خاور بلال

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • واہ بھئی یعنی آپ چھپ چھپاتے ہماری باتیں پڑھ رہے ہیں۔۔۔۔خاور بھائی کے مطابق فی الحال وہ کچھ اور کاموں میں مصروف ہیں، وہ مکمل ہوں تو اس کے متعلق فورم پر لکھیں گے۔
    بھائی یہ گرافک ڈیزائننگ پر کیا اعلٰی گفتگو ہو رہی ہے یہاں؟ کیا اسے باقاعدہ کسی دھاگے میں شروع نہ کیا جائے؟
    السلام علیکم،
    شکریہ خاور بھائی۔ میں پہلی فرصت میں یہ کتاب خریدتا ہوں۔ میرے ایک دوست ہوتے ہیں پرنٹ انڈسٹری میں۔ ابھی کویت چھوڑ کر دبئی جا رہے ہیں، کھپانا ان کا کام ہے لیکن شرط وہی کہ کچھ آتا جاتا ہو۔ فی الحال میں سیکھنا چاہتا ہوں اور جتنا جلدی ممکن ہے۔ آپکی ابھی تک کی گئی تمام مدد کا بہت بہت شکریہ۔ میں روابط اور آپکے مضامین کو بے چینی سے منتظر رہونگا۔ ایک سوال کیا علوی نستعلیق یونیکوڈ سپورٹ‌کرنے والے گرافکس ڈیزائننگ سافٹ وئیر میں چلے گا؟ جیسے ایڈبی فوٹوشاپ مڈل ایسٹرن؟؟؟

    LAYOUT WORKBOOK
    BY: KRISTIN CULLEN
    ROCKPORT PUBLISHERS
    ISBN-13: 978-1-59253-352-7
    ISBN-10: 1-59253-352-3

    کسی بڑی بک شاپ پر دیکھیں اگر یہ مل جائے تو بہترین کتاب ہے۔ پاکستان میں ملنی چاہیے کافی مشہور کتاب ہے۔ اس میں محض لے آؤٹ ہی نہیں بلکہ ڈیزائن سے متعلق تمام امور کا احاطہ کیا گیا ہے۔ کتابیں اور اور بھی بہت سی ہیں لیکن پہلے یہ کتاب پڑھنا بہتر رہے گا۔

