بچپن کا سب سے پسندیدہ کھیل ؟

تعبیر

محفلین
تعبیر آپا! آپ ہی کا جواب نقل کرتا ہوں کہ"میں بعد میں اسکا جواب دونگا تفصیل سے ان شاءاللہ ابھی سونے لگا ہوں
کل مزدوری پر جانا ہے سو اب صبح سویرے اٹھنا ہو گا :(
اینھیں بہ تھیندو آھی ادی ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
ھی تہ کچھ گھڑوں ہی تھی ویو :p

لگتا ہے کہ یہ عربیوں والی ان شاءاللہ تھی تبھی تو آئی ہی نہیں ابھی تک :D
ویسے ابھی جب میں نے اپنا پیغام دیکھا تو میں خود بھی نا سمجھ سکی کہ لکھا کیا ہے لگتا ہے کہ نشے میں تھی نیند کے اور مجھے الفاظ کھا جانے کی عادت کب سے پڑی :eek:
 
فاتح

لائبریرین
چلیں جی سلسلہ وہیں سے جوڑتے ہیں جہاں سے چھوڑا تھا :)
ناعمہ عزیزجب میں یا فاتح کوئی تھریڈ کھولیں گے تو آپ اس کے ساتھ جو چاہے سلوک کیجیے گا :p
یہ ہمارا ہی تو دھاگا ہے۔۔۔ جب "لالہ" کہتی ہے تو یہ قیمت تو چکانی ہی پڑے گی۔۔۔ بہن نے دھاگا کھولا یا بھائی نے، ایک ہی بات ہے نا۔۔۔ لہٰذا اب ہم اس دھاگے میں جو چاہیں کرتے پھریں۔ ہے نا ناعمہ؟ :)
میں اس مہم میں آپ کے ساتھ ہوں لیکن مجھے ایک دو ریٹنگ اور چاہییں
ایک تو شکریہ ہے ہی نہیں اور دوسرا ڈپلومیٹک جوابات جو دیتے ہیں نا ان کا ابھی ایک بٹن ہونا چاہیے
اگر ہمارے بس میں ہو تو ہم صرف منافقانہ پر کب بس کریں۔۔۔ انگریزی کے mean کے اردو ترجمے کی بھی ریٹنگ شامل کر دیں۔
اور یہ حادثہ ہوتا بھی ایسا ہے کہ نا بھلایا بھی نہیں جا سکتا اور یاد بھی نہیں رکھا جاتا
آپا! یہ دکھ صرف شادی زدہ (جیسے سیلاب زدہ، آفت زدہ اور مصیبت زدہ ہوتا ہے) ہی جانتا ہے۔
جزاک اللہ خیر
اللہ آپ کو خوش رکھے کہ یہ آپ نے میرے کہنے پر ایسا کیا :)
418126_10150558363312117_1038093405_n.jpg

