اردو محفل فورم

محمداحمد
محمداحمد
اور کی بورڈ اس لئے ہے کہ اُٹھا کر سر پر مار دیا جائے۔ :) :)
راحیل فاروق
راحیل فاروق
قاری کے؟
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
صد افسوس کہ میں یہاں بھی رہ گیا۔۔۔ اور قلم سے ناڑے ہی ڈالتا رہا۔۔۔ :)
ڈاکٹرعامر شہزاد
ڈاکٹرعامر شہزاد
میں نے کہا قلم پر توجہ دیجیے ۔۔۔ اگلے ہی ہفتے وہ قلمیں بڑھا کر آ گیا :پ
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
ہا ہا ہا ہا ! قلم کا تو سر قلم کردیا گیا ہے اس لڑی میں ۔ قلم کی مدد سے پاجامے کو قابلِ استعمال بنانے کے مجرم تو ہم بھی ہیں نیرنگ بھائی ۔ آپ افسوس بالکل نہ کریں ۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
غنیمت ہے جو قلم پونی یہاں دو چار بیٹھے ہیں۔
محمداحمد
محمداحمد
سو طے پایا کہ قلم بڑی کام کی شے ہے۔ :) اور قلموں کی بوقلمونی سے سب کی قلمیں رنگ رنگ ہیں۔ :)
راحیل فاروق
راحیل فاروق
اب ہم کیا بولیں بھئی؟ یہاں تو مذکر مونث کا اعتبار ہی اٹھا دیا اہلَ علم نے۔ :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
اصل میں مؤنث و مذکر کی بحث یہ ہے کہ قلم کی جنس مقام سے مشروط ہے۔۔۔۔ ہاتھ میں ہو تو مذکر۔۔۔ اور کان کے پاس ہو تو مؤنث۔۔۔ :ڈی ایسا نہیں کہ کان کے پاس ہمیشہ مونث ہی ہوگا۔۔۔ تاہم اس میں پھر علما کی بہت دقیق گفتگو موجود ہے۔
راحیل فاروق
راحیل فاروق
دقیق تک تو ٹھیک ہے۔ رقیق نہ ہو بس!
محمداحمد
محمداحمد
جو قلم ہم تراشتے ہیں وہ مذکر ہوتا ہے اور جن کی تراش خراش کے لئے ہم 'زلف تراش' کے محتاج ہوتے ہیں وہ مونث :)
راحیل فاروق
راحیل فاروق
کیا نکتہ نکالا ہے، احمد بھائی۔ یہ دل آپ کا ہوا! :)
محمداحمد
محمداحمد
:) اب کتنے باقی رہ گئے، اس کمالِ فیاضی کے بعد :)
راحیل فاروق
راحیل فاروق
ہاہاہاہاہا۔ واپس لیا جاتا ہے۔ p:
محمداحمد
محمداحمد
ارے ہم تو لُٹ گئے اس زبان درازی کے ہاتھوں۔ :)

آج یوں بھی محفل میں بہت ہی بکواس لکھی ہے ہم نے سارا دن۔ :(
راحیل فاروق
راحیل فاروق
اتنی پیاری باتیں کی ہیں آپ نے، مجبوراً ہی سہی۔ ویسے ہمیں ہمدردی ہے آپ سے! :)
محمداحمد
محمداحمد
یعنی دل واپس لے کر ہمدردی کی جا رہی ہے حالانکہ دل کو عموماً دردِ دل سے ایکسچینچ کیا جاتا ہے۔ :)
راحیل فاروق
راحیل فاروق
بھائی، آپ خان صاحب کا بدلہ ہم سے لیں گے؟ :(
Top