ہیڈ آف دا چارلس ریگاٹا

زیک

فوٹوگرافر
وائٹ ماؤنٹینز سے نکلے تو واپس بوسٹن چلے۔

بوسٹن میں دریائے چارلس پر ہر سال اکتوبر میں کشتیوں کی ریس ہوتی ہے۔ یہ دنیا کی بڑی بوٹ ریسز میں سے ہے۔ دریائے چارلس بوسٹن اور کیمبرج کے درمیان ہے۔ یہ کیمبرج وہ والا نہیں جہاں مریم افتخار سیر کر رہی تھیں۔ اگرچہ آج یہ کہنا مشکل ہے کہ دنیا میں زیادہ شہرت کس کیمبرج کی ہے۔ ماساچوسیٹس کے کیمبرج میں ایم آئی ٹی اور ہارورڈ دونوں ہیں۔

خیر ہم بوسٹن اور کیمبرج کے درمیان ایک پل پر پہنچے تاکہ ریگاٹا کا نظارہ کر سکیں۔
 
ریگاٹا ریس کو کہتے ہیں یا بوٹ کو؟ شاید مجھ سے ٹھیک spell نہیں ہوا اور گوگل نے اس کے بارے میں معلومات نہیں دی۔ اس کی کیا تاریخ وغیرہ ہے؟
 
Top