Recent content by Atif Chauhdary

  1. Atif Chauhdary

    مسئلہ یہ بھی تو درپیش ہے اس بار

    مسئلہ یہ بھی تو درپیش ہے اس بار مجھے جس جگہ در تھا نظر آتی ہے دیوار مجھے خواب ایسا تھا کہ آنکھوں سے سنبھالا نہ گیا نیند ایسی تھی کہ کرتی رہی بیدار مجھے یوں ہی کب تک ہے محبت کے بھنور میں جینا اب کے ہر طور اترنا ہے کسی پار مجھے تجھ کو دیکھا تو ان آنکھوں میں اجالے اترے تیرے ہونٹوں سے ملی قوتِ...
  2. Atif Chauhdary

    ہم سنگ رہگزرنہ کسی آسماں کے ہیں

    طرحی غزل ہم سنگ ِ رہگزر نہ کسی آستاں کے ہیں ٹھوکر کوئ بتائے تو آخر کہاں کے ہیں وہ پھول ہیں جو آنکھ سے اوجھل کہیں کھلے ہم رنگ نو بہار نہ صحن ِ خزاں کے ہیں دیوار چنتے رہتے ہیں شام و سحر کوئی کچھ لوگ جو یہ تیرے مرے درمیاں کے ہیں ان آندھیوں نے رات کسے در بدر کیا تنکے یہ رہگزار پہ کس آ شیاں...
  3. Atif Chauhdary

    دو شعر

    سب کا حصہ تھا مکاں میں ، سو مکاں بیچ دیا میں نے جس گھر کو بچانے میں جہاں بیچ دیا کون سمجھے گا کہ رشتوں کی محبت کیا ہے میں نے کِس کِس کیلئے خود کو کہاں بیچ دیا عاطف چوہدری
  4. Atif Chauhdary

    یہی ہے داستاں میری

    چلو چھوڑو پرانی داستاں کا ذکر کیا کرنا ، ہُوا جو بھی وہ ہونا تھا ، کیا ترکِ وفا کس نے، وہ میں تھا یا کہ تم جاناں ، چلو گر یوں ہوا کہ تم نے بخشے ہجر کے لمحے ، تو کیوں الزام دوں تم کو ، محبت کی حقیقت ہی ہے کچھ ایسی ، چلو ہم نے ہمشہ ساتھ رہنے کے اگر پیماں کیئے بھی تھے ، تو پھر یہ بھی حقیقت ہے کہ...
  5. Atif Chauhdary

    یوں تو دشوار بھی نہیں آئی

    یوں تو دشوار بھی نہیں آئی راہ ہموار بھی نہیں آئی فاصلہ خود ہی کر لیا پیدا بیچ دیوار بھی نہیں آئی عشق میں جیتنے کی خواہش تھی ہاتھ تو ہار بھی نہیں آئی خواب اس بار بھی بہت دیکھے نیند اس بار بھی نہیں آئی اپنے حصے میں پھول تھے ہی نہیں شاخِ پر خار بھی نہیں آئی دشمنی دشمنوں کو بھولی تھی تہمتِ یار...
  6. Atif Chauhdary

    ایک آنسو بھی نہ چشم ر

    میں ٹوٹ کے اس وقت کے آثار سے نکلا آنسو بھی نہ اک چشمِ عزادار سے نکلا دنیا سے عداوت تو بہت بعد میں ٹھہری پہلے میں تِرے دل ، تری گفتار سے نکلا لہجہ ترا کچھ اور تھا ، آنکھوں میں تھا کچھ اور اقرار کا پہلو ترے انکار سے نکلا ھے رقصں میں ھوتے ھوئے تنہائی کا دکھ بھی میں دشت سے نکلا ھوں کہ دیوار سے...
  7. Atif Chauhdary

    میں تم کو یاد کرتا ہوں نظم

    پرانی رھگزاروں سے میں جب تنہا گزرتا ہوں بھلا کر دکھ زمانے کو میں تم کو یاد کرتا ھوں میں اکثر بیٹھ جاتا ہوں اسی اک پیڑ کے نیچے جہاں بیتے زمانوں میں تمھارا نام لکھا تھا سنو اس پیڑ پہ اب بھی تمہارا نام روشن ھے اسے پہروں میں تکتا ہوں میں اس پر ھونٹ رکھتا ھوں شجر میرے لئے جاناں محبت کی...
  8. Atif Chauhdary

    دو شعر عاطف چوہدری

    کسی کے خواب آنکھوں میں سجا لیتے تو اچھا تھا محبت روگ بنتی ھے بنا لیتے تو اچھا تھا انا کی جنگ میں اکثر جدائی جیت جاتی ھے وفا کی لاج پر اس کو منا لیتے تو اچھا تھا عاطف چوھدری کتاب: چاند چہرے عذاب ٹھہرے
  9. Atif Chauhdary

    محبت جیت ہوتی ہے

    بہت شکریہ
  10. Atif Chauhdary

    محبت جیت ہوتی ہے

    سعودی عرب کو غلط لکھا تھا میرا خیال ہے آپ تو ٹھیک ہی ہونگے
  11. Atif Chauhdary

    محبت جیت ہوتی ہے

    درست کرتا ہوں
  12. Atif Chauhdary

    کہاں ممکن تھا میں دل سےتری یادیں مٹا دیتا ::غزل

    کہاں ممکن تھا میں دل سے تیری یادیں مٹا دیتا بھلا کیسے میں جیتا پھر اگرتجھ کو بھلا دیتا عجب دل کی یہ حسرت ہے فلک سے لیکر دھرتی تک اگر بس میں میرے ہوتا تیری آنکھیں بنا دیتا تجھے کھونے کا منظر بھی قیامت سے کہاں کم تھا خدا اُس دن ہی سورج کو سوا نیزے پہ لا دیتا تیری رسوائی کے ڈر سے لبوں کو سی لیا...
  13. Atif Chauhdary

    محبت جیت ہوتی ہے

    بہت شکریہ
  14. Atif Chauhdary

    محبت جیت ہوتی ہے

    جی ابھی تک تو میری ہی ہے پسندیدگی کا شکریہ
  15. Atif Chauhdary

    غزل

    خوشی اب اس لئے بھی تم سے مل کر ہو نہیں سکتی کہ پہلے سی کوئی ساعت میسر نہیں ہو نہیں سکتی بدلتے موسموں کے ساتھ ممکن ہے بدل جائے مگر میری محبت سے وہ منکر ہو نہیں سکتی اجڑ بھی جائے تو اس میں محبت کی نمو ہو گی یہ میرے دل کی دھرتی ہے یہ بنجر ہو نہیں سکتی ہمارے ضبط پر اب بھی تعجب ہو رہا ہے...
Top