    مجھے کچھ وقت دیں میں نیٹ پر دستیاب آرٹیکلز اور ڈیزائننگ سے متلعق اچھے سے لنکس جمع کرتا ہوں اس کے علاوہ میں آپ کے لیے ایک تفصیلی آرٹیکل لکھنے کے موڈ میں ہوں لیکن عماد نستعلیق کے ترسیمے اور اس کے بعد تجدید و احیائے دین کے پچاس صفحات میرے ذمے ہیں اس کے بعد ہی میں سکون سے لکھ پاؤں گا۔ آپ ڈیزائننگ کے پروفیشن کو کب اور کیسے اختیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کیا آپ کے ذہن میں کوئ لائحہ عمل ہے یا ابھی صرف موڈ بنایا ہے۔
    خاور بھائی میں بالکل سنجیدہ ہوں، وجہ میں نے بتائی آپکو۔ مجھے علم ہے کہ آپکی مصروفیات آپکو تفصیلی بحث کی اجازت نہیں دینگی۔ آپ سردست مجھے ویژول ہائیرارکی، ڈیزائن سینس کے متعلق کچھ کتب کے نام اور ویب لنکس مہیا کردیں۔ میں مشکل کی صورت میں آپکو زحمت دونگا۔
    جزاک اللہ خیر
    ویب گرافکس نسبتا آسان ہوتے ہیں بلکہ بہت آسان۔ صرف کلر اسکیم، لے آؤٹ اور امیج ٹریٹمنٹ سے ہی کام چل جاتا ہے۔ اور آج کل تو اتنے ٹیمپلیٹ دستیاب ہیں کہ انہیں سے آئیڈیا مل جاتا ہے۔ اس کی نسبت پبلشنگ قدرے مشکل کام ہے۔ اس میں ٹینیکل مسائل بھی ویب کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔
    ڈیزائننگ سینس کو یوں سمجھیں کہ ایک فوڈ فیسٹیول ہورہا ہے جس کا پوسٹر آپ نے بنانا ہے۔ پوسٹر ہمیشہ دور سے پڑھا جاتا ہے اور آتے جاتے حرکت کرتے ہوئے اس پر نظر پڑتی ہے اسی لیے آپ اسے آئ کیچنگ بنائیں۔ بہت زیادہ رنگوں سے نظر divert ہوتی ہے، نظر ٹھہرانے کے لیے پوسٹر کا ساٹھ، ستر فیصد حصہ کسی ایک ہی رنگ پر مشتمل ہونا چاہیے۔ ٹیکسٹ کم سے کم ہو اور ایسی ترتیب میں ہو کہ دیکھنے والے کی نظر سب سے پہلے سب سے اہم جملے پر پڑے۔ یعنی اگر “Food Festival 2009” کی ہیڈنگ سب سے نمایاں کرنی ہے تو اسے شوخ رنگ دیں اور اس کی نسبت باقی ٹیکسٹ کو dull رنگ دیں۔ اسے دیگر ٹیکسٹ سے تھوڑا بڑا اور فاصلے پر رکھیں یا پھر کسی ایلیمنٹ کے ذریعے اسے نمایاں کریں۔ لوگو کو مناسب سائز میں درست جگہ فٹ کرنا۔ بہت سے مزید باتیں ہیں جن کو مختصراً بیان کرنا میرے لیے مشکل ہے بہر حال یہ سب امور visual hierarchy کہلاتے ہیں۔ لیکن پوسٹر محض ویژوول ہائیررکی سے نہیں بن جاتا بلکہ اس کے لیے کوئ کونسیپٹ بھی لانا پڑے گا۔ اگر آپ کھانوں کی تصاویر لگادیں گے تو پوسٹر تو بن جائے گا لیکن مزہ نہیں آئے گا۔ مزہ تب آئے گا جب آپ کھانوں کی تصویر نہ لگائیں لیکن دیکھنے والے پر یہی تاثر پڑے کہ اس پوسٹر کا تعلق کھانوں سے ہے۔ آہ۔۔۔ اب کھانوں کا ذکر آگیا تو مجھ سے مزید نہیں لکھا جارہا۔ پردیس میں جب بھی کھانوں کا ذکر آتا ہے تو دل مچل جاتا ہے لیکن حسرت سے آہیں بھرنے کے سوا کیا کرسکتے ہیں۔ اپنے ہاتھ کا بنا کھانا تو سزا معلوم ہوتا ہے۔
    ساجد بھائ اگر آپ ڈیزائننگ کو بطور پروفیشن اپنانا چاہتے ہیں تو قدم بڑھائیں اللہ مالک۔ مجھے زیادہ کچھ نہیں آتا لیکن جو آتا ہے وہ آپ سے ضرور شئیر کروں گا۔ ڈیزائننگ سینس بہت تفصیل کا طلبگار ہے اور یہ عملی طور پر برتنے سے ہی پختہ ہوتا ہے۔ سچی بات بتاؤں تو میں نے بھی اتنا پڑھ کرنہیں سیکھا جتنا تجربات سے سیکھا ہے۔ میں اپنے تجربات آپ کے لیے لکھنے پر تیار ہوں، اگر واقعی آپ سنجیدہ ہوں تو۔
