آ کے سجّادہ نشیں قیس ہوا میرے بعد نہ رہی دشت میں خالی کوئی جا میرے بعد
یہ کلام مرزا محمد تقی ہوس کا ہے، نام مرزا محمد تقی خان، تخلص ہوس، 67-1766 میں فیض آباد میں پیدا ہوئے ۔لکھنئو میں نشو ونما ہوئی وہیں مفتی گنج میں رہتے تھے ۔ میر حسن کے بعد مصحفی کے شاگرد ہوئے۔ 36-1835 میں وفات...
میں "اپنا" نام نہ لوں پھر بھی لوگ پہچانیں
کہ آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے
بہت کچھ تو نام سے ظاہرہے۔ باقی شاعری سے شغف ہے- رہائش راولپنڈی میں مگر قیام زیادہ نیٹ پر۔ ایک ہفتہ پہلے اردو میرے کمپیوٹر کی زینت بنی لہذا آج پہلے دن اس فورم پر ہوں۔
بہت خوب۔ میں جب بھی بشیر بدر کو پڑھتا ہوں ایک عجیب سی خوشگوار تازگی کا احساس ہوتا ہے- اور ایسا ہی احساس عدیم ھاشمی کو پڑھ کربھی جیسے یہ دونوں ایک ہی شخصیت ہوں۔
نیٹ پر موجود شاعری کا اکثر مواد غلطیوں سے پاک نہیں ہوتا- شاید ایک وجہ یہ بھی ہو کہ مذکورہ مواد متعلقہ کتاب سے لینے کی بجائے اِدھر اُدھر سے کاپی کر دیا جاتا ہے۔ بہرحال کتاب کا حوالہ مناسب معلوم ہوتا ہے لیکن نبٹ کا حوالہ دینے سے بہتر ہے کہ لنک ہی دے دیا جائے تاکہ بے جا ڈُپلیکیشن سے بچا جا سکے۔