سعودی عرب میں شادی کی کم سے کم عمر مقرر

جاسم محمد

محفلین
سعودی عرب میں شادی کی کم سے کم عمر مقرر
ویب ڈیسک 24 دسمبر 2019
saudia-arabia-minimum-age-marrage.jpg

ریاض: سعودی عرب کے وزارت انصاف نے شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کرتے ہوئے نکاح خواہان کو پابند کیا ہے کہ وہ نکاح سے قبل عمر کی تصدیق کریں بصورت دیگر اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لڑکے یا لڑکی کی شادی 18 سال کی عمر میں کی جاسکتی ہے اس سے کم عمر کی شادی قانوناً جرم تصور کی جائے گی۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ نکاح خواں بھی کم عمر بچوں کے نکاح پڑھانے سے گریز کریں بصورت دیگر اُن کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزارت انصاف کی جانب سے فیملی کورٹ اور نکاح خواہوں کو سرکلر جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 16/3 پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور کم عمر بچوں کے نکاح پڑھانے سے گریز کریں۔

سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ شادی کی کم سے کم عمر مقررکرنا بچوں کے تحفظ کے نظام کا حصہ ہے۔ نکاح خواں اس امرکو یقینی بنائے کہ لڑکے اور لڑکی کی عمر 18 سال ہو بصورت دیگر وہ نکاح تصور نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال کے پہلے ہی مہینے میں سعودی عرب کی شوریٰ نے کم عمری میں شادی کے خلاف بل منظور کرتے ہوئے شادی کی کم سے کم عمر 18 سال مقرر کی تھی۔

شیخ عبداللہ ال اشیخ کی صدارت میں شوریٰ کونسل کا اجلاس ہوا تھا جس میں کم عمری کے خلاف شادی کا بل پیش کیا گیا تھا جسے کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔

شوریٰ کونسل کے نائب صدر ڈاکٹر یحیحیٰ الثمان نے اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شریک اراکین نے گزشتہ سیشن میں اسلامی قوانین کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کی پیش کردہ سفارشات کو سُننے کے بعد اُن پر غور کیا اور پھر اس قانون کو منظور کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس سے قبل قانونی طور پر لڑکوں اور لڑکیوں کو 15 سال کی عمر میں شادی کی اجازت تھی مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔
 
سید عمران

محفلین
سید عمران کیا اب پاکستان بھی ایسا کر سکتا ہے یا سعودیہ نے شریعت کے منافی کام کیا ہے؟
یہ کوئی فرائض واجبات یا حلال حرام کے خلاف کام نہیں ہے۔۔۔
اگر ہوتا بھی تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔۔۔
بلاوجہ وسعت کا دائرہ تنگ کرنے سے ضرورت مندتنگ ضرور ہوسکتے ہیں۔۔۔
جب عقل پر پردہ پڑ جائے تو اس کا ماتم کیا کیجیے!!!
 
الف نظامی

لائبریرین
اصل بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ قادیانیوں نے کی ہے اور اس کو چھپانے کے لیے قوم کی توجہ غیر متعلقہ معاملات کی طرف مبذول کی جا رہی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اصل بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ قادیانیوں نے کی ہے اور اس کو چھپانے کے لیے قوم کی توجہ غیر متعلقہ معاملات کی طرف مبذول کی جا رہی ہے۔
بھٹو کو نہ صرف قادیانیوں نے ووٹ ڈالے تھے بلکہ قادیانی خلیفہ نے اس کے حق میں کمپین بھی کی تھی۔ نتیجہ؟ بھٹو حکومت نے ہی آئین میں قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت ڈکلیئر کر دیا۔ اس لئے قادیانیوں کا اتنا دماغ خراب نہیں کہ وہ دوبارہ کسی پاکستانی سیاسی جماعت پر اعتبار کریں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
بھٹو کو ووٹ بھی قادیانیوں نے ڈالے تھے بلکہ قادیانی خلیفہ نے اس کے حق میں کمپین بھی کی تھی۔ نتیجہ؟ بھٹو حکومت نے ہی آئین میں قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت ڈکلیئر کر دیا۔ اس لئے قادیانیوں کا اتنا دماغ خراب نہیں کہ دوبارہ کسی سیاسی قوت کو سپورٹ کریں۔
قادیانیوں کا دماغ ضرور خراب ہے اور اس دفعہ بھی بھٹو والا ہی معاملہ ہوگا۔ تم ہمارے ساتھ گیم کرو گے اور ہم تمہارے ساتھ گیم کریں گے۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ کوئی فرائض واجبات یا حلال حرام کے خلاف کام نہیں ہے۔۔۔
اگر ہوتا بھی تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔۔۔
بلاوجہ وسعت کا دائرہ تنگ کرنے سے ضرورت مندتنگ ضرور ہوسکتے ہیں۔۔۔
جب عقل پر پردہ پڑ جائے تو اس کا ماتم کیا کیجیے!!!
سوال گندم جواب چنا۔ پاکستان میں شادی کی کم سے کم عمر 18 سال کرنے پر بہت اعتراض کیا گیا تھا کہ یہ شریعت کے خلاف ہے۔ اب سعودیہ نے وہی کام کر دیا ہے تو اس پر اب آئیں بائیں شائیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
قادیانیوں کا دماغ ضرور خراب ہے اور اس دفعہ بھی بھٹو والا ہی معاملہ ہوگا۔ تم ہمارے ساتھ گیم کرو گے اور ہم تمہارے ساتھ گیم کریں گے۔
سینیٹر اعظم سواتی اور وزیر اعظم عمران خان نے قادیانیوں پر لعنت بھیجی ہے۔ اس پارٹی کے بارہ میں دعوہ ہے کہ اسے قادیانی فنڈ کر رہے ہیں۔
Imran Khan And I Curse 'Qadianiyat', Says Senator Azam Swati
 
