7 نومبر 2023
-۰- - ۰۰ - -۰۰ - -۰۰-
زلزلے روز یہاں شہر نگل جاتے ہیں
یا کبھی سینکڑوں طوفان مچل جاتے ہیں
کتنے سورج تھے جو اس ارضِ بلا نے کھائے
کتنی آنکھوں کے ستارے یہاں ڈھل جاتے ہیں
جب کمر ٹوٹ چکی ہو تو کوئی کیسے اٹھے
ورنہ گر کے تو بہت لوگ سنبھل جاتے ہیں
اس لئے ہاتھ میں تیشہ ہے ستم گر نے لیا...
اے مرے قلب کی ٹھنڈک اے مری جان سنو
دل میں کیا کیا ہیں مچلتے مرے ارمان سنو
مجھ میں اب طاقتِ گفتار کہاں باقی ہے
ان کہی بات سنو، از لبِ عطشان سنو
اس لئے مہر فلک پر ہے کہ تم پر ہو نثار
پھول کھلتے ہیں کہ لے لیں رخِ زیبا سے بہار
چاند آنکھوں کی محبت میں نکل آتا ہے
جھلملاتے ہیں ستارے کہ ہوں قدموں کا...
اچھا نہیں لگتا ہے سیہ دور سحر ہو
بس رات ڈھلے اب تو کسی طور سحر ہو
اے ہمدمِ زندان سلاسل میں چمک ہے
شاید یہ ضیا، کر تو ذرا غور، سحر ہو
بے شک ہو افق لال مرے خون کو پی کر
جائے تو سہی اب ستم و جور سحر ہو
اے کاش کہ یہ رات ہو اک خوابِ بلا خیز
سب خیر ہو جب سو کے اٹھوں اور سحر ہو
کرتے ہیں سیہ کار...
عوام سے خطاب
(پاکستانی اداروں کا)
جو خموش ہے نہ پہنچے گا اسے گزند کوئی
گر اٹھے تو کاٹ دوں گا نہ ہو سر بلند کوئی
میں اگر بھٹک بھی جاؤں تو روش نہیں بدلتا
میں یونہی چلوں گا چاہے کہے خود پسند کوئی
مری حکمتوں کا مقصد یہی رہ گیا کہ میرے
چھپے مخزنوں پہ ڈالے نہ کبھی کمند کوئی
تمہیں کچھ نہیں کہوں...
8 اکتوبر 2022
-۰-- -۰-- -۰-- -۰--
اور باقی رہ گئی کتنی مسافت ہے کہ میں اب
فاصلوں پر فاصلے طے کرتے کرتے تھک گیا ہوں
کم نہیں ہوتی طلب کیسی انوکھی یہ سزا ہے
چاک دامن بھر نہ پایا بھرتے بھرتے تھک گیا ہوں
مصلحت کا بوجھ لادے عمر اندیشوں میں کاٹی
اب قیامت آ ہی جائے ڈرتے ڈرتے تھک گیا ہوں
روز جینا...
--۰ ۰--۰ ۰ --۰ ۰- -
27 اگست 2022
ہر سانس پکارے مرے اللّہ مرے اللّہ
اے دل کے سہارے مرے اللّہ مرے اللّہ
مارے گئے پیارے مرے اللّہ مرے اللّہ
سب بجھ گئے تارے مرے اللّہ مرے اللّہ
اے نورِ صفا، ربِ کفیٰ، مولا و ملجا
آتا ہے بہت یاد وہ فرزندِ جواں سال
گم ہو گیا صحرا میں مرا بیش بہا لعل
وہ ماہِ فلک...