موصل کا معرکہ

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

RECOVERY_IN_MOTION_Urdu.jpg

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

One_Book_at_a_time.jpg

موصل ميں داعش کے تسلط کے خاتمے کے 8 ماہ بعد ادبی ثقافت کی بحالی

ايک ايک کتاب کے ذريعے موصل کی بحالی کا عمل جاری

عراقی شہری فہد کا کہنا ہے کہ

"وہ کتابوں کو جلا رہے تھے، ثقافت کو تباہ کر رہے تھے اور لوگوں کی سوچ کو برباد کر رہے تھے۔ وہ ہماری تاريخ کو ہمارے ذہنوں سے نکالنے کے درپے تھے۔ داعش کے ليے لوگوں پر اپنا تسلط قائم کرنے کے ليے ضروری تھا کہ وہ ثقافت کو ختم کريں اور علم تک رسائ کے تمام راستے بند کر ديں۔ ان (داعشی) قابضين نے قريب ايک لاکھ کتابيں ضائع کر ديں"۔

داعش نے نا صرف يہ کہ شہريوں کو نشانہ بنايا اور ان پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کی بلکہ انھوں نے موصل شہر کی تاريخ، ثقافت اور ادبی تہذيب کو بھی نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

داعش کی شکست کے بعد اب يہ شہر اور اس کے بہادر شہری اپنی شناخت کے حصول کے ليے بھرپور کوششيں کر رہے ہيں۔

ايک بہادر عراقی شہری کی حيرت انگيز کہانی جس نے نا صرف يہ کہ کتابوں سے اپنی رغبت کو برقرار رکھا بلکہ عراق کی اگلی نسل ميں بھی ادب سے محبت کے جذبے کو برقرار رکھنے کے ليے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
آصف اثر

معطل

ثقافتی و تاریخی لوٹ مار کی وہ رپورٹس بھی پیش کریں جب امریکی وحشی اور درندے اپنے ساتھ عراق کی یورنیورسٹیوں اور عجائب گھر سے نادر ونایاب کتابی و آثارِ قدیمہ کے نمونے امریکہ اور یورپ لے کر گئے تھے۔
 
بار بار دہرايا جانے والا يہ الزام کہ امريکہ نے عراق کے وسائل پر قبضہ کر ليا ہے اور مسلم آثار قديمہ کو تباہ و برباد کر ديا ہے، بالکل غلط اور بے بنياد ہے۔ عراق کے وسائل اور اس کے تاريخی اور ثقافتی ورثہ پر عراق کے عوام کا حق ہے

جہاں تک عراق کی ثقافت کے حوالے سے رائے کا اظہار کيا گيا ہے تو اس ضمن ميں يہ واضح کر دوں کہ اکتوبر 2008 ميں امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ نے "عراق کلچرل ہيريٹج پراجيکٹ" کا باقاعدہ آغاز کيا تھا۔ بغداد ميں امريکی سفارت خانے کے توسط سے امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ نے عراق کے ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کی عمل ميں معاونت کی غرض سے باقاعدہ منصوبہ تشکيل ديا۔ ايک غير سرکاری عراقی تنظيم انٹرنيشنل ريليف اينڈ ڈيويلپمنٹ کو اس مقصد کے لیے 13 ملين ڈالرز کی رقم فراہم کی گئ۔

اس منصوبے کی تفصيل آپ اس ويب لنک پر پڑھ سکتے ہيں۔

Iraq Cultural Heritage Initiatives | Bureau of Educational and Cultural Affairs

امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ عراقی عوام کے شانہ بشانہ ملک کے قيمتی تاريخی ورثے کی حفاظت کے عمل ميں شامل ہے۔

"عراق کلچرل ہيريٹج پراجيکٹ" کے ذريعے امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ نے بے شمار امريکی ثقافتی تنظيموں سے شراکت کے ذريعے عراق کی وزارت ثقافت اور اسٹيٹ بورڈ آف انٹيقس اينڈ ہيرٹيج سے تعاون کے عمل کو فروغ ديا ہے تا کہ عراق نيشنل ميوزيم کی صلاحيتوں ميں اضافہ کيا جا سکے۔

يہ تمام کاوشيں اور منصوبے امريکی عوام کی عراق کے لوگوں کے ليے احترام کا آئينہ دار ہيں جو ايک ايسی ثقافت اور تاريخ کے امين ہيں جسے دنيا بھر ميں قابل احترام سمجھا جاتا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Mosul_Medical_facilities_2.jpg

داعش کی جھوٹی خلافت کی شکست کے ساتھ عالمی برادری ضروت مند عراقی شہريوں کو معياری طبی سہولتيں مہيا کرنے کے ليئے پرعزم

