Recent content by ناہید

  1. ن

    یہ بھٹکنا فقط بہانہ ہے۔۔ آصف شفیع

    کیا بات ہے آپ اور آپ کی شاعرانہ فطرت کی ۔ اچھی غزل ہے۔
  2. ن

    نعت --- آصف شفیع

    آصف، بہت ہی مدحت بھری نعت ہے۔ اور الفاظ کا چناؤ بھی اچھا کیا ہے۔ مبارکباد ناہید
  3. ن

    عرصہء زیست جاودانی ہے۔ آصف شفیع

    دیکھ ! تو بھی پلٹ کے آ جانا میں نے بھی تیری بات مانی ہے کیا بات ہے آصف، بہت ہی شاندار غزل کہی ہے۔ یہ شعر تو مجھے اپنا حسبِ حال محسوس ہو رہا ہے :blushing: زورِ قلم اور زیادہ!
  4. ن

    عشق نے کیا کیا کام لیے ہیں۔ آصف شفیع

    آصف، غزل اچھی ہے۔ شجر کی جمع تو اشجار ہے یہ اشجاروں کیا ہوتا ہے؟ یہ میں‌نے پہلی بار سُنا ہے کہ جمع کی جمع بھی ہوتی ہے۔ آپ اس پر غور کر لیں۔ شکریہ ناہید
  5. ن

    آشنائی کبھی ہوتی نہیں چلتے چلتے۔ آصف شفیع

    وقت لگتا ہے کسی رنگ میں‌ڈھلتے ڈھلتے آصف، آپ تو شاعر بنتے جا رہے ہیں‌:) غزل اچھی ہے اور آپ داد کے حقدار ہیں۔ ناہید
  6. ن

    ستارے ہی ستارے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غزل

    سلمان صاحب، آپ کا کلام بہت عمدