شکریہ برادر محترم میں آپ سے اتفاق کرتاہوں کہ برائی کے اصل سبب کا خاتمہ کیا جائے اور اس وقت ہمارے کرپٹ نظام کا اصل سبب خود ہمارا کرپٹ ہوجانا ہے اور کرپشن کو جائز قرار دینے کے لئے حیلے بہانے ڈھونڈنا ہے۔اگر ہم دل سے یہ عہد کرلیں کہ ہم سب مسلمان ہیں اور کرپشن چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم پر حرام ہے تو اس...
یہ تو بالکل ایسے ہی ہے جیسے پوچھا جائے کہ شیطان شیطانی کیوں کرتاہے؟ کوئی تو اس کی مجبوری ہوگی پس اسے مجبوری کے تحت شیطانیت کرنے کا لائسنس جاری کردینا چاہیے۔۔۔
آپ نظام کسے کہتے ہیں؟اگر نظام بدلناہے تو اس کرپٹ بیوروکریسی اور رشوت خور ملازمین کے خلاف لوگوں کو بولنے کا شعور اور جرات دیں ورنہ آج یہ کھا رہے ہیں کل کو کوئی اور کھائے گا۔
برادر محترم کیا تنخواہ کم ہونے سے رشوت حلال ہوجاتی ہے؟کم از کم جو تنخواہ مل رہی ہے اسے تو حلال کیاجائے۔میٹر ریڈنگ تو کی جائے۔کیا اس جاری رشوت کی بنیادوں پر ہی نیا پاکستان قائم کرنے کا ارادہ ہے؟؟؟؟؟
سب سے پہلے تو میں ٓپ کا شکریہ اداکرتا ہوں کہ آپ نے حقائق کی خواہ مخواہ تردید کرنے کی کوشش نہیں کی جو کہ ٓپ کی اعلیٰ ظرفی کی دلیل ہے ۔دوسری بات رہی آرمی کی تو آرمی کو میں درمیان نہیں لایا بلکہ آرمی ہمیشہ سے درمیان میں رہی ہے اور ٓرمی کا سابقہ اور موجودہ ریکارڈ شاہد ہے کہ آرمی کے دور میں...
سید انور محمود صاحب جب حکومتی ادارے اور کارندے لقمہ حرام کو حرام نہ سمجھتے ہوں،رشوت اورحرام خوری عام ہو تو پھر ایدھی صاحب جیسے لوگوں کو کیسے تحفظ مل سکتاہے۔۔۔؟ بالکل درست کہاہے کہ۔۔۔انسانیت لٹ گئی ہے۔
تحریر: نذر حافی
nazarhaffi@gmail.com
اس وقت پاسپورٹ آفس کوٹلی آزاد کشمیر کا درواز ہ کھل چکا ہے اور اندر مخلوق خدا کا ہجوم، صف بستہ، باادب اور ہوشیار کھڑا ہے۔ اس قدر ہجوم کی وجہ پوچھی تو پتہ چلا کہ ظل الٰہی عموماً جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو دفتر بند رکھتے ہیں۔ تین دن مسلسل دفتر بند رہنے کی وجہ سے...
بسم اللہ الرّحمٰنِ الرّ حیم
سینکڑوں کتّے یا ایک چودھری
نذر حافی
جرائم پر کیسے قابو پایاجائے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جو ہر پاکستانی کے ذہن میں ہر روز کئی مرتبہ اٹھتاہے۔مجرموں کو پکڑنے کے کئی طریقے ہیں ان میں سے ایک طریقہ کتّوں کے ذریعے مجرموں کی تلاش بھی ہے۔ہمارے ایک عزیز دوست سید قمر...