پپہلی تصویر پر کچھ کہنے کو دل کر رہا ہے لیکن جان دیس :p
دوسری تصویر میں ماہا بھی آپ کو حیران ہو کر دیکھ رہی ہے کہ یہ کون آگیا
ویسے وہ اشتہارات ہوتے ہیں نا کہ پہلے اور بعد میں ،فرق صاف ظاہر ہے
خود ہی دیکھ لیں بال کٹوا کر آپ زیادہ ڈیسنٹ اور اچھے لگ رہے ہیں جبکہ پہلے ایسا لگ رہا تھا کہ بال ہیں یا وبال :p
کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے۔۔۔ کچھ کہتے کہتے رہ بھی گئے۔۔۔ ابھی مزید کچھ کہنا تھا کیا؟ ہاہاہاہا
ویسے سچ میں ہمیں تو اپنے لمبے بال زیادہ پسند تھے اور ماہا کو بھی کیونکہ ان لمبے بالوں کے ساتھ ماہا اور ہم مل کے "لال مری پت رکھیو بھلا جھولے لالن / دمادم مست قلندر" گاتے ہوئے دھمال ڈالتے تھے اور ایسا "وجد" طاری ہو جاتا تھا کہ اپنے اپنے بالوں کو ایک دوسرے کے مقابلے پر جھٹکتے تھے۔ :laughing::laughing::laughing:
کبھی ماہا تو کبھی ماہی اور غصے میں کچھ اور بھی ہو جاتا ہے :Dماہین نام ہے اسکا جو کہ اسے بالکل نہیں پسند
ماہی تو ہم بھی کہتے ہیں ماہا کو پیار سے اور پھر "ماہی ماہی ماہی مینوں مُکا لگا دیتے" کا گانا بھی گاتے ہیں۔ :laughing:
خو ب لاڈ اٹھائے جا رہے ہیں ماہا بٹیا کے
ایسے میں جب کبھی تنک آجاتے ہیں ہم بچوں کی فرمائشیں پوری کر کے تو بے ساختہ یاد آجاتا ہے کہ ہم نے بھی کیا کیا نا کیا تھا اپنے والدین کے ساتھ تب صحیح سے انکی قدر ہوتی ہے
لاڈ اٹھانے کی بجائے ماہا سے دوستی کر رکھی ہے ہم نے۔۔۔ ہماری بیٹی ہماری بیسٹیسٹریسٹ فرینڈ ہے اور کبھی اس کی ماں شکایت لگاتی ہے کہ ماہا نے یہ کیا یا وہ کیا تو آگے سے کہتی ہے "آپ ہی مارتی ہیں مجھے لیکن بابا مجھے کچھ نہیں کہہ سکتے"۔ ہاہاہاہا
واقعی والدین کی قدر اپنی اولاد ہو جانے کے بعد ہوتی ہے۔
ال کٹوانے کا خیال تو
ہاہاہا
شکر ہے کہ آپ کو بال کٹوانے کا خیال تو آیا ۔
کچھ نہ پوچھیں اس المناک داستان کے متعلق۔۔۔ :(
یہ اللہ یہاں کیسے کیسے نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں آپ کے بارے میں o_O وہ نا آپ نے ایک دفعہ سخنور اور وارث جی سے ملاقات کا ذکر کیا تھا نا یہاں تو مجھے لگا کہ آپ بھی لاہور سے ہیں
اچھا تو آپ بھی ہمارے ہی شہر اسلام آباد سے ہیں۔
ہائیں! آپ بھی ہماری طرح بھلکڑ ہیں کیا؟ ابھی چند روز قبل ہی تو سندھی کے دھاگے میں ہم مسلسل سندھی بول (لکھ) رہے تھے آپ کے ساتھ تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک لاہوریا خالص سندھی بول سکے؟
اسان ماروی جی ملک جا آھیوں ادی۔ ائیں جڈھیں ملک مالیر تھیندو آھی تہ اسیں مچ بارے شاہ سائیں کھے بدھن وارا ماٹھو آھیوں۔ :)

ابھی پچھلے سال انہی دنوں میں میں وہیں تھی تو امی ہر وقت اسکا ذکر کرتی تھیں لیکن بھائیوں کا خیال تھا کہ وہاں کافی رش ہوتا ہے اور رات میں جانا سیف نہیں سو اس لیے رہ گیا جانا
بہت خوبصورت جگہ ہے، ضرور جائیے گا اور رات میں جانا بھی ویسے تو محفوظ ہی ہے لیکن دن کو چلی جائیں۔
دعاہے کہ اللہ ماہا کے بلکہ سب بہن بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے
آمین ثم آمین
مجھے تو یہاں صرف ظفری کے خطوط کا ہی پتہ ہے اسکا مجھے قطعاً علم نہیں ہے
ویسے مجھے افسوس بھی ہے کہ میری بات چیت آپ سے اب ہوئی ہے
اگر وہ ربط بھی مل جائیں تو مہربانی ہو گی :)
ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ اور خوش رہیں
ہم نے ظفری کی طرح خطوط تو نہیں لکھے ہم ذرا جدید دور کے ہیں اس لیے ایس ایم ایس اور ای میلز سے کام چلا لیا۔ ہاہاہاہا
اور نہ ہی موصوف کی طرح جملہ تفصیلات منظر عام پر لائے لیکن کچھ دخل در معقولات کرنے والے شر پسند عناصر کی ریشہ دوانیوں سے زچ ہو کر ہم نے اپنے دھاگے یوم محبت (ویلنٹائن ڈے) مبارک میں ساجد بھائی کے محبت نامے کے جواب میں یہ اعتراف نامہ ضرور داخلِ دفتر کروا دیا تھا تا کہ حاسدانِ بد کے دلوں پر چھریاں چلتی رہیں۔۔۔ ہاہاہاہاہاہا
فاتح بھائی ، ابھی بھی سُرخ رنگ پرفریفتہ ہیں آپ :)؟۔ ہم تو سمجھے تھے کہ"عمرکب کی برس کے سفید ہو گئی "والا معاملہ درپیش ہے۔
ساجد بھائی! میں بارہ محبتیں کر چکا ہوں اور اسی حیاتِ طیبہ میں مزید اٹھارہ عشق فرمانے کا ارادہ ہے۔ ان شاء اللہ! ;)
ہاہاہاہاہاہا
 
