اردو وکی سافٹ وئیرکا استعمال اور مسائل

ابنِ آدم

محفلین
نبیل بھائی

اسلام و علیکم

چونکہ میں اردو وکی سافٹ وئیر کا کوئی فورم نہیں دیکھ سکا اسلئے اس کو ایک نئے موضوع سے شروع کر رہا ھوں، گستاخی معاف۔

میری ویب سائٹ اردو وکی ڈاٹ کام پہ اردو وکی میں یہ مشکل پیش آر ھی ہے کہ میں ایڈمن کی حیثیت سے کسی بھی صفحہ کو پروٹیکٹ یا مقفل نہیں کر پارہا کیونکہ اس کے لئے مقفل کا بالائی ٹیگ اردو ترجمہ موجود نہیں ھے۔

یا ھوسکتا ھے کہ مجھے ھی کوئی غلطی لگ رھی ھے اور میں اس کو صیح جگہ پہ ڈھونڈ سکا۔

براہ مہربانی راہنمائی کردیں۔
 

ابنِ آدم

محفلین
مزید وضاحت کے لیئے منسلک تصویری اٹیچمنٹ دیکھئیے۔ میں نے نشاندھی کے طور پہ وکی میڈیا والوں کا اور نبیل صاحب کے اردو ترجمے پہ سرخ نشان لگا دیئے ھیں۔ مجھے معلوم نہیں کہ کونسی فائل میں متعلقہ تبدیلی ھیں اگر کسی کو معلوم ھو تو بتا دیں

errorscreenshotUrduWiki1.jpg


دوسری بات یہ ھے کہ اس وقت میڈیا وکی والوں کا 10۔1 کا ورژن چل رہا ھے اگر نبیل صاحب کا اردو کاخوبصورت ویب ایڈیٹر اس سے منسلک کیا جا سکے تو کیا ہی اچھا ھو۔

موجودہ نبیل بھائی کا اردو وکی،وکی ورژن 8۔1 کے لیے ھے
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن آدم، میں نے کئی کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز کے اردو ورژنز پر کام کیا ہے، لیکن میرے لیے ہر ایک کو باقاعدگی سے اپڈیٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔ میرا جہاں تک خیال ہے، موجودہ اردو میڈیا وکی ، میڈیا وکی کے ورژن 1.9.3 پر مبنی ہے۔ میڈیا وکی کا اردو ترجمہ languages/messages فولڈر میں MessagesUr.php فائل میں موجود ہے، لیکن اس فائل میں تبدیلی کرنے سے ترجمہ کی تبدیلی فوری طور پر انٹرفیس پر ظاہر نہیں ہوتی۔ اس کا ایک طریقہ تو میڈیا وکی کو دوبارہ انسٹال کرنا ہے۔ ایک اور نسبتاً پیچیدہ طریقہ موجود ضرور ہے لیکن اس کے بارے میں مجھے بھی مکمل معلومات حاصل نہیں ہیں۔
 

ابنِ آدم

محفلین
جواب کا بہت شکریہ نبیل بھائی، مجھے معلوم ھے کہ آپ اردو سافٹ وئیر سے متعلقہ کام میں انتہائی مصروف رھتے ھیں اور وہ جیسے انگلش میں کہتے ھیں کہ آپ کی پلیٹ پہلے سے ھی فُل ھےاس لئے یقین کیجیئے کئی دفعہ مجھے آپ کو پوچھنے میں بھی حجاب مائل ھوتا ھے۔ یقینا مجھےھی ورژن کے معاملے غلط فہمی ھوئی ھوگی سو معذرت چاھتا ھوں

جیسے آپ نے فرمایا ھے تو میں کوشش کرتا ھوں‌کہ اوپر والی فائل کو ایڈیٹ کر کے اردو وکی کو دوبارہ سے انسٹال کروں کیونکہ اردو وکی ڈاٹ کام کا پراجیکٹ ابھی اپنے انتہائی ابتدائی مراحل میں‌ھےاسلئے چاھتا ھوں کہ پراجیکٹ کو آگے بڑھانے سے پہلے اس کو اچھی طرح سے ٹیسٹ کر لوں ورنہ آپ کو تو معلوم ھے کہ بعد ازاں جب پراجیکٹ ایکدفعہ چل پڑے اور کافی مواد آجائے تو بہت مشکل ھو گی۔

اگر آپ اجازت دیں تو میں آپ کو بھی اپڈیٹ کرتا رھوں گاآپ صرف راہنمائی کردیجیئے میں متعلقہ ایڈیشن یا موڈیفکشن کر کے فائلز کو ٹیسٹ کرنے کے بعد اردو آرگ کے لیئے آپ کو بھی بجھوا دوں‌گا تاکہ آپ کی اتنی اچھی اردو کی سائیٹ پہ وکی کم از کم ڈاونلوڈ کے سیکشن میں اپ ٹو ڈیٹ رھے۔
 
Top