اردو محفل فورم

زیک
زیک
کس مضمون میں ہے آپ کی پی ایچ ڈی؟
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
میں نے ابھی ایم ایس بھی نہیں کیا. :(
آصف اثر
آصف اثر
لوگوں کا کیا ردعمل ہوتاہے ؟
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
اشعار کی تشریح معلوم کرتے ہیں. فارسی اشعار کا مطلب معلوم کرتے ہیں.
ابن توقیر
ابن توقیر
سپرسمائلس
ظہیر عباس ورک
ظہیر عباس ورک
تابش بھائی اصل میں آپ کی ایپ ''شاعر مشرق'' ہے ہی اتنی زبردست کہ میرے جیسا سادہ آدمی یہی سوچتا ہے کہ پی ایچ ڈی نہیں بھی تو کم از کم ایم اے اقبالیات تو کیا ہی ہو گا۔
ربیع م
ربیع م
غصہ کھاتے ہوئے کر ہی لیں :)
ربیع م
ربیع م
غصہ کھاتے ہوئے کر ہی لیں :)
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
موقع ملا یا نکالنا پڑا بھی تو اپنی فیلڈ میں ہی کروں گا. ایم ایس کا پلان تو ہے. :)
محمد وارث
محمد وارث
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں :)
سین خے
سین خے
آپ کہہ دیں کہ میں نے خود اقبال کو سمجھنے کے لئے ایپ بنائی ہے۔ علاوہ ازیں بہت مشکل سا شعر کاپی کر کے رکھ لیں۔ آئندہ کوئی پوچھے تو وہ شعر حاضرِ خدمت کر دیا کریں، یہ کہہ کر کہ میری ایپ آپ کے کام آئی ہے تو اب آپ کا فرض بنتا ہے کہ آپ میری مدد فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔
آصف اثر
آصف اثر
اس کے دو حل ہوسکتے ہیں۔ ایک یہ کہ آپ اقبال رحمہ اللہ کی شاعری پر عبور حاصل کریں جو آپ کے لیے ظاہر سی بات ہے فائدہ مند ہی رہے گا۔ دوسرا حل یہ ہے کہ آپ انہیں کسی اچھے سے ویب سائٹ یا تشریحی کتاب کا حوالہ دیا کریں۔ بس پھر دوبارہ نہیں پوچھیں گے۔
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
غمِ دوراں اور جورِ روزگار سے فرصت ملے تو کسی اور طرف توجہ جائے. جتنا مجھے سمجھنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے، والد صاحب سے سمجھ لیتا ہوں. جتنا معلوم ہوتا ہے، بتا بھی دیتا ہوں. :)
Top