آپ بھی قادیانیوں پر لعنت بھیجیں یہ تحریک انصاف کی پالیسی ہے اور مزید فنڈنگ بھیجیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ہیں کواکب کچھ ، نظر آتے ہیں کچھ۔
قادیانی فارن فنڈنگ کریں اور پی ٹی آئی کی پروپگنڈا مہم بھی چلائیں اور معصوم بھی بنتے رہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
کم سے کم عمر پچاس سال بھی کرے تو ہم کیا کریں؟؟؟
یہاں تو آپ خلاف شریعت بلز منظور کرنے کی شدید مخالفت کر رہے تھے۔ اب کہتے ہیں ہمیں کیا سر و کار۔ کیا سعودیہ نے یہ قانون خلاف شریعت نہیں بنایا؟
Capture.jpg

کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل سینیٹ سے منظور، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا احتجاج
 
ہمارے اس کہے پر کون سا عمل کرلیا جو اب بات مانیں گے؟؟؟
 
محمد وارث

لائبریرین
سعودی عرب میں تبدیلی کی ہوا چل رہی ہے، اچھی بات ہے۔ تازہ ہوا کا جھونکا ہمیشہ ہی گھٹن سے نجات دلاتا ہے۔ ایک اور جھونکا:

"سعودی عرب کا پہلی بار سال نوجشن منانے کا اعلان، آتش بازی اور موسیقی کے پروگرام ہو نگے۔"

گو ذاتی طور پر میں نے کبھی نیو ایئر کی خرافات وغیرہ میں حصہ نہیں لیا، لیکن جو مناتے ہیں ان کو برا بھی نہیں سمجھتا لیکن اوپر والی خبر سے مجھے وہ پاکستانی ڈنڈا بردار جتھے ضرور یاد آئے جو نیو ایئر نائٹ کے موقع پر پاکستانی سڑکوں پر گاڑیوں کے شیشے توڑتے رہے ہیں۔ :)
 
یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت پیشتر مسلم دنیا 1979 سے قبل تک ترقی پسندی کی جانب ہی رواں دواں تھی۔ البتہ اس المناک سال میں تین ایسے بڑے واقعات ہوئے کہ مسلم دنیا نے ترقی پسند یکدم تر کر کے اسلامائیزیشین کی راہ چن لی۔ جس کے سنگین نتائج 40 سال بھگتنے کے بعد اب 2019 میں "گھر واپسی" ہوئی ہے :)
حرمین شریف میں اسلامی جہادیوں کا حملہ
1979 Grand Mosque seizure - Wikipedia
اسلامی انقلاب ایران
Iranian Revolution - Wikipedia
افغان جہاد
Soviet–Afghan War - Wikipedia
 
سید عمران

محفلین
تازہ ہوا، گھٹن، ترقی پسندی۔۔۔
اگر یہ سب اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے کی قیمت پر ہے تو ان سے کبھی نجات نہیں ملے گی، صورت بدل جائے گی مگر اذیت باقی رہے گی۔۔۔
و من اعرض عن ذکری فان لہ معیشۃ ضنکا
جس نے میرے ذکر سے اعراض کیا اس کی حیات تلخ کردی جائے گی۔۔۔
ہوسکتا ہے کوئی پردہ کو گھٹن قرار دے کر بے حیائی کو کھلی فضا کہے اور کسی اذیت ناک تکلیف کا شکار ہوجائے جس سے کبھی نہ نکل سکے، اذیت کی اسی گھٹن میں گھٹ گھٹ کر مر جائے۔۔۔
یا اولاد کی طرف سے کسی مصیبت کی گھٹن میں گرفتار ہوجائے۔۔۔
ہم یہاں خدا بن کر نہیں آئے ہیں، غلام بن کر آئے ہیں، کہاں کہاں گھٹن سے بھاگیں گے، قدم قدم پر دام مصیبت گرفتار کرنے کو ہے۔۔۔
اس لیے بہترین راہ عبدیت کی ہے اور اسی پر وعدہ ہے۔۔۔
من عمل صالحا من ذکرا و انثی و ہو مومن فلنحیینہ حیاۃ طیبہ
جو مومن عورت یا مرد نیک اعمال کرے گا اسے ہم ضرور بالضرور بالطف حیات دیں گے۔۔۔
ایسا تو بارہا ہوا ہے کہ اللہ کی محبت میں تخت و تاج وار دئیے گئے لیکن اولیاء اللہ کی تاریخ ہے کہ کبھی درویشی چھوڑ کر بادشاہت اختیار نہیں کی، اتباع شریعت و سنت کی برکت سے اللہ ان کے قلوب کو اپنی محبت اور اپنے نور سے ایسا مست و سرشار رکھتا ہے کہ بادشاہ اس کا خواب تک نہیں دیکھ سکتے!!!
 
Top