تعارف عاطف بٹ کا سلام قبول کیجیے۔۔۔

عاطف بٹ

محفلین
ہاہاہا۔۔۔ ۔! آپ تو ابھی سے پکے پکے اردو محفل والے لگ رہے ہیں۔ :D
حضور، نہ تو اردو میرے لئے کوئی نئی زبان ہے اور نہ ہی محفل کوئی پہلی بزم، البتہ اس فورم پر آج میرا پہلا دن ہے اور وقت واقعی بہت اچھا گزر رہا ہے۔ آپ کی محبت کا بہت شکریہ۔
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم، بندے کو عاطف بٹ کہتے ہیں۔ جس بدنامِ زمانہ پیشے سے منسلک ہوں اسے لوگ نشریاتی صحافت کے نام سے جانتے ہیں۔ مشاغل پڑھنا لکھنا اور دوستوں کے ساتھ گھومنا پھرنا اور گپیں ہانکنا ہیں۔ علاوہ ازیں، میرے ماضی اور حال کے بارے میں آپ لوگ جو کچھ بھی جاننا چاہیں اس کے لئے بندہ حاضر ہے اور اگر مستقبل کے بارے میں کوئی معلومات درکار ہوں تو کسی اچھے نجومی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

بٹ صاحب ۔۔۔۔۔ نشریاتی صحافت سے وابستگی اور خطاب بدنام پیشے کا ۔ ؟
جب بدنام پیشے کا علم تھا تو کس سوچ کر اس صحافت کا حصہ بنے ۔ ؟
مشاغل ۔ پڑھنا لکھنا ۔۔۔۔۔۔۔ گھومنا پھرنا گپیں مارنی ۔
پڑھنے میں کس قسم کی تحاریر بچپن میں پسند رہیں ۔ اور اب کس قسم کا ادب پسند کرتے ہیں ۔؟
لکھنا کس سے سیکھا ؟ اور جب لکھا تو سب سے پہلے کیا لکھا ؟
ماضی کے بارے کیا سوچ رکھتے ہیں ؟
حال کو بدلنے کے لیئے ماضی سے کیا استفادہ حاصل کریں گے ۔؟
مستقبل کے بارے کیا سوچ رکھتے ہیں ؟
مستقبل بنایا جاتا ہے یا خود ہی بن جاتا ہے ۔ جیسے پتھر گول ہوجاتا ہے ۔بنا کوشش کے ۔
نجومی تو ہم سے بڑا کوئی نہیں ۔ بس ذرا اپنے ماضی حال مستقبل بارے خبر دے دیں ۔
نجوم جھاڑ دیں گے سب جان کر آپ سے آپ کے بارے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احمد صاحب، بہت نوازش۔ بندے کے قبولِ اسلام کا واقعہ ابھی پیش نہیں آیا اور اب تو لگتا ہے کہ آپ ہی کے ہاتھ پر بیعت کرنا پڑے گی۔ :)
بہت گہرا جواب ہے میرے محترم ۔
یہ پڑھتے ہی وجدان میں ابھرا کہ
وقت لگتا ہے اولاد آدم کو انسان بننے میں
آپ کیا کہیں گے اس بارے ÷؟
ذرا ہم بھی دیکھیں کہ
کتنے مہربان کتنے شفیق ہیں ۔۔۔ عطف کے حامل
بے تکلفی معاف ایسے لگتا ہے جانے کب سے واقفیت ہے آپ سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عاطف بٹ

محفلین
بٹ صاحب ۔۔۔ ۔۔ نشریاتی صحافت سے وابستگی اور خطاب بدنام پیشے کا ۔ ؟
جب بدنام پیشے کا علم تھا تو کس سوچ کر اس صحافت کا حصہ بنے ۔ ؟
مشاغل ۔ پڑھنا لکھنا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ گھومنا پھرنا گپیں مارنی ۔
پڑھنے میں کس قسم کی تحاریر بچپن میں پسند رہیں ۔ اور اب کس قسم کا ادب پسند کرتے ہیں ۔؟
لکھنا کس سے سیکھا ؟ اور جب لکھا تو سب سے پہلے کیا لکھا ؟
ماضی کے بارے کیا سوچ رکھتے ہیں ؟
حال کو بدلنے کے لیئے ماضی سے کیا استفادہ حاصل کریں گے ۔؟
مستقبل کے بارے کیا سوچ رکھتے ہیں ؟
مستقبل بنایا جاتا ہے یا خود ہی بن جاتا ہے ۔ جیسے پتھر گول ہوجاتا ہے ۔بنا کوشش کے ۔
نجومی تو ہم سے بڑا کوئی نہیں ۔ بس ذرا اپنے ماضی حال مستقبل بارے خبر دے دیں ۔
نجوم جھاڑ دیں گے سب جان کر آپ سے آپ کے بارے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔

بہت گہرا جواب ہے میرے محترم ۔
یہ پڑھتے ہی وجدان میں ابھرا کہ
وقت لگتا ہے اولاد آدم کو انسان بننے میں
آپ کیا کہیں گے اس بارے ÷؟
ذرا ہم بھی دیکھیں کہ
کتنے مہربان کتنے شفیق ہیں ۔۔۔ عطف کے حامل
بے تکلفی معاف ایسے لگتا ہے جانے کب سے واقفیت ہے آپ سے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

نایاب صاحب، بہت بہت نوازش۔
تعلقات کے بارے میں اس ناچیز کا ماننا یہ ہے کہ انہیں ماپنے کا پیمانہ وقت نہیں بلکہ خلوص ہوا کرتا ہے اور سچ پوچھیے تو آپ کی یہ بے تکلفی مجھے بہت پُرخلوص لگی۔
آپ نے بالکل درست کہا کہ "وقت لگتا ہے اولاد آدم کو انسان بننے میں" اور اپنے بھائی میر اور چچا غالب بھی تو کچھ اسی مفہوم کی باتیں کہہ گئے ہیں۔
اب آئیے میرے پیشے کی طرف جس کی بدنامی کا چرچا میں اپنے تعارف میں کرچکا ہوں۔ درحقیقت میں تو یہی سوچ کر اس پیشے سے منسلک ہوا تھا کہ "بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا!" اور یوں بھی جس ادارے سے میں آج کل وابستہ ہوں گزشتہ دنوں ایک خاص واقعے کی وجہ سے اسے اچھی خاصی بدنامی کا سامنا کرنا پڑا، اب یہ ایک الگ بحث ہے کہ اس واقعے سے ادارے کا بطور ادارہ کتنا لینا دینا تھا۔
پڑھنے کے لئے جو بھی مل جائے پڑھ لیتا ہوں اور بچپن سے اب تک اسی اصول پر کاربند ہوں۔ الحمدللہ گھر میں ایک اچھی خاصی ذاتی لائبریری بنا رکھی ہے جس میں تقریبا ہر موضوع پر کتابیں موجود ہیں۔ علاوہ ازیں، میرے کمپیوٹر میں ہزاروں کی تعداد میں برقی کتابیں محفوظ ہیں اور پنجاب پبلک لائبریری کا تاحیات رکن بھی ہوں۔
لکھنا ان لوگوں سے سیکھا جنہیں پڑھتا چلا آیا ہوں اور پہلے پہل کچھ نظمیں غزلیں لکھی تھیں جن میں پائی جانے والی خامیوں کا بہت بعد میں اندازہ ہوا۔
ماضی میرا بہت تابناک نہ سہی مگر تاریک بھی نہیں۔ سکول، کالج اور یونیورسٹی میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت سے مقابلوں میں حصہ لے چکا ہوں اور الحمدللہ کئی انعامات بھی حاصل کئے، لہٰذا ماضی بہت خوشگوار رہا۔
ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں ان کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اپنے حال کو سنوارنے کی کوشش اکثر کرتا رہتا ہوں۔ اس کوشش میں کبھی کامیاب ہوتا ہوں تو کبھی ناکامی کا بھی منہ دیکھنا پڑتا ہے۔
مستقبل کے بارے میں میرا ایمان کی حد تک یقین ہے کہ اسے اللہ کی رحمت اور مدد سے انسان خود ہی بناتا ہے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
عاطف خالد بٹ صاحب جناب ہمیں تو بناء کچھ پوچھے اتنی باتیں معلوم ہوگئیں آپ کے بارے میں
جو بات ایک دھاگے کے جواب میں آپ نے فرقہ واریت کی حوالے سے کہی اُس نے آپ کی مثبت اور تعمیری سوچ کو واضح کردیا
اوردل خوش کردیا کہ فی زمانہ مثبت سوچ کسی نعمت سے کم نہیں
 
عاطف بٹ

محفلین
زحال مرزا صاحب، آپ کا بہت شکریہ۔ ویسے اسی نعمت کے باعث کئی اپنے اور بیگانے ناخوش بھی ہوجاتے ہیں۔
 
کامل خان

محفلین
پہلی نظر میں عنوان یوں پڑھا گیا "عاطف بٹ کا اسلام قبول کیجئے" :) یوں بھی اب کسی کو کسی کا اسلام آسانی سے قبول نہیں۔ ;)
عاطف صاحب ۔ اردو محفل میں جونئیر ممبر کا سلام قبول کیجے اور خوش آمدید!:welcome:
 
نایاب

لائبریرین
نایاب صاحب، بہت بہت نوازش۔
تعلقات کے بارے میں اس ناچیز کا ماننا یہ ہے کہ انہیں ماپنے کا پیمانہ وقت نہیں بلکہ خلوص ہوا کرتا ہے اور سچ پوچھیے تو آپ کی یہ بے تکلفی مجھے بہت پُرخلوص لگی۔
بٹ صاحب بلاشبہ درست کہا آپ نے
مگر اپنے عدم صاحب تو کچھ ایسا فرما گئے ہیں کہ
عدم خلوص کے بندوں میں ایک خامی ہے. ستم ظریف بڑے جلد باز ہوتے ہیں.
آپ نے بالکل درست کہا کہ "وقت لگتا ہے اولاد آدم کو انسان بننے میں" اور اپنے بھائی میر اور چچا غالب بھی تو کچھ اسی مفہوم کی باتیں کہہ گئے ہیں۔
محترم@چھوٹاغالبؔ جی ۔
قدم رنجہ فرمائیں ۔
اک اور قتیل غالب و میر محفل میں رونق افروز ہوئے ہیں ۔
اب جانے کیا گزرے جب مل بیٹھیں گے قتیل غالب و میر
اب آئیے میرے پیشے کی طرف جس کی بدنامی کا چرچا میں اپنے تعارف میں کرچکا ہوں۔ درحقیقت میں تو یہی سوچ کر اس پیشے سے منسلک ہوا تھا کہ "بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا!" اور یوں بھی جس ادارے سے میں آج کل وابستہ ہوں گزشتہ دنوں ایک خاص واقعے کی وجہ سے اسے اچھی خاصی بدنامی کا سامنا کرنا پڑا، اب یہ ایک الگ بحث ہے کہ اس واقعے سے ادارے کا بطور ادارہ کتنا لینا دینا تھا۔
یہ بدنام ہونے کا شوق کس سے اکتساب ہے ؟
ویسے اچھے کام کر کے بھی بدنام ہونے کے خاصے مواقع ہیں نا اس میدان میں ؟
آپ صحافت کے بارے کیا رائے رکھتے ہیں ۔
یہ عبادت ہے ۔ خدمت ہے ۔ یا صرف پیشہ ؟
پڑھنے کے لئے جو بھی مل جائے پڑھ لیتا ہوں اور بچپن سے اب تک اسی اصول پر کاربند ہوں۔ الحمدللہ گھر میں ایک اچھی خاصی ذاتی لائبریری بنا رکھی ہے جس میں تقریبا ہر موضوع پر کتابیں موجود ہیں۔ علاوہ ازیں، میرے کمپیوٹر میں ہزاروں کی تعداد میں برقی کتابیں محفوظ ہیں اور پنجاب پبلک لائبریری کا تاحیات رکن بھی ہوں۔
ماشاءاللہ
کس کتاب سے ازحد متاثر ہوئے ؟
یا کس کتاب نے آپ کی شخصیت پر اپنا رنگ چڑھایا ۔ ؟
کیا واقعی کتاب انسان کی سچی دوست اور غم گسار کہلا سکتی ہے ۔؟
لکھنا ان لوگوں سے سیکھا جنہیں پڑھتا چلا آیا ہوں اور پہلے پہل کچھ نظمیں غزلیں لکھی تھیں جن میں پائی جانے والی خامیوں کا بہت بعد میں اندازہ ہوا۔
کچھ نظمیں غزلیں یہاں محفل پر بھی شریک کریں نا ۔۔۔۔۔۔۔۔
نظم اچھی لگتی ہے ۔ اور غزل تو میری جان ہے ۔
ماضی میرا بہت تابناک نہ سہی مگر تاریک بھی نہیں۔ سکول، کالج اور یونیورسٹی میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت سے مقابلوں میں حصہ لے چکا ہوں اور الحمدللہ کئی انعامات بھی حاصل کئے، لہٰذا ماضی بہت خوشگوار رہا۔
ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں ان کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اپنے حال کو سنوارنے کی کوشش اکثر کرتا رہتا ہوں۔ اس کوشش میں کبھی کامیاب ہوتا ہوں تو کبھی ناکامی کا بھی منہ دیکھنا پڑتا ہے۔
مستقبل کے بارے میں میرا ایمان کی حد تک یقین ہے کہ اسے اللہ کی رحمت اور مدد سے انسان خود ہی بناتا ہے۔
ماشاءاللہ
اللہ تعالی آپ پر مہربان رہتے آپ کی نیک جائز خواہشات کو پورا فرمائے آمین
بلا شبہ اللہ کی رحمت کوشش میں آسانیاں پیدا فرماتی ہے ۔
بنا سانس لیئے کتنا فاصلہ دوڑ کر طے کر سکتے ہیں ؟
سانس لے لیں کہ ابھی بہت سے بے تکے سوالات قطار میں ہیں ۔۔
 
زبیر مرزا

محفلین
زحال مرزا صاحب، آپ کا بہت شکریہ۔ ویسے اسی نعمت کے باعث کئی اپنے اور بیگانے ناخوش بھی ہوجاتے ہیں۔
:) صحیح کہا آپ نے لیکن جناب کیا فرق پڑتا خوش تو ہم سب کوکسی صورت نہیں کرسکتے تو روشن سوچ کے ساتھ اورجذبہء تعمیر
کیوں نا جیا جائے :)
 
خوش آمدید سائیں
آپ کے مشغلے دیکھ کر لگتا ہے آپ سے ہماری خوب نبھے گی
چھوٹا غالب صاحب، بہت نوازش۔ آپ ہمیں نبھانے والوں میں سے ہی پائیں گے، انشاءاللہ۔
لو جی ساتھ میں مجھے بھی شامل کرکے ایک تکون بنا لیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
بٹ صاحب بلاشبہ درست کہا آپ نے
مگر اپنے عدم صاحب تو کچھ ایسا فرما گئے ہیں کہ
عدم خلوص کے بندوں میں ایک خامی ہے. ستم ظریف بڑے جلد باز ہوتے ہیں.
قبلہ، بعض حالات میں جلد بازی ناگزیر ہوتی ہے (مثال کے طور پر مسجد میں روزہ افطار کرتے ہوئے ;))

محترم@چھوٹا غالب جی ۔
قدم رنجہ فرمائیں ۔
اک اور قتیل غالب و میر محفل میں رونق افروز ہوئے ہیں ۔
اب جانے کیا گزرے جب مل بیٹھیں گے قتیل غالب و میر
چھوٹا غالب صاحب بڑے آدمی ہیں، انہیں آنے میں کچھ وقت لگے گا۔

یہ بدنام ہونے کا شوق کس سے اکتساب ہے ؟
ویسے اچھے کام کر کے بھی بدنام ہونے کے خاصے مواقع ہیں نا اس میدان میں ؟
آپ صحافت کے بارے کیا رائے رکھتے ہیں ۔
یہ عبادت ہے ۔ خدمت ہے ۔ یا صرف پیشہ ؟
یہ شوق انہی لوگوں کی دین ہے جنہیں پڑھتے پڑھتے بندے نے لڑکپن سے جوانی میں قدم رکھا۔ آج کل تو اس پیشے میں وہی لوگ بدنام ہیں جو اچھے کام کرتے ہیں کیونکہ برے کام کرنے والوں کی تعداد نوے فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔ میں نے تو آج تک عبادت سمجھ کر یہ کام کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ پچھلے پانچ سال میں دس ادارے تبدیل کرچکا ہوں۔ اصول کی خاطر نوکری چھوڑنے سے جان دینے تک کچھ بھی کرسکتا ہوں۔

ماشاءاللہ
کس کتاب سے ازحد متاثر ہوئے ؟
یا کس کتاب نے آپ کی شخصیت پر اپنا رنگ چڑھایا ۔ ؟
کیا واقعی کتاب انسان کی سچی دوست اور غم گسار کہلا سکتی ہے ۔؟
میں قرآن مجید کے بعد اگر کسی کتاب سے بے حد متاثر ہوا ہوں تو وہ کلیاتِ اقبال ہے۔ ویسے میں نے کتابوں کی نسبت بندوں سے زیادہ سیکھا ہے۔ کتاب کی دوستی اپنی جگہ مگر اچھی صحبت کا کوئی ثانی ہی نہیں۔

کچھ نظمیں غزلیں یہاں محفل پر بھی شریک کریں نا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
نظم اچھی لگتی ہے ۔ اور غزل تو میری جان ہے ۔
میں انشاءاللہ آج ہی اپنی غزل پیش کروں گا۔ میں زیادہ تر غزلیں ہی لکھتا ہوں۔

ماشاءاللہ
اللہ تعالی آپ پر مہربان رہتے آپ کی نیک جائز خواہشات کو پورا فرمائے آمین
بلا شبہ اللہ کی رحمت کوشش میں آسانیاں پیدا فرماتی ہے ۔
بنا سانس لیئے کتنا فاصلہ دوڑ کر طے کر سکتے ہیں ؟
سانس لے لیں کہ ابھی بہت سے بے تکے سوالات قطار میں ہیں ۔۔
ثم آمین، بہت شکریہ۔ ابا جی رحمۃ اللہ علیہ اپنے کلب کی طرف سے قومی سطح پر فٹ بال کھیل چکے ہیں اور ان کی دیکھا دیکھی کالج میں میں بھی فٹ بال کھیلا کرتا تھا، سو دوڑنا کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ سوالات کو آنے دیجئے کیونکہ یوٹیلیٹی سٹور پر آٹا اور چینی خریدنے والوں اور نیشنل بینک سے پینشن لینے والوں کی قطاروں کے بعد پہلی بار کوئی اتنی لمبی قطار دیکھنے کا موقع مل رہا ہے، اور پہلی دو قطاروں کی نسبت مجھے اس تیسری قطار میں زیادہ دلچسپی ہے۔ :)
 
نایاب

لائبریرین
قبلہ، بعض حالات میں جلد بازی ناگزیر ہوتی ہے (مثال کے طور پر مسجد میں روزہ افطار کرتے ہوئے ;))
محترم بھائی یہ قبلہ سن کر کچھ بڑھاپے کا احساس ستانے لگا ہے ۔
رمضان شریف ہے " ابھی تو میں جوان ہوں " غزل بھی نہیں سن سکتا ۔
ذرا خیال کریں جوان جہاں ہوں ابھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے یہ جلدی لذت کام و دہن کے لیئے ناگزیر ہوتی ہے
یا اس سجدے کے لیئے
جو کہ اکثر گراں گزرتا ہے مگر ہزار سجدوں سے دیتا ہے نجات
ویسے پاکستان میں مسجد میں افطاری کرنے کا اپنا ہی الگ مزہ ہوتا ہے ۔
اب تو مدت ہوئی پاکستان میں مسجد میں روزہ افطار کیئے ہوئے ۔
آج کل کی افطاری کا کچھ حال تحریر کر سکیں تو بہت شکریہ
چھوٹا غالب صاحب بڑے آدمی ہیں، انہیں آنے میں کچھ وقت لگے گا۔
غالب تو پھر غالب ہوتا ہے ۔ اور یہ چھوٹے غالب تو سبحان اللہ
ان کے آنے میں وقت نہیں لگتا ۔ جب آتے ہیں دھرتی ہی ہلا دیتے ہیں ۔
وزن سے نہیں بلکہ اپنی تحریروں سے
یہ شوق انہی لوگوں کی دین ہے جنہیں پڑھتے پڑھتے بندے نے لڑکپن سے جوانی میں قدم رکھا۔ آج کل تو اس پیشے میں وہی لوگ بدنام ہیں جو اچھے کام کرتے ہیں کیونکہ برے کام کرنے والوں کی تعداد نوے فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔ میں نے تو آج تک عبادت سمجھ کر یہ کام کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ پچھلے پانچ سال میں دس ادارے تبدیل کرچکا ہوں۔ اصول کی خاطر نوکری چھوڑنے سے جان دینے تک کچھ بھی کرسکتا ہوں۔
کس کس مصنف کو زیادہ اور مسلسل پڑھا ہے ۔ نثر سے زیادہ دلچسپی رہی
کہ شاعری سچ بولتی ہے حال دل کا کھولتی ہے ۔ میں ہی الجھے رہے ۔
اللہ تعالی آپ کی اس عبادت کو آپ کے لیے آسان فرمائے آمین
یہ اصولوں پہ چلنے والے کبھی نہ بکنے والے آخر کس مٹی کے بنے ہوتے ہیں ۔ ؟
یہ اصول کیوں اہم ہوتے ہیں ۔ ؟
میں قرآن مجید کے بعد اگر کسی کتاب سے بے حد متاثر ہوا ہوں تو وہ کلیاتِ اقبال ہے۔ ویسے میں نے کتابوں کی نسبت بندوں سے زیادہ سیکھا ہے۔ کتاب کی دوستی اپنی جگہ مگر اچھی صحبت کا کوئی ثانی ہی نہیں۔
ماشاءاللہ بہت خوب ہے آپ کا ذوق مطالعہ
کتابیں تو اپنی گنجلک تحاریر کے باوجود کھلی کتاب ہوتی ہیں ۔
اور بندے اک چہرے پہ کئی نقاب چڑھائے ہوئے
تو انسان بندوں سے کیسے سیکھ سکتا ہے ؟
انسان کا کردار اہم ہوتا ہے کہ اس کی لفاظی ؟
میں انشاءاللہ آج ہی اپنی غزل پیش کروں گا۔ میں زیادہ تر غزلیں ہی لکھتا ہوں۔
انتظار رہے گا آپ کی غزل کا
ثم آمین، بہت شکریہ۔ ابا جی رحمۃ اللہ علیہ اپنے کلب کی طرف سے قومی سطح پر فٹ بال کھیل چکے ہیں اور ان کی دیکھا دیکھی کالج میں میں بھی فٹ بال کھیلا کرتا تھا، سو دوڑنا کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ سوالات کو آنے دیجئے کیونکہ یوٹیلیٹی سٹور پر آٹا اور چینی خریدنے والوں اور نیشنل بینک سے پینشن لینے والوں کی قطاروں کے بعد پہلی بار کوئی اتنی لمبی قطار دیکھنے کا موقع مل رہا ہے، اور پہلی دو قطاروں کی نسبت مجھے اس تیسری قطار میں زیادہ دلچسپی ہے۔ :)
یہ پاکستان میں اتنی قطاریں کیوں لگتی ہیں ۔
یوٹیلٹی سٹورز اور بینک بارے اپنے تجربات و مشاہدات تحریر کیجئے
آپ کے دستخط میں شامل یہ شعر
سب ہمیں باکمال کہتے ہیں
اس کو قحط الرجال کہتے ہیں
اک بہت گہری معنویت اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں ۔ اس دستخط کو منتخب کرنے کی کوئی خاص وجہ ؟
آپ اس کے ظاہری معنی سے متاثر ہیں یا باطنی معنی سے ۔
یہ شعر کس کا ہے ۔
اجازت اذان فجر ہو چکی ۔ اب خواب نگر کو جانا ہے ۔
اللہ حافظ
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
لو جی ساتھ میں مجھے بھی شامل کرکے ایک تکون بنا لیں۔
کب سے انتظار کر رہا تھا کہ ابھی آیا ابھی آیا
بہت دیر کی مہرباں آتے آتے
خیر خود کو شامل سمجھو یار
یہ دوستی ہے کوئی مسلم لیگ نون نہیں ، جو رکنیت فارم فل کرنے پڑیں
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
محترم@چھوٹاغالبؔ جی ۔
قدم رنجہ فرمائیں ۔
اک اور قتیل غالب و میر محفل میں رونق افروز ہوئے ہیں ۔
اب جانے کیا گزرے جب مل بیٹھیں گے قتیل غالب و میر
چھوٹے غالبؔ نے تو کل ہی اپنے خون کی خوشبو سونگھ لی تھی
اویس اکیلا تھا اردو محفل کے جنگل میں، انہیں آنے دو
کیا خوب گزرے گی جب مل بیٹھیں دیوانے(تین) دو
حسیب نذیر گِل یار میری غلطی نہیں ، قافیہ ہی دو کا بنتا تھا
مگر دیکھ لو ہماری اقربا پروری کا کمال ہم نے تین کو بیچ میں گھسا ہی دیا
جیسے نیوخان، منٹھار کے کنڈکٹر فل سے فل بس میں بھی "ماڑا ماڑا آسرا کرنا" کہہ کے ایک بندہ اور سوار کرا لیتے ہیں
 
Top