آصف اثر
عارف یہ نظریات صاحبِ مقالہ کے تھے اسلام کے نہیں۔ زیک نے اسے یہاں پوسٹ ہی اس بنیاد پر کیا کہ اس میں قرآن کے حوالے دیے گیے تھے لہذا اس نے اپنی پیاس بجھانا ضروری سمجھا۔ایسا موقع بھلا وہ کیوں ضائع کرتا۔۔۔!
آصف اثر
آصف اثر
نظریۂ ارتقاء کو سائنس نہیں ارتقاء پرست مانتے ہیں۔
آصف اثر
آصف اثر
مشرق ایسے افراد سے خالی نہیں آپ مغرب کی بات کرتے ہیں۔ہرایسا شخص شریعتِ مطہرہ کو اپنی خواہشات کا تابع کرنا چاہتا ہے جو ممکن نہیں۔
زیک
زیک
ارتقا کی تھیوری کے بغیر ماڈرن بیالوجی کا کوئی وجود نہیں
زیک
زیک
یہ آصف اثر کی اختراع ہے کہ یہ پوسٹ کرنے کا مقصد اسلام کی تضحیک تھی۔ اسلام، سائنس اور یونیورسٹی کی تضحیک تو مقالہ نگار اور اس کے پروفیسر نے کی ہے۔ میں تو حیران ہوں کہ بات یہاں تک پہنچی کیسے
آصف اثر
آصف اثر
یہی وہ گم شدہ کڑی تھی جو آپ کو مل گئی۔ ماڈرن بیالوجی کو وجود دینے کے لیے نظریۂ ارتقاء گھڑا گیا۔جیسا کہ دہریوں کا وطیرہ چلا آرہاہے۔ یعنی اپنا الو سیدھا کرنا!
arifkarim
arifkarim
آصف اثر ماشاءاللہ یہ تو وہی بات ہوئی کہ جدید بجلی کی فراہمی کیلئے الیکٹرون کے نظریہ کو گھڑا گیا یا ایٹم بم ایجاد کرنے کیلئے جوہری قوتوں کو گھڑا گیا۔ یہ وہی اسلامی بند دماغ ہیں جنکی طرف مذکورہ مضمون اشارہ کر رہا ہے۔ آپ پر پورا اترا۔
زیک
زیک
دوسری طرف احمد رضا بریلوی کے عقائد یہی تھے اور محفل پر کئی دفعہ ان کے مریدین پوسٹ بھی کر چکے ہیں
عثمان
عثمان
اس "تھیسز" کی طرح آصف اثر کے تبصروں نے پھر واضح کیا کہ کیسے اپنے مذہبی تصورات کے زیر اثر مذہب پرست سائنس اور حقائق کو مسترد کرتے چلے آرہے ہیں۔
آصف اثر
آصف اثر
ہاہاہا۔۔۔@عارف آپ نظریْہ ارتقاء اور نظریۂ الیکٹران و نیوکلئیر فورسز کی ”ایکوریسی“ کا موازنہ کریں بات سمجھ آجائے گی۔
آصف اثر
آصف اثر
عثمان ذرا میرے وہ ”سائنسی“ حقائق گنوادیجیےجو میں جھٹلاچکاہوں۔
زیک
زیک
جھٹلا تو کچھ نہیں سکتے۔ آنکھیں موند کر مسترد کر رہے ہیں
Top