اردو محفل فورم

کاشفی
کاشفی
ذاتی وجوہات کی بناہ پر ۔۔جلد آجائیں گے۔۔۔
فرحت کیانی
فرحت کیانی
میں بھی صبح یہی خبر پڑھ رہی تھی۔ ایسا کیا ہوا؟
فلک شیر
فلک شیر
امین بھائی اصل وجہ کیا ہے بھلا؟
محمد امین
محمد امین
کاشفی بھائی ڈینائیل میں رہنے سے کیا ہوگا؟ اخبار والے کسی بات کی تکرار مسلسل کر رہے ہوں تو اس میں صداقت ہوتی ہی ہے۔ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی دونوں کے ساتھ ایک ہی وقت میں کونسی ذاتی وجوہات ہوگئیں کہ دونوں دبئی چلے گئے؟
محمد امین
محمد امین
فرحت آپی، ایم کیو ایم کی قیادت سے اختلافات۔۔۔ اوپریشن کے زمانے میں بھاگے ہوئے لوگوں کو ایم کیو ایم کی باگ ڈور سنونپنے کی وجہ سے۔ کچھ مہینوں قبل نائن زیرو پر کچھ ہنگامہ ہوا تھا جس میں اخبار والوں اور ٹی وی والوں کے بقول بڑے بڑے رہنماؤں کو کارکنوں نے مارا پیٹا تھا، غالبا اس پر بھی کچھ ناراضگی رہی ہوگی۔
کاشفی
کاشفی
امین بھائی اس سلسلے میں مجھے زیادہ معلومات نہیں ہیں۔۔اور ویسے بھی میں پارٹی کا رکن نہیں ہوں۔۔
متحدہ قومی مومنٹ کے کارکن نے کہیں لکھا تھا۔۔کہ
کاشفی
کاشفی
"قطعہ نظر اسکے کہ سید مصطفیٰ کمال متحدہ کا حصّہ ہیں یا علیحدگی اختیار کر لی ہے تو سب سے پہلی بات تو یہ کہ ہر شخص کو اس بات کی آزادی ہے کہ وہ اپنے ذاتی مجبوریوں یا کسی بھی اختلاف کی بنا پر تنظیم میں رہے یا علحیدہ ہو جائے- کسی کو تنظیم میں جبراً نہیں رکھا جاتا-
کاشفی
کاشفی
اور متحدہ کی تاریخ میں ایسی بیشمار مثالیں ہیں- ہاں یہ بات ضرور ہے کہ ہم "فاروق ستار، حیدر رضوی، مصطفیٰ کمال، خالد مقبول، یا عشرت العباد" اپنی کسی ذاتی خاصیت یا کمال کی بنیاد پر نہیں، بلکہ تنظیم سے وابستگی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین سے وفاداری ہماری پہچان اور شہرت ہے،
کاشفی
کاشفی
جس دن ہم تنظیم سے الگ ہوتے ہیں اس دن سے نہ فاروق ستار، ستار رہتے ہیں، نہ ہی حیدر رضوی میں حیدر باقی ہوتی ہے اور نہ مصطفیٰ کمال کا کوئی کمال باقی رہتا ہے، نہ ہی خالد مقبول، مقبول رہ جاتے ہیں- ہم اگر کچھ ہیں تو تنظیم کے پلیٹ فارم سے ہیں، اگر ہمارے ہاتھ میں تنظیم کا پرچم نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں"
کاشفی
کاشفی
میرے خیال میں اس کارکن کی بات بالکل درست ہے جو کہ مصطفی کمال بھائی کی طرح کا ہی ایک رکن ہے۔۔
ویسے امین بھائی آج کل شادی کے بعد کیا مصروفیات ہیں آپ کی۔۔سب خیریت سے۔۔
محمد امین
محمد امین
متحدہ قومی موومنٹ تو تردید ہی کرے گی، کیوں کہ ظاہر ہے بلدیاتی انتخابات میں ہمدردیاں لینے کے لیے مصطفیٰ کمال کے علاوہ ایم کیو ایم کے پاس اور کچھ نہیں ہے۔۔۔ ایم کیو ایم نے پچھلے 5 سالوں میں اپنا بیڑا غرق کرنے اور پیروں پر کلہاڑی مارنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ میں بہت مایوس ہوا ہوں کراچی کے ٹھیکیداروں سے۔ مصطفیٰ کمال کے بغیر اگر شفاف انتخابات ہوئے تو متحدہ یا تو 2001 کی طرح بائیکاٹ کرے گی یا بری طرح مار کھائے گی۔۔۔۔
کاشفی
کاشفی
آپ کی بات سے متفق ہوں۔۔امین بھائی۔
محمد امین
محمد امین
کاشفی بھائی۔۔۔۔ الطاف بھائی خود کیا ہیں؟؟؟ کیا کیا ہے انہوں نے کراچی کے لیے؟ لندن میں کیا کر رہے ہیں؟ کہاں سے خرچہ پورا کرتے ہیں؟ ہماری کھالوں اور جبری کے کے ایف کے فنڈز سے؟؟ میں متحدہ کو پسند کرتا تھا مگر سیکڑوں سوالوں کے جواب الطاف بھائی پر واجب ہیں۔
محمد امین
محمد امین
سب سے پہلے تو انہیں جان کی پروا کیے بغیر کراچی واپس آنا چاہیے اگر کراچی سے محبت کرتے ہیں تو۔ لیڈر لیڈر ہوتا ہے، وہ جان کے خطرے سے باہر نہیں بیٹھ جاتا۔ اب یہ ڈرامے بہت پرانے ہوگئے کہ کارکنوں کو ایموشنل بلیک میل کر کے ٹی وی والی تقریر میں نہیں بھائی نہیں کے نعرے لگوادیے۔۔
محمد امین
محمد امین
الطاف بھائی کی بات میں اب اسی لیے تاثیر نہیں رہی کہ کارکن بھی مر مر کر تھک چکے ہیں۔ لوگ جواب چاہتے ہیں۔۔۔ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ جب ان کا جوان بیٹا متحدہ کے لیے کام کرتا ہوا مارا جائے تو الطاف حسین ان کے گھر آ کر ان کی ہمت بندھائے، انہیں عزت دے، جبکہ الطاف حسین تو خود باہر بیٹھا ہے وہ مظلوموں کو کیا دے گا؟؟
محمد امین
محمد امین
برطانیہ میں رہ کر پاکستان کی بات کرنا بہت آسان ہے، کراچی کی گلیوں میں موت کی اہٹ پر رقص کرنا بچوں اور بھانڈوں کا کھیل نہیں ہے، جو کہ ہم کھیل رہے ہیں، کراچی کے باسی۔ اس بات کو مان لیں کہ اب کراچی والوں کو ایم کیو ایم کی ضرورت نہیں رہی، ایم کیو ایم اور الطاف حسین نے اپنی ضرورت خود ختم کردی ہے، اپنے تابوت میں کیلیں ٹھونک رہے ہیں اور کچھ نہیں ہے۔۔
محمد امین
محمد امین
ایم کیو ایم جیسی جماعت پورے پاکستان میں نہیں تھی، اور اب ایم کیو ایم ایم کیو ایم ایک عام سی جماعت بن گئی ہے۔۔۔۔
محمد امین
محمد امین
رہی بات جبری کی۔۔۔تو یہ بات سب جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم سے اختلاف کرنے والوں کو بڑے آرام سے مار دیا جاتا ہے۔ جس جس بندے سے الطاف بھائی کو خطرہ رہا، اسے اڑا دیا گیا۔۔۔ آفاق احمد واحد بندہ ہے جو ابھی تک بچا ہوا ہے کیوں کہ اس کی ایم کیو ایم میں بہت سپورٹ تھی، اس نے بہت کلئیر اور واضح نظریاتی سوالات اٹھائے تھے۔۔۔جن کا جواب الطاف کے پاس نہیں تھا۔۔۔
Top