اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگر تو طے ہے یہی حشر پھر بپا ہو گا
وجود اپنا کہیں خاک میں پڑا ہو گا
کسے خبر تھی کہ یہ تخت وتاج یہ مال و زر
دو نوالوں کی قیمت پہ بیچنا ہو گا

واہ راحل بھائی۔۔۔ کمال کر دیا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
راحل بھائی نے ترنم سے ایک غزل سنائ۔۔۔ بہت زبردست

تماشہ اب اپنا بناتے نہیں ہیں
تیرے غم میں خود کو جلاتے نہیں ہیں

ہوا کو ہے یوں بھی یقیں جیتنے کا
کہ اب ہم دیا ہی جلاتے نہیں ہیں

دل ِ جاں بلب کو سنواروں تو کیونکر
یہاں بھول کربھی وہ آتے نہیں ہیں

نم آنکھوں نے چغلی یہ کی وقتِ رخصت
خوشی سے وہ پھولے سماتے نہیں ہیں

ڈرا ؤ اب تیغ و سنا سے ۔۔۔۔۔۔۔
کٹاتے تو ہیں ہمسر جھکاتے نہیں ہیں

نصیبوں سے ملتا ہے تمغہ یہ راحل
میاں داغِ دل یوں چھپاتے نہیں ہیں
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
راحل بھائی نے ترنم سے ایک غزل سنائ۔۔۔ بہت زبردست

تماشہ اب اپنا بناتے نہیں ہیں
تیرے غم میں خود کو جلاتے نہیں ہیں

ہوا کو ہے یوں بھی یقیں جیتنے کا
کہ اب ہم دیا ہی جلاتے نہیں ہیں

دل ِ جاں بلب کو سنواروں تو کیونکر
یہاں بھول کربھی وہ آتے نہیں ہیں

نم آنکھوں نے چغلی یہ کی وقتِ رخصت
خوشی سے وہ پھولے سماتے نہیں ہیں

ڈرا ؤ اب تیغ و سنا سے ۔۔۔۔۔۔۔
کٹاتے تو ہیں ہمسر جھکاتے نہیں ہیں

نصیبوں سے ملتا ہے تمغہ یہ راحل
میاں داغِ دل یوں چھپاتے نہیں ہیں
تم جن تو نہیں ہو؟؟؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بجا کہ رونق محفل ابھی عروج پہ ہے
میں کیا کروں میری خلوت بلا رہی ہے مجھے
یہی ہے وقت کہ جی بھر کے دیکھ لوں اس کو
وہ سامنے ہے مگر دیکھتا نہیں ہے مجھے

ایک اور شعر جو منہاج علی نے یہ کہہ کر پیش کیا کہ اس شعر کے ذریعے ان کا تعارف ہو جائے گا

گلشنِ دہر سے خوشبو کی طرح گزرا میں
سب کو مہکایا مگر اپنی نمائش نہیں کی

منہاج بھائی بہت زبردست
سلامت رہئیے
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ محفل ہے خرد مندوں کی محفل (شاید یہاں نام میں غلطی ہوئی بعد میں درست کر دیتے ہیں
غزل زبردست ہے منہاج بھائی۔۔۔ مگر آواز کٹ رہی ہے بار بار

یکایک دل دھڑکانے سے پہلے
ذرا ٹہرو قریب آنے سے پہلے

جس کی چاہ مجھ کو زندگی بھر
اسی کو کھو دیا پانے سے پہلے

ہزاروں بار اشک پونچھ لینا
کسی سے عشق فرمانے سے پہلے

نازکی میں جو پنکھڑی سی ہے
اور کوئی نہیں وہ تو ہی ہے

وہ میرے ساتھ تو نہیں لیکن
وہ میرے آس پاس اب بھی ہے

مکیں اسے یاد اب نہیں کرتا
سچ کہوں تو یہ بات جھوٹی ہے

پھونک دیتی ہے جو گناہوں کو
توبہ ماچس کی ایسی تیلی ہے

بول کر سوچنا ہے کارِ عبث
سوچ کر بولنا ضروری ہے

بہت زبردست ۔۔۔ ڈھیروں داد قبول کیجئیے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور اب آ رہے ہیں ہمارے پیارے بھائی روؤف بھائی
مائیک چیک نہیں کیا تھا کیا

شکر ہے مائیک آن ہوا

کچھ متفرق اشعار


کیا ستم ہے کہ دوستوں سے اب
ہاتھ ملتے ہیں دل نہیں ملتے

یار بکتےنہیں ورنہ اے دل
میں لے آتا اگر کہیں ملتے

تو نے ڈھونڈا ہی کب ہمیں ورنہ
تیرے قدموں میں ہم کہیں ملتے
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صابرہ آپا کی باری کلام سنانے کی

جی جی آ رہی ہے آواز آپا
جی جی سب سن پا رہے ہیں۔

ایک غزل کے اشعار پیش کر رہی ہیں

ہمیں بے بال و پر رکھا گیا ہے
؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کیا میری آواز آ رہی ہے؟؟؟
سبھی کو ہی آواز کٹی محسوس ہو رہی ہے آپا
آپ مجھے سن پا رہے ہیں؟؟؟

ہمیں بے بال و پر رکھا گیا ہے
ہمیں سراسر دربدر رکھا گیا ہے

ہمیں برباد کرنے میں تھے شامل
جنھیں یوں معتبر رکھا گیا ہے

ہوئی ہے آبلہ پائی مقدر
لکیروں میں سفر رکھا گیا ہے

تمہاری ان کہی باتیں سمجھنا
ہمارا درد سر رکھا گیا ہے

تمہیں ہے ناز اپنی خوبیوں پر
ہمیں بھی خوب تر رکھا گیا ہے

یہ کیوں نہ عشق ہم کو داغ دے گا
اسے مثلِ شرر رکھا گیا ہے

اگر ہم کو نہیں رکھا ہے دل میں
بتاؤ پھر کدھر رکھا گیا ہے

تمہاری کج ادائی جھیلنے کو
ہمارا ہی جگر رکھا گیا ہے

کتاب زیست کے ہر اک سبق کو
سمجھ سے بالاتر رکھا گیا ہے

کوئی بھی بات کب چھپتی ہے تم سے
تمہیں کیوں نامہ بر رکھا گیا ہے

ڈبونا ہے ہمارے حوصلوں کو
کنارے پر بھنور رکھا گیا ہے

تمہیں ہم چھین ہی لیں گے
ہماری اداؤں میں ہنر رکھا گیا ہے
ہمیں بے بال و پر رکھا گیا ہے
ہمیں سراسر دربدر رکھا گیا ہے
 
آخری تدوین:
Top