اردو محفل فورم

محمد امین
محمد امین
میں نے حقیقی کے ابتدائی زمانے میں آفاق احمد کو دیکھا تھا کئی بار۔ وہ اکیلے اپنی گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے گھومتا تھا۔۔۔ حتیٰ کہ گارڈ بھی بہت کم نظر آتے تھے، اور ہمیشہ دو سے زیادہ گارڈ نہیں ہوتے تھے اس کے ساتھ۔۔۔
کاشفی
کاشفی
آپ مزید لکھیں۔۔ معلومات میں اضافہ ہوگا میرے۔۔
محمد امین
محمد امین
کیا ایسا نہیں ہے کہ مشرف کے شروع دور میں ایم کیو ایم نے ساتھ چلنے کے لیے شرط لگائی تھی حقیقی پر اوپریشن کی؟ لانڈھی، ملیر، کورنگی، شاہ فیصل، نیو کراچی، لائنز ایریا اور جہاں جہاں حقیقی کے لوگ تھے وہاں بلڈوزر چلائے گئے،
محمد امین
محمد امین
لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، حقیقی والوں کو موقع دیا گیا کہ وہ پیپلز پارٹی اور اے این پی اور بلوچوں کا عسکری ونگ بن کر کام کریں؟؟ کیا آپ اس بات کو جھٹلائیں گے کہ حقیقی پر متحدہ کی ڈیمانڈ پر 2001 کے بعد کیے جانے والے اوپریشن کے نتیجے میں ہزاروں مہاجر، غیر مہاجروں کے آلہ کار بن گئے۔۔۔؟؟
محمد امین
محمد امین
لانڈھی شیر پاؤ کولونی میں میں اے این پی کے علاقوں میں موجود "مہاجر" وہاں کیوں ہیں؟ انہیں کیوں نہیں مذاکرات کی دعوت دی گئی؟ ان کی ڈیمانڈز کو درخورِ اعتناء کیوں نہ جانا گیا؟ مہاجر قوم یوں ہی کٹنے مرنے کیوں دیا الطاف نے؟ وہ بھی غیروں کے ہاتھوں میں کھیل کر۔۔۔۔
کاشفی
کاشفی
بھائی مجھے اتنا کچھ معلوم نہیں۔۔جتنا آپ کو معلوم ہے۔۔۔
متحدہ سے محبت تو یہاں آکر شروع ہوئی ہے۔۔
آپ مزید لکھیں میری معلومات میں اضافہ ہورہا ہے۔۔۔
کاشفی
کاشفی
امین بھائی ۔۔مزید لکھیں۔۔
محمد امین
محمد امین
نہیں بھائی رہنے دیں۔۔۔ کیا کیا کچھ لکھوں۔۔۔
کاشفی
کاشفی
لکھیں یار۔۔ جی کھول کر لکھیں۔۔
ویسے بھابھی میکے گئی ہوئی ہیں کیاِ؟ جو آج اتنا ٹائم نکال کر ادھر تشریف لائے ہیں۔؟
محمد امین
محمد امین
نہیں۔۔ میں تو آتا ہی ہوں یہاں روز۔۔۔ ضروری نہیں کہ شادی شدہ بندہ صرف بیوی کے ہونے یا نہ ہونے کی وجہ سے کہیں جائے یا نہ جائے :) اور بھی غم ہیں غمِ جاناں سے الگ۔۔۔۔
کاشفی
کاشفی
ھمم اچھا۔ اچھی بات ہے۔۔خوش رہیئے۔۔
محمد امین
محمد امین
:) :) :) :) آپ کے کیسے مزاج ہیں؟ کہاں ہوتے ہیں آجکل؟ دبئی یا کراچی؟
فرحت کیانی
فرحت کیانی
شکریہ امین۔ میں نے کل آتے ہوئے اخبار میں سرخی تو دیکھی تھی اور خبر بھی تفصیلی لگ رہی تھی لیکن پھر کچھ کام ایسے آ گئے کہ پڑھ نہیں سکی۔ ابھی آپ کے تبصرے کے بعد ضروری ہو گیا ہے کہ میں جا کر وہ خبر پڑھوں۔ :)
فلک شیر
فلک شیر
معلوماتی
محمد امین
محمد امین
کاشفی بھائی دیکھ لیجیے۔۔۔۔۔ الطاف بھائی بہت دنوں سے غائب تھے۔۔۔ پچھلے 2،3 دنوں سے مصطفیٰ بھائی اور انیس بھائی کے روپوش ہونے کی خبریں پھیلیں تو الطاف بھائی نے نون-ایشو پر کئی گھنٹے ضایع کردیے۔۔۔۔جماعتِ اسلامی، مہاجر، فوج اور نہ جانے کیا کیا۔۔۔۔
محمد امین
محمد امین
سوال یہ ہے کہ کیا جماعتِ اسلامی میں مہاجر نہیں؟؟؟ آج کے خطاب کا مقصد مصطفیٰ بھائی اور انیس بھائی کے چھوڑ جانے والی خبر سے توجہ ہٹائی جائے۔۔۔۔ الطاف بھائی کو کراچی والے بہت زیادہ سمجھنے لگے ہیں :)
کاشفی
کاشفی
دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔۔آپ کی باتیں کافی معلوماتی ہیں۔۔مزید لکھیں۔۔
امین بھائی میں پارٹی وغیرہ میں نہیں ہوں۔۔بس یہاں محفل میں اُن غیرمہاجروں کو جواب دیتا ہوں جو ہر گناہ کا الزام مہاجروں پر ڈالتے ہیں۔۔ میں کسی اپنے سے نہیں اُلجھتا۔۔
مہاجر کسی بھی جماعت میں ہوںا وہ مہاجر ہی ہیں۔۔ہمیں عقل دیر سے آرہی ہے۔
کاشفی
کاشفی
غیرمہاجر لوگ مصطفی کمال بھائی پر الزام تراشیاں کرتے پھرتے تھے۔۔ڈاکٹر عمران فاروق شہید پر بھی الزام تراشیاں کرتے پھرتے تھے۔۔۔ جب یہ خبر آئی کہ مصطفی کمال بھائی کراچی چھوڑ گئے تو بہت سے غیرمہاجر خوش ہوگئے اور انہیں وہ اچھے لگنے لگے جانے کے بعد۔۔حالانکہ وہ پہلے سے ہی اچھے ہیں۔۔چاہے وہ جماعت میں ہوں یا نہ ہوں۔۔ ان کے جانے کے بعد غیرمہاجر طرح طرح کی باتیں بنانے لگ گئے۔۔
کاشفی
کاشفی
خیر۔۔ صطفی کمال بھائی کراچی کے ہیں۔۔اور کراچی انہیں یاد کرتا ہے۔۔انہیں کراچی وآپس آنا پڑے گا۔۔ ہم ان کی دوری افورڈ نہیں کرسکتے۔۔کراچی کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیئے ہمیں مصطفی کمال بھائی چاہیئے۔۔ ایم کیو ایم کو بھی مصطفی کمال بھائی کی ضرورت ہے۔
بس ہمیں اپنے معاملات میں غیروں کو دخل اندازی کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیئے۔۔۔
کاشفی
کاشفی
جمعیت میں مہاجر ہیں۔جنہیں وہ نام نہاد جہاد کے لیئے تیار کرواتی ہے۔اور پھر کشمیر یا پھر دوسرے جگہوں پر دوسروں کی جنگ میں شہید کروادیتی ہے۔
Top