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

موصل کے شہری رمضان ميں داعش کے ڈھائے گئے مظالم کی تفصيل بتا رہے ہيں۔ برسوں بعد يہ پہلا موقع ہے کہ موصل کے شہری داعش کی غير موجودگی ميں آزاد فضا ميں ماہ رمضان کی خوشياں منا رہے ہيں۔

داعش کے دہشت گردوں نے متعدد بار انسانيت کے خلاف اپنے مظالم کی توجيہہ پيش کرنے کے ليے مذہبی نعروں کا سہارا ليا ہے اور اپنی نام نہاد خلافت کی اس انداز ميں تشہير کی ہے کہ جيسے وہ پورے معاشرے کے ليے تحفظ اور سکون کا باعث بنيں گے۔

ليکن اب عراقی شہری جنھوں نے براہراست داعش کے مظالم اور ان کی بربريت کا سامنا کيا ہے، حقائق بيان کر رہے ہيں جن سے داعش کا حقيقی چہرہ بے نقاب ہو گيا ہے۔

خوشحالی اور امن کے دعوؤں کے برعکس، موصل کے مسلمان ماہ رمضان ميں بنيادی مذہبی فرائض کی انجام دہی سے بھی قاصر تھے۔

موصل ميں داعش کی حتمی شکست کے بعد عام شہريوں کی مشکلات کا بھی خاتمہ ہو گيا ہے۔

موصل کے آزاد شہری اب ماہ رمضان کی خوشياں روايتی جوش وخروش اور مذہبی جذبے سے سرشار ہو کر منا رہے ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

بصرہ سے ايک تھيٹر کمپنی کے گروپ کا رمادی شہر آمد پر پرتپاک استقبال۔ تھيٹر کمپنی نے سٹيج پرفارمنس سے سب کے دل جيت ليے۔

عراقی عوام کی مزاحمت، بے مثال قربانياں اور ان کا عزم ان کے ليے آزادی کی نويد لے کر آيا ہے اور عام لوگ ايک بار پھر سکون کے ماحول ميں زندگی کی رعنائيوں سے لطف اندوز ہو رہے ہيں۔

عام عراقی عوام کی جانب سے روايتی ثقافتی سرگرميوں ميں بڑھ چڑھ کر شرکت داعش کی اس دقيانوسی سوچ اور طرز زندگی کی بھی نفی ہے جو وہ تشدد اور انتہا پسندی کے ذريعے عام لوگوں پر مسلط کرنا چاہتے تھے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

موصل ايک بار پھر عالمی خبروں کا موضوع – ليکن اس بار اچھی خبروں کے ساتھ!

موصل ميں دوسرے عالمی امن فيسٹيول کی تياروں کے ليے عراقی نوجوان متحرک

داعش کی موصل ميں مکمل شکست کے محض چند ماہ بعد يہاں کے شہری ايک نئے جذبے اور ولولے کے ساتھ شہر کی رونقيں بحال کرنے کے ليے پرعزم ہيں۔

موصل ميں منعقد ہونے والے اس عالمی امن ميلے ميں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے فن کار شريک ہوں گے اور معاشرے کے مختلف طبقوں اور سوچ کے حامل افراد کے مابين باہم رواداری اور برداشت کی ضرورت کے حوالے سے پيغام کو اجاگر کريں گے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

"موصل شہر ميں رنگوں کی موجودگی اسے مزید خوبصورت بنا ديتی ہے"

موصل ميں مقامی مصور داعش کے تشہيری نعروں کو اميد کے پيغامات سے صاف کر رہے ہيں۔ شہر بھر ميں ديواروں پر داعش کے نعروں کو مصوری کے خوبصورت شاہکاروں سے دھندلانے سے شہری کے بچوں کی نفسيات پر بہت مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہيں۔

ايک مقامی عراقی مصور کی جرات سے بھرپور تخليقی کاوش جس نے تہيہ کر ليا ہے کہ وہ موصل کے گلی کوچوں سے داعش کی علامات، تصاوير اور پيغامات کو صاف کر کے ہی دم لے گا۔ يہ علامات اور نعرے ان تلخ يادوں کی تاريخ ليے ہوئے ہيں جب داعش کے دہشت گردوں نے عوام پر خوف اور بربريت کے ذريعے اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کی تھی۔

اب ايک باہمت تخليق کار ان يادوں کو مٹا رہا ہے اور ان کی جگہ فن اور تخليقی صلاحيتوں کو بروئے کار لا کر امن، محبت اور اميد کا پيغام اجاگر کر رہا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Top