آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختون خوا میں شدید زلزلہ، جانی و مالی نقصان کا خدشہ

جاسم محمد

محفلین
آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختون خوا میں شدید زلزلہ، جانی و مالی نقصان کا خدشہ
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے

1818995-earthquake-1569325745-905-640x480.jpg

زلزلے کی شدت 5.8 اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز آزاد کشمیر میں تھا فوٹو:ٹوئٹر


آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختون خوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔

آزاد کشمیر سمیت ملک کے کئی علاقوں میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں، دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

earthquake6-1569325982.jpg


زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں تھا۔

earthquake5-1569325978.jpg


بھمبر اور میرپور میں زلزلےسےعمارت گرگئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 50 افراد ملبے تلے دب گئے۔ متعددافراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے سے سڑکوں پر گہرے شگاف پڑگئے اور کئی گاڑیاں الٹ گئیں جس کے باعث آمد و رفت منقطع ہوگئی ہے۔

earthquake4-1569325976.jpg


لاہور میں شدید ترین زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ٹیکسلا،واہ کینٹ، جہلم، سوہاوہ، جھنگ، سرگودھا، سمندری، چنیوٹ، جنڈیالہ شیر خان، ٹوبھہ،گوجرخان، اٹک، اوکاڑہ، رائیونڈ، خوشاب، جڑانوالہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

earthquake3-1569325974.jpg


ادھر خیبر پختون خوا میں بھی پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، صوابی ، بونیر ، سوات ، دیر ، چترال سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب اور دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

earthquake2-1569325971.jpg


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو آزادکشمیر میں امدادی کارروائیوں میں فوری حصہ لینے کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد آرمی ایوی ایشن اور میڈیکل ٹیمیں امدادی کارروائیوں کے لیے متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔

earthquake1-1569325968.jpg
 

فرقان احمد

محفلین
وزیر اطلاعات کا زلزلہ پر مضحکہ خیز ردعمل
مضحکہ خیز بھی، افسوس ناک بھی، اور ناقابل برداشت بھی! تحریکِ انصاف کی ترجمانی کے لیے کیا کوئی ڈھنگ کا بندہ موجود نہیں! ہمارے خیال میں، بہت بہتر افراد موجود ہیں۔ عمر سرفراز چیمہ، شفقت محمود، اسد عمر وغیرہ کے ہوتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا انتخاب ثابت کرتا ہے کہ انہیں کسی اور نے اس عہدے کے لیے نامزد کیا ہو گا، اور خان صاحب نے محض رسمی منظوری دے دی۔
 

جاسم محمد

محفلین
مضحکہ خیز بھی، افسوس ناک بھی، اور ناقابل برداشت بھی! تحریکِ انصاف کی ترجمانی کے لیے کیا کوئی ڈھنگ کا بندہ موجود نہیں! ہمارے خیال میں، بہت بہتر افراد موجود ہیں۔ عمر سرفراز چیمہ، شفقت محمود، اسد عمر وغیرہ کے ہوتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا انتخاب ثابت کرتا ہے کہ انہیں کسی اور نے اس عہدے کے لیے نامزد کیا ہو گا، اور خان صاحب نے محض رسمی منظوری دے دی۔
یوٹرن:
 

فرقان احمد

محفلین
معلوم نہیں، طاقت کے مراکز تک ایسے سیاست دانوں کی رسائی کیسے ہو جاتی ہے؟ یہی محترمہ نون لیگ میں شامل ہونے کے لیے پر تول رہی تھیں۔ قبل ازیں، پاکستان پیپلز پارٹی میں رہیں اور زرداری صاحب کے گن گاتی تھیں۔ یکا یک تحریک انصاف میں شامل ہو گئیں اور وزیر اطلاعات مقرر ہوئیں۔ یہ ہے نیا پاکستان! :)
 
خان صاحب نے بائیس سال جد وجہد کی لیکن طلاطم پیدا ۔ہ کرسکے، مآلِ کار لوٹوں کو ملا کر پچھلے رستے سے اقتدار میں آئے۔ آپ پچھتاتے ہیں کہ کچھ بھی تو نہیں اپنے اختیار میں!!!