فاتح

لائبریرین
ماشاءاللہ
اللہ سوہنا اس ننھی شہزادی پری ماہا بٹیا کو سدا اپنی امان میں رکھتے
دین و دنیا کی رحمتوں برکتوں سے سیراب فرمائے ۔
کبھی غم نہ آئے سدا ہنسے مسکرائے ۔آمین
آمین ثم آمین
پاپا کی جان ہی پاپا کو سیدھا کرے گی ۔
مدت سے آرزو تھی کہ سیدھا کرے کوئی
 
تعبیر

محفلین
یہ ہمارا ہی تو دھاگا ہے۔۔۔ جب "لالہ" کہتی ہے تو یہ قیمت تو چکانی ہی پڑے گی۔۔۔ بہن نے دھاگا کھولا یا بھائی نے، ایک ہی بات ہے نا۔۔۔ لہٰذا اب ہم اس دھاگے میں جو چاہیں کرتے پھریں۔ ہے نا ناعمہ؟ :)

اگر ہمارے بس میں ہو تو ہم صرف منافقانہ پر کب بس کریں۔۔۔ انگریزی کے mean کے اردو ترجمے کی بھی ریٹنگ شامل کر دیں۔
آج کی آپ کی ریٹنگ پھر سے زبردست اور پر مزاح ہے :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

آپا! یہ دکھ صرف شادی زدہ (جیسے سیلاب زدہ، آفت زدہ اور مصیبت زدہ ہوتا ہے) ہی جانتا ہے۔
:laugh::laugh::laugh:
اس کے باوجود نوے فیصد مرد یہ دکھ بار بار جھیلنے کو تیار رہتے ہیں ۔جانے کیوں جانے کیوں؟؟؟

لاڈ اٹھانے کی بجائے ماہا سے دوستی کر رکھی ہے ہم نے۔۔۔ ہماری بیٹی ہماری بیسٹیسٹریسٹ فرینڈ ہے اور کبھی اس کی ماں شکایت لگاتی ہے کہ ماہا نے یہ کیا یا وہ کیا تو آگے سے کہتی ہے "آپ ہی مارتی ہیں مجھے لیکن بابا مجھے کچھ نہیں کہہ سکتے"۔ ہاہاہاہا
واقعی والدین کی قدر اپنی اولاد ہو جانے کے بعد ہوتی ہے۔
میرے میاں صاحب بھی ایسے ہی والد ہیں بچے ان کے بجائے مجھ سے ڈرتے تھے ۔تھے مطلب اب ڈرنے کی عمر سے نکل چکے ہیں اور اب ہم نہیں بلکہ وہ ہمارے والدین ہیں :p

کچھ نہ پوچھیں اس المناک داستان کے متعلق۔۔۔ :(
اور اگر پوچھوں تو
:?:

ہائیں! آپ بھی ہماری طرح بھلکڑ ہیں کیا؟ ابھی چند روز قبل ہی تو سندھی کے دھاگے میں ہم مسلسل سندھی بول (لکھ) رہے تھے آپ کے ساتھ تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک لاہوریا خالص سندھی بول سکے؟
اسان ماروی جی ملک جا آھیوں ادی۔ ائیں جڈھیں ملک مالیر تھیندو آھی تہ اسیں مچ بارے شاہ سائیں کھے بدھن وارا ماٹھو آھیوں۔ :)
ارے نہیں بھلکڑتو اتنی نہیں ہوں، وہاں تو فارمل سے گفتگو ہو رہی تھی کچھ تکلفات کے دائرے میں ۔آپ ہی کے انداز میں کہوں تو
انگریجی میں بولے تو فیس ٹو فیس تو اب ہو رہی ہے نا بات چیت۔
توھان بئہ سندھی آھیو ۔پوء تہ توھاں سان ملی مھنجے گھر وارے کھے ڈاڈھی خوشی تھیندی اوھے بئہ ڈاڈھا شوقین ھن انھن کلامن ائین پکن راگن جا

ہم نے ظفری کی طرح خطوط تو نہیں لکھے ہم ذرا جدید دور کے ہیں اس لیے ایس ایم ایس اور ای میلز سے کام چلا لیا۔ ہاہاہاہا
اور نہ ہی موصوف کی طرح جملہ تفصیلات منظر عام پر لائے لیکن کچھ دخل در معقولات کرنے والے شر پسند عناصر کی ریشہ دوانیوں سے زچ ہو کر ہم نے اپنے دھاگے یوم محبت (ویلنٹائن ڈے) مبارک میں ساجد بھائی کے محبت نامے کے جواب میں یہ اعتراف نامہ ضرور داخلِ دفتر کروا دیا تھا تا کہ حاسدانِ بد کے دلوں پر چھریاں چلتی رہیں۔۔۔ ہاہاہاہاہاہا

اچھا وہ تھریڈ وہ نا میں اینٹی ویلنٹائن ہوں تو اس میں آپ نے وہاں کسی کو کہا تھا کہ اگر وہ تھریڈ اسے پسند نہیں تو وہ اس تھریڈ سے دور رہے اس لیے میں دبے پاؤں وہاں سے پہلے ہی صفحے سے باہر آگئی ۔دیکھوں گی آپ کے ایس ایم ایس کسی دن
 
فاتح

لائبریرین
:laugh::laugh::laugh:
اس کے باوجود نوے فیصد مرد یہ دکھ بار بار جھیلنے کو تیار رہتے ہیں ۔جانے کیوں جانے کیوں؟؟؟
یہ تو مردا حضرات کی ایثار پسندی ہے آپا۔ :laughing:
اتنے مانوس صیاد سے ہو گئے، اب رہائی ملے گی تو مر جائیں گے :laughing:
میرے میاں صاحب بھی ایسے ہی والد ہیں بچے ان کے بجائے مجھ سے ڈرتے تھے ۔تھے مطلب اب ڈرنے کی عمر سے نکل چکے ہیں اور اب ہم نہیں بلکہ وہ ہمارے والدین ہیں :p
ہاہاہاہا
آج کل کے بچے پیدا ہوتے ہی والدین کے والدین ہوتے ہیں۔۔۔ ہم نے ذرا تھوڑے سے بڑے ہو کر خود کو اس رتبے پر فائز کیا تھا۔۔۔
تو ہم آپ کو مقدس کے ایک دھاگے کا ربط دے دیں گے جہاں اس نے اس اندوہناک سانحے کی تصویر کشی کی تھی۔ :laughing:
ارے نہیں بھلکڑتو اتنی نہیں ہوں، وہاں تو فارمل سے گفتگو ہو رہی تھی کچھ تکلفات کے دائرے میں ۔آپ ہی کے انداز میں کہوں تو
انگریجی میں بولے تو فیس ٹو فیس تو اب ہو رہی ہے نا بات چیت۔
توھان بئہ سندھی آھیو ۔پوء تہ توھاں سان ملی مھنجے گھر وارے کھے ڈاڈھی خوشی تھیندی اوھے بئہ ڈاڈھا شوقین ھن انھن کلامن ائین پکن راگن جا
چلیں تو ان سے ملاقات کرتے ہیں اگلی مرتبہ آپ کے ملک آنے پر۔ :)
اچھا وہ تھریڈ وہ نا میں اینٹی ویلنٹائن ہوں تو اس میں آپ نے وہاں کسی کو کہا تھا کہ اگر وہ تھریڈ اسے پسند نہیں تو وہ اس تھریڈ سے دور رہے اس لیے میں دبے پاؤں وہاں سے پہلے ہی صفحے سے باہر آگئی ۔دیکھوں گی آپ کے ایس ایم ایس کسی دن
پسند تو ہمیں بھی نہیں لیکن ہم نے جان بوجھ کر شروع کیا تھا تا کہ بعد میں یہ گانا گایا جا سکے کہ "تجھ کو مرچی لگی تو میں کیا کروں؟" اور ہماری توقعات پر عین پورا اترنے والوں کو ایسی ایسی مرچی لگی کہ لطف آ گیا واللہ! ہم تو بڑی شدت سے اگلی ویلنٹائن کا انتظار فرما رہے ہیں تا کہ ایک نیا دھاگا کھول کر مزید لطف اندوز ہوا جا سکے ڈراموں سے۔ ;)
 
تعبیر

محفلین
یہ تو مردا حضرات کی ایثار پسندی ہے آپا۔ :laughing:
اتنے مانوس صیاد سے ہو گئے، اب رہائی ملے گی تو مر جائیں گے :laughing:

ہاہاہاہا
توبہ ہے یعنی کہ آپ بھی تیار ہیں پھر سے :eek:

آج کل کے بچے پیدا ہوتے ہی والدین کے والدین ہوتے ہیں۔۔۔ ہم نے ذرا تھوڑے سے بڑے ہو کر خود کو اس رتبے پر فائز کیا تھا۔۔۔
ہاہاہا
اسے ہی دارالمقافات (صحیح سے لکھنا نہیں آ رہا یہ لفظ :( ) کہتے ہیں۔
ویسے آج کے بچے بہت ہی سمجھدار ہیں ما شاءاللہ اسے لیے والدین بن بھی جائیں تو کوئی شرمندگی نہیں ہوتی

تو ہم آپ کو مقدس کے ایک دھاگے کا ربط دے دیں گے جہاں اس نے اس اندوہناک سانحے کی تصویر کشی کی تھی۔ :laughing:
کہیں آپ محفلین کی کہانی تصویروں کی زبانی کا تو نام نہیں لے رہے۔

چلیں تو ان سے ملاقات کرتے ہیں اگلی مرتبہ آپ کے ملک آنے پر۔ :)
اگر وہ ساتھ آئے تو
انہیں خود کو بیچلر شو کرنے کا بہت شوق ہے اس لیے کم کم آتے جاتے ہیں ہمارے ساتھ :p

پسند تو ہمیں بھی نہیں لیکن ہم نے جان بوجھ کر شروع کیا تھا تا کہ بعد میں یہ گانا گایا جا سکے کہ "تجھ کو مرچی لگی تو میں کیا کروں؟" اور ہماری توقعات پر عین پورا اترنے والوں کو ایسی ایسی مرچی لگی کہ لطف آ گیا واللہ! ہم تو بڑی شدت سے اگلی ویلنٹائن کا انتظار فرما رہے ہیں تا کہ ایک نیا دھاگا کھول کر مزید لطف اندوز ہوا جا سکے ڈراموں سے۔ ;)
اوں ہوں بری بات ایسا نہیں کرتے کیونکہ بہترین مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔
ایک سنائیں گے تو دس سننی پڑی گی ۔
 
کیا وقت یاد دلا دیا یہ سوال کر کے۔۔۔۔ کھیلے تو بہت سارے کھیل ہیں جن میں سر فہرست چھپن چھپائی، پکڑن پکڑائی، پٹھو کرم، برف پانی، اونچ نیچ کا پہاڑ، قیدی قیدی، چڑی چھکا اور صوت پالا ہیں۔ ان سب میں جو سب سے زیادہ مجھے پسند تھا اور ابھی بھی ہے وہ صوت پالا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ جب بھی کھیلتے تھے تو اختتام ہمیشہ لڑکوں میں لڑائی جھگڑے اور لڑکیوں میں ایک دوسرے سے "کُٹیوں" پر ہوتا تھا۔ :p
 
Top