اردو محفل فورم

محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
یہ کچھ زیادہ نہیں ہو گیا؟
مقدس
مقدس
لولززز
راحیل فاروق
زیک
زیک
آئیے محفلین یہاں فارسی میں گالیاں دینے کا موقع ہے
راحیل فاروق
راحیل فاروق
ہمیں تو ایک ہی آتی تھی وہ دے دی۔ باقی اریب بھائی سے کھا کے سیکھنی پڑیں گی۔ :)
زیک
زیک
گوگل ٹرانسلیٹ سے آپ کی خاطر کچھ گالیوں کا فارسی میں ترجمہ کیا۔ ایک آدھ تو وہی اردو والی نکلیں۔ اب آپ حکم کریں گالیاں یہیں دینی ہیں یا نئی لڑی میں یا مکالمے میں یا جہاں جہاں آپ محفل پر دکھائی دیں؟
محمدظہیر
محمدظہیر
کونسی والی زیادہ پسند ہے آپ کو :p
اریب آغا ناشناس
اریب آغا ناشناس
جیسے آپ لوگوں کو خوب لگے، طبع آزمائی کرسکتے ہیں۔

جوابِ تلخ مے زیبد لبِ لعلِ شکرخارا
محمد وارث
محمد وارث
شاید آپ کی مادری زبان فارسی ہے آغا صاحب۔ ہمارے اردو کے ادیب ہیں مشتاق احمد یوسفی، وہ فرماتے ہیں کہ گنتی، گالی اور گندا لطیفہ اپنی مادری زبان ہی میں اچھا لگتا ہے۔ :)
اریب آغا ناشناس
اریب آغا ناشناس
درست فرمایا آپ نے۔
میری مادری زبان اردو ہی ہے، لیکن فارسی اب تو فقط آبائی زبان ہی رہ گئی ہے جسے بدقسمتی سے خاندان کے چند افراد کے علاوہ،جن میں یہ خاکسار بھی شامل ہے، کوئی نہیں جانتا۔ البتہ فارسی سے محبت اپنے آبائی زبان ہونے کے لحاظ سے نہیں بلکہ اس کی سحر بیانی، خوبصورتی اور مسلم تہذیب پر گراں قدر احسانات کی بدولت اسے عزیز رکھتا ہوں۔
اریب آغا ناشناس
اریب آغا ناشناس
دراصل میں نے علامہ زمخشری کے قول کو تھوڑا ردوبدل کرکے اپنے بارے میں پیش کیا ہے۔انہیں عربی زبان سے اتنی محبت تھی وہ کہتے تھے کہ مجھے کوئی عربی میں دشنام دے یہ مجھے زیادہ عزیز ہے بہ نسبت اس کے کہ فارسی میں میری تعریف کی جائے ۔
بہرحال ہر کسی کا اپنا اپنا ذوق ہوتا ہے۔میں نے فقط اپنے ذوق کی ترجمانی کی ہے، فارسی سے محبت کا اظہار کیا ہے،اردو پر تنقید نہیں۔
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
ذوق اور محبت کا اظہار دوسری زبان کو نیچا دکھائے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے. :)
محمد وارث
محمد وارث
جب ایک زبان کی خوبی بیان کرتے ہوئے اور دیگر کی برائی بیان کرتے ہوئے کسی دوسری زبان کا نام آ جائے گا تو ظاہر ہے کہ دوسری زبان والوں‌ کو بُرا لگے گا۔ علامہ زمخشری کا قول بھی فارسی والوں‌کے لیے جارحانہ ہے۔ کیا ہی بہتر ہوتا کہ آپ مزید تبدیلی کرتے ہوئے یہ لکھتے کہ "مجھے فارسی میں‌دی جانے والی گالی، کسی بھی دوسری زبان میں‌ کی جانے والی تعریف سے زیادہ پسند ہے"۔
Top