خاور بلال

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • خاور بھائی میں دھیرے دھیرے پڑھ رہا ہوں۔ آجکل گھر میں شادی کا مسئلہ پڑا ہوا ہے، اُسی کی ٹینشن میں ہوں۔
    شکریہ فہد بھائی۔ اس بلاگ کا میں حال ہی میں قاری بنا ہوں۔ ڈیزائن فلوٹ‌سے اُڑان بھری تھی۔
    ہاں خاور، بہت ہی تگڑا آرٹیکل ہے اس میں negative space کو کہیں زیادہ گہرائی میں سمجھایا گیا ہے۔ اور ہے بھی سکون سے پڑھنے والا آرٹیکل ہی ورنہ میری طرح سب سر پر سے گزر جائے گا :)
    Negative Space کے حوالے سے ایک اچھا آرٹیکل مجھے یہاں ملا ہے۔ اس سے negative space کو سمجھنے میں کچھ مدد مل سکتی ہے۔
    جہانزیب بھائ میں نے ارادہ کیا ہے تفصیل سے لکھنے کا۔ لیکن ابھی تک ساجد بھائی نے تڑی نہیں لگائی تو میں بھی ڈھیلا پڑا ہوا ہوں۔ کچھ ابتدائی باتیں لکھی تھی جس کی ورڈ فائل آپ یہاں سے اتار لیں۔
    اچھی گفتگو پڑھنے کو ملی ۔ خاور بھائی ویسے اپنے تجربات ہم نواردوں‌ کے لئے کیوں‌ قلم بند نہیں‌ کرتے؟‌
    ساجد بھائی مجھے علم نہیں کہ اسے کیا کہتے ہیں۔ میں یہ جاننے کی کوشش کروں گا۔ اس حوالے سے کچھ معلوم ہوا تو آپ کو بتادوں گا اور اگر آپ کو کچھ معلوم ہوا تو آپ مجھے بتادیجئے گا۔
    بہت شکریہ خاور بھائی۔
    جیسا کہ آپ نے فرمایا: “ کیمسٹری کے آئی کو بیکر بنانے والا خیال اچھا ہے لیکن آئ بہت چھوٹا ہے شاید اس میں بیکر واضح نہ ہوسکے۔ یہ ضروری تو نہیں کہ کیمسٹری ہی کے آئی میں بیکر فٹ کیا جائے۔ شعری ضرورت کے تحت اس بیکر کو آپ انیس کے ون میں بھی تو بناسکتے ہیں اور پھر اس سے اٹھتے ہوئے دو ڈھائ بلبلے اس میں مزید جان ڈال دیں گے۔ لیکن اس کے لیے آپ کو 9 نان سیرف میں لکھنا پڑے گا۔ اور بیکر اور 9 کے اسٹروک بھی ہم وزن ہوں تو مزہ آئےگا۔ ”
    آپ نے انیس کے 1 کو جو بدلنے کی بات کی، اسے کیا کہیں گے۔ ایک چیز تو نیگیٹیو سپیس ہوئی، اس قسم کی اختراع کو کیا کہیں گے؟
    ساجد بھائ اچھی ٹائپو گرافی ہے۔ کیمسٹری کے آئی کو بیکر بنانے والا خیال اچھا ہے لیکن آئ بہت چھوٹا ہے شاید اس میں بیکر واضح نہ ہوسکے۔ یہ ضروری تو نہیں کہ کیمسٹری ہی کے آئی میں بیکر فٹ کیا جائے۔ شعری ضرورت کے تحت اس بیکر کو آپ انیس کے ون میں بھی تو بناسکتے ہیں اور پھر اس سے اٹھتے ہوئے دو ڈھائ بلبلے اس میں مزید جان ڈال دیں گے۔ لیکن اس کے لیے آپ کو 9 نان سیرف میں لکھنا پڑے گا۔ اور بیکر اور 9 کے اسٹروک بھی ہم وزن ہوں تو مزہ آئےگا۔ یہ صرف میرا آئیڈیا ہے ممکن ہے آپ اس سے بھی بہتر بناسکیں، پٹھانوں کا کیا بھروسہ۔

    آپ نے آئیکن ریپلیس والی جو بات کی ہے وہ میرے سر سے گزر گئی ہے۔ معذرت کہ میں سمجھ نہیں پایا آپ دوبارہ ذرا وضاحت سے سمجھادیں یا پھر کوئ مثال دیں اس حوالے سے۔ پراجیکٹ بریف تو یہی ہے کہ ڈیزائن سے متعلق تمام تفصیلات و جزئیات ڈیزائنر تک منتقل کردی جائیں۔ تاکہ ایسا نہ ہو کہ غلط سمت میں کام شروع ہوجائے اور پوری ٹیم کی محنت ضائع جائے۔ اس کو مختصراً بیان کرنا مشکل ہے صرف ایک مثال دے دیتا ہوں تفصیلات بعد میں۔

    فرض کریں ایک کمپنی ہے سٹہ بٹہ۔ اب خود اس کمپنی کی پروموشن کے لیے ایک ایڈ کمپین بنانی ہے تو کام شروع کرنے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ کمپنی کیا کرتی ہے، کیوں کرتی ہے، کب سے ہے، کمپنی کا اسٹیٹس کیا ہے اور مارکیٹ میں اس کے کمپیٹیٹرز کون کون ہیں، آیا کوئی ایسی خوبی ہے جو اسے دوسروں سے ممتاز کرتی ہو۔ مستقبل قریب اور بعید میں کیا اہداف ہیں جو کمپنی حاصل کرنا چاہتی ہے۔ سب سے اہم سوال یہ ہے کہ وہ کیا ویلیو ہے جو اس ایڈ کمپین کے ذریعے اجاگر کرنی ہے۔ جو بھی ویلیوز ہوں گی سارے کونسیپٹ اسی کے گرد گھومیں گے۔ ویلیو کچھ بھی ہوسکتی ہے۔ ہمارے پاس ہیومن ریسورسز سب سے زیادہ ہیں، ایک ویلیو۔ ہماری کمپنی بہت فعال ہے اور کوئیک سروس فراہم کرتی ہے، دوسری ویلیو۔ ہماری اب تک کی گروتھ اوپر کی طرف رہی ہے کبھی نیچے نہیں آئی، تیسری ویلیو۔ ہمارے تعلقات صارف سے بہت اچھے ہیں اور ہم صارف کو کسی بھی مرحلے پر ٹھینگا نہیں دکھاتے، چوتھی ویلیو۔ ہم پچھلے پچاس سال سے مارکیٹ میں ہیں اسی لیے ہمارا تجربہ دوسروں سے زیادہ ہے، پانچویں ویلیو۔ ہماری سروس دنیا کے ہر خطے میں موجود ہے، چھٹی ویلیو، وغیرہ وغیرہ۔ بعض اوقات خود کلائینٹ کو اپنی ویلیوز کے بارے میں واضح طور پر نہیں معلوم ہوتا ایسے میں جو ٹیم پراجیکٹ بریف پر مامور ہوتی ہے وہ تفصیلی سوالناموں کے ذریعے اور کلائینٹ کے ساتھ میٹنگ کرکے ویلیوز متعین کر لیتی ہے۔ یہ لازمی نہیں کہ کوئ نہ کوئ ویلیو ہو۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ایڈ کمپین کا مقصد محض برانڈ آئیڈنٹی اجاگر کرنا ہو، لیکن یہ بھی تو پراجیکٹ بریف کے ذریعے ہی معلوم ہوگا نا۔ تو گویا ساری ڈیزائینگ پراجیکٹ بریف پر ہی کھڑی ہوتی، اگر بریف میں کہیں خامی رہ گئی ہو تو عین ممکن ہے کہ نئے سرے سے محنت کرنی پڑجائے۔ اس بریف میں بہت سے ٹیکنیکل پہلو بھی ہوتے ہیں میں کبھی تفصیل سے لکھنے کی کوشش کروں گا۔
    والسلام
    السلام علیکم،
    کیسے مزاج ہیں خاور بھائی؟ خاور بھائی ذرا پراجیکٹ بریف پر روشنی ڈال دیں، مجھے کچھ پیچیدہ سا لگا۔

    خاور بھائی، گرافکس میں میرا پسندیدہ ترین کام ٹائپوگرافی ہے۔ یہ کوہاٹ یونیورسٹی کی ایک کانفرنس ہے، سائٹ پر آپ دیکھ سکتے ہیں مناسب ویژول کمیونیکیشن کی جگہ محض خانہ پری کی گئی ہے۔ میں نے ایک چھوٹی سی کوشش کی ہے ایونٹ سگنیچر کی، ذرا ملاحظہ فرمائیں اور خامیوں سے مطلع کریں:

    ابھی ڈرائنگ پر ہاتھ نہیں بیٹھتا ورنہ میرا آئیڈیا یہ تھا کہ لفظ کیمسٹری کے i کی جگہ لیب میں استعمال ہونے والا بیکر ڈالتا، جس سے اٹھتا ایک بلبلہ i کا نقطہ ہوتا۔ پرائے کام کو فی الحال استعمال سے پرہیز کر رہا ہوں۔ اور ایسے لوگوز جہاں الفاظ یا لفظ کو متعلقہ کام کے کسی آئیکن سے ری پلیس کرتے ہیں، اسے کیا کہتے ہیں؟ یہ نیگیٹیو سپیس تو نہ ہوا ناں؟
    والسلام
    خاور بھائی رات جاتے ہوئے میں نے سعید بک بینک سے مذکورہ کتاب خرید لی۔ اب میں آپ سے درخواست کرونگا کہ مجھے ایک روڈ میپ سمجھائیں جو میری منزل آسان بنائے۔
    ہاں میں بھی یہی تجویز کرنے جارہا تھا کہ ویکٹر کے لیے اڈابی السٹریٹر اور راسٹر کے لیے اڈابی فوٹو شاپ ہی پر توجہ دیں۔ اڈابی سب سے آگے ہے اس وقت۔
    سافٹ‌ وئیر، میرا ارادہ تو صرف ایڈوبی سویٹ‌ ہے کہ یہ ایک دوسرے کے ساتھ بہترین کام کرتے ہیں۔ آپ بحیثیت پروفیشنل کیا تجویز کرینگے؟ میں بذات خود ایڈوبی کی ایپلیکیشنز کے ٹولز اور مینوز کو زیادہ آسانی سے سمجھ سکتا ہوں بمقابلہ کورل یا کوئی اور۔
    السلام علیکم
    ساجد بھائ
    کتاب کافی مہنگی ہے۔ اگر تین دن مزید انتظار کرسکیں تو میں آپ کے لیے ایک آرٹیکل لکھ رہا ہوں جو ابھی آدھا ہوچکا ہے اور امید ہے تین دن میں مکمل ہوجائے گا، میں ساتھ میں تصویری امثال بھی دے رہا ہوں جس سے اس کو سمجھنا آسان ترین ہوجائے گا۔ ابھی آپ نے ڈیزائننگ شروع نہیں کی ہے اس لیے صرف بنیادی باتیں سمجھانا کافی ہوں گی تفصیلات اور جزئیات جیسے جیسے آپ کو ضرورت پیش آئیگی ساتھ ساتھ بتاتا رہوں گا، شروع میں ہی آپ کو ساری تفصیلات بتادیں تو آپ کو بہت بھاری محسوس ہوں گی کیونکہ بہت سے باتیں سمجھنے کے لیے عملی طور پر ڈیزائینر کی ٹیبل پر بیٹھنا ضروری ہے۔ بس آپ پریکٹس پر بھرپور توجہ دیں سافٹ وئیر کون سے منتخب کیے ہیں آپ نے اس کام کے لیے؟
    معذرت خاور بھائی میں 3 دن کی چھٹی پر گاؤں گیا ہوا تھا۔ کل لوٹا ہوں‌اور آج آفس۔ ای میل ایڈڑیس زپ سے ارسال کر رہا ہوں۔
    تلاش بسیار کے بعد ایک دوست کے توسط سے پتہ چلا کہ مذکورہ کتاب سعید بک بینک میں مبلغ‌2100 روپے کے عوض‌دستاب ہے۔ جیب پر بھاری تو ہے لیکن کچھ کرنا ہے تو کچھ تو خرچ بھی کرنا ہوگا۔ کل ان شاء اللہ آپکی بتائی ہوئی کتاب خریدوں گا۔
    خاور بھائی ابھی تک تو ناکامی ہوئی ہے اس کتاب کو تلاشنے میں۔ آج جاؤں گا، سعید بک بینک شاید وہاں سے دستیاب ہو جائے۔ کوئی اور ملتی جلتی کتاب ہو تو تحریر کر دیں۔
    ساجد بھائ میں انتظار کررہا ہوں علوی نستعلیق کا وہ ہاتھ آئے گا تو آزماکر دیکھیں گے۔ ویسے فوٹو شاپ، السٹریٹر اور کورل ڈرا میں‌اسے کام کرنا تو چاہیے۔ کمپیوٹر پر یونی کوڈ عربی، فارسی اور اردو فانٹ استعمال کرنا تو میں‌نے فہد بھائ سے ہی سیکھا ہے اب بھی ضرورت ہوتی ہے تو انہیں سے مشورہ لیتا ہوں۔ فہد بھائ اس گفتگو میں آپ بھی اپنے ٹانگ اڑا دیں تو مزہ آئیگا۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top