    والسلام
    ڈیزائننگ سینس کیا اس کیس میں بھی ضروری ہے کہ آپ پبلشنگ کی بجائے ویب گرافکس پر کام کرنا چاہتے ہوں؟ یہ علیحدہ سے سوال ہے، میرا ٹارگٹ پبلشنگ انڈسٹری ہی ہے۔ ڈیزائنگ سینس کے بارے میں کچھ راہنمائی فرمائیں۔ فی الوقت میرے پاس کیرئیر سنوارنے کا کوئی ہنر نہیں، میری دلچسپی کے ساتھ ساتھ مجبوری بھی ہے۔
    شکرگزار
    گرافکس ڈیزائننگ میں دو چیزیں ہیں۔ ایک سافٹ وئیر آپریٹ کرنا اور دوسرا ڈیزائننگ سینس۔ سافٹ وئیر آپریٹ کرنا سیکھنے کے لیے تو ٹیوٹوریل مددگار ہوں گے لیکن ڈیزائننگ سینس کے لیے کتابیں یا نیٹ پر دستیاب مواد سے استفادہ کرنا پڑے گا۔ یعنی ڈیزائن میں رنگوں کا انتخاب، ٹائپوگرافی کا استعمال، ویژوول ہائررکی (اہم چیزوں کو زیادہ نمایاں کرنا) لے آؤٹ، فوٹو ایڈجسٹمنٹ اور ڈیزائن کو بیلنس کرنا اس کے علاوہ بھی بہت سارے نکات ہیں جن پر کچھ ڈیزائن میگزینز دیکھنے اور مختلف ڈیزائنز پر ماہرین کی تنقید ملاحظہ کرنے سے بھی مدد ملتی ہے۔ یہ طویل موضوع ہے اگر آپ کو دلچسپی ہوئ تو مزید بات کریں گے۔ والسلام
    وعلیکم السلام
    مزاج اچھے ہیں الحمدللہ
    اس طرح کے اشتہارات میں گول مٹول سی جو اردو لکھی نظر آتی ہے وہ ہاتھ کی کیلیگرافی ہوتی ہے۔ جسے اسکین کرکے ویکٹرائز کرلیا جاتا ہے۔ ویکٹر میں منتقل ہوجانے پر اگر ضرورت ہوتو معمولی سی نک سک درست کرنی پڑتی ہے۔ یعنی اکیلے گرافک ڈیزائنر کے بس کی بات نہیں بلکہ ایک خطاط بھی چاہیے ہوتا ہے لیکن اگر گرافک ڈیزائنر “چیتا“ ہوتو پھر ایسے چھوٹے موٹے کام کرنا مشکل نہیں۔
    دوسری بات کہ گرافکس ڈایزائننگ کیلیے سٹارٹ کیسی چیزوں سے لینا چاہیے۔ ٹیوٹوریلز پکڑ کر پریکٹس کریں یا بنیادی چیزوں کے بارے میں پڑھیں؟ ویڈیو ٹیوٹوریل کیسے رہینگے؟
    السلام علیکم،
    کیسے مزاج ہیں خاور بھائی؟ ایک بات پوچھنی تھی آپ کہ کیا اس قسم کے فونٹس ویکٹر گرافکس کا کمال ہے یا یہ ایسے فونٹس ہیں جو صرف کارپوریٹ سیکٹر میں استعمال ہوتے ہیں؟ جیسے ٹیلی نار:
    السلام علیکم

    محترم ...........امید ہے آپ خریت سے ہوں گے........یہاں ایک اتحاد اسلامی نام کا گروپ بنایا گیا ہے.......آپ سے گزارش ہے کہ اسے پڑھیں اور اگر آپ ہم سے اتفاق کرتے ہیں تو اس میں شمولیت اختیار کریں ........تاکہ ہم مسلمانوں کی بہتری کے لیئے کام کر سکیں......امید ہے آپ ہماری گزارش کو قبول کرتے ہوئے ایک دفعہ اس پڑھیں گے ضرور....اس میں کسی قسم کی کوئی تفرقہ بازی نہیں کی جائے گی تمام لوگ بھائیوں کی طرح کام کریں گے.........
    و السلام
    سلام علیکم
    پیشگی عید کی مبارکباد قبول کیجیئے
    اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
    وسلام
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top