اردو محفل فورم

ملائکہ
ملائکہ
ہممم میں نے اور میری سس نے 3 چپلیں لیں۔۔ اور ایک شادی کا ڈریس اور کافی ساری کاسمیٹیکس کی بھی چیزیں پھر ہم اتنا تھک گئے تھے کہ بہن کا تو سوٹ لیا ہی نہیں ہم نے اور میری بھی ایک 2 چیزیں رہ گئی ہیں۔۔ اب وہ پھر کسی دن لیں گے۔۔ میری ہائی ہیلز اتنے پیارے ہیں کہ بس ۔۔۔
ملائکہ
ملائکہ
جی نہیں لٹایا تھوڑی ہے دیکھ دیکھ کر ہی لیا ہے۔۔۔
شہزاد وحید
شہزاد وحید
کوئی چیز ابو کے لیئے بھی لی بطور شکریہ؟
ملائکہ
ملائکہ
نہیں تو ابو کی کیا چیز لیتے۔۔۔ ابو خود ہی لیتے ہیں۔۔۔
شہزاد وحید
شہزاد وحید
بندہ کوئی لاڈی لیسی ہی لگا لیتا ہے کہ شکریہ ابو اگلی بار کے لیئے تیار رہنا
شہزاد وحید
شہزاد وحید
آخری والا پیپر کیسا ہوا؟
ملائکہ
ملائکہ
بھئی ابو کو ہم نے بریانی بنا دی تھی نا بس ۔۔۔ اب عورتوں کی چیزوں میں ابو کی چیز کہاں سے آگئی۔۔۔ اور ہمیشہ ابو ہی پیسے دیتے ہیں یہ کونسی نئی بات ہے۔۔۔
ملائکہ
ملائکہ
آخری والا پیپر بڑا اچھا ہوا تھا پھر ایک پیپر کینسل ہوگیا تھا۔۔۔
عسکری
عسکری
چلو جی جو کیا اچھا کیا اب شادی کی تیاری کریں اور بلیچ استمال کریں ھھھھھھھھھھھھھ
ملائکہ
ملائکہ
بلیچ کو میں نے کبھی زندگی میں استعمال نہیں کیا۔۔۔ اچھا میں جارہی ہوں سونے۔۔ بڑی نیند آرہی ہے۔۔۔
شہزاد وحید
شہزاد وحید
ہمیں بھی کبھی ابو دیتے ہیں۔ اب تو خود ہی۔ اور لڑکیوں کو تو بس جتنے مرضی دی جاؤ۔ ماما ابو سے تو پاکٹ منی لیتی ہی ہیں مجھ بھی ٹین تھاؤزنڈ بطور پاکٹ منی لے لیتی ہیں۔ اور پھر بھی صبح جگاتے وقت کہتی ہیں، اتنی مشکل سے جاگتے ہو، ٹین تھاؤزنڈ میں یہ مہنگا کام ہے۔ :D :D :D
عسکری
عسکری
بھائی مجھے رکھ لو 8 ہزار میں ہر روز آن ٹائم جگایا کروں گا پانی ڈال کر
فرحت کیانی
فرحت کیانی
ڈریس کیسا لیا ملائکہ؟ آپ کی طرف پارٹی ڈریس میں کیا اِن ہے ان دنوں؟
ملائکہ
ملائکہ
فرحت کیانی آپی میں نے تو فیروزی بنارسی اوپن شرٹ اور وائٹ سلک ٹراوزر بہت بہت کھلے والے۔۔۔ اور وائٹ بنارسی ٹائپ دوپٹہ۔۔۔ اور دوسرا ایک وائٹ فراک جس پر کشمیری کڑھائی ہوئی ہے۔۔۔ ویسے فرحت آپی اللہ معاف کرے بہت زیادہ مہنگائی ہوگئی ہے۔۔۔۔
فرحت کیانی
فرحت کیانی
یہ دونوں رنگ تو مجھے بھی بہت اچھے لگتے ہیں ملائکہ۔ واقعی مہنگائی تو بہت ہو گئی ہے۔ شاپنگ کرنے نکلیں تو پتہ ہی نہیں چلتا پرس کس وقت خالی ہو گیا۔
ملائکہ
ملائکہ
ہممم بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں پر نا پرس امی کا خالی ہوتا ہے :)ہی ہی ہی
فرحت کیانی
فرحت کیانی
یہ تو ہے۔ :) ویسے بھی شاپنگ کا مزہ بڑوں کا پرس خالی کرانے سے ہی آتا ہے۔ :)
ملائکہ
ملائکہ
ہممم :)
قیصرانی
قیصرانی
اوہ ہاں۔ آپ کے تو امتحانات ہیں نا۔ اسی کی تیاری ہے نا یہ بھی؟
ملائکہ
ملائکہ
جب پڑھائی کرکے تھک جائیں تو شاپینگ کریں۔۔۔ ہاہاہاہاہا
Top