جماعت اسلامی سے ہم اتفاق نہیں کرتے لیکن ان کی جدو جہد بھی سترسال سے جاری ہے۔ انہوں نے اقتدار کی خاطر سمجھوتہ کرنا گوارا نہیں کیا۔ اصولوں پر سودے بازی کی بہت بڑی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
جماعت اسلامی سے ہم اتفاق نہیں کرتے لیکن ان کی جدو جہد بھی سترسال سے جاری ہے۔ انہوں نے اقتدار کی خاطر سمجھوتہ کرنا گوارا نہیں کیا۔
ضیا دور میں جماعت اسلامی، جمعیت علما اسلام اور دیگر مذہبی جماعتوں کو مقتدر حلقوں کی مکمل حمایت حاصل تھی۔ انہی کی مدد سے اس نے طیارہ پھٹنے تک آرام سے حکمرانی کی اور ملک کا ستیا ناس کر دیا۔
 

فرقان احمد

محفلین
جاوید جبار صاحب کئی معنوں میں بہترین وزیر اطلاعات تھے۔ اُن کے بعد، اب تک ہمیں اس عہدے کے لیے کوئی بہت مناسب شخصیت نہ مل سکی۔ تاہم، یہ بات طے شدہ ہے کہ تحریک انصاف اس معاملے میں اچھی خاصی بدنصیب ہے کہ پہلے فواد چودھری کو، اور اب، فردوس عاشق اعوان صاحبہ کو اس منصب پر فائز کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے قریب قریب ہر گھاٹ کا پانی پی رکھا ہے تاہم اس عہدے کے لیے مناسب انتخاب نہ ہیں۔ دونوں میں جلد غصہ میں آ جانے کا رجحان پایا جاتا ہے۔ فواد صاحب تو پھر بھی قدرے مناسب فرد تھے تاہم ڈاکٹر صاحبہ نے تو لٹیا ڈبو دی ہے۔ بہتر ہو گا کہ تحریک انصاف اپنی صفوں میں موجود نفیس اور شائستہ افراد کو آگے آنے کا موقع دے۔ یقینی طور پر، تحریک انصاف میں ایسے افراد موجود ہیں تاہم معلوم ہوتا ہے کہ وزراء کے نام فال سے نکالے جاتے ہیں اور انہیں منصب سے ہٹانا پڑ جائے تو سعد و نحس گھڑیوں کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ستاروں کی چال پر بھی کڑی نگاہ رکھی جاتی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
فواد صاحب تو پھر بھی قدرے مناسب فرد تھے تاہم ڈاکٹر صاحبہ نے تو لٹیا ڈبو دی ہے۔
فواد چوہدری حکومت کی زبردست ترجمانی کے ساتھ ساتھ اطلاعات کے شعبہ میں کافی کام کر رہے تھے۔ لیکن ان کی پی ٹی وی کے ایم ڈی جو چاپلوس نعیم الحق کے قریبی ہیں سے نہیں بن رہی تھی۔ نوبت ٹویٹر پر ایک دوسرے کو گالم گلوچ تک آ گئی جس کے بعد ان کو ہٹا دیا گیا۔ اصل میں تحریک انصاف کی لٹیا اس کے اپنے بانی نعیم الحق نے ڈبوئی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
جماعت اسلامی سے ہم اتفاق نہیں کرتے لیکن ان کی جدو جہد بھی سترسال سے جاری ہے۔ انہوں نے اقتدار کی خاطر سمجھوتہ کرنا گوارا نہیں کیا۔ اصولوں پر سودے بازی کی بہت بڑی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔
جنرل ضیا کی اولین کابینہ میں بیٹھنا شاید جماعت اسلامی کی کوئی "مجبوری" رہی ہوگی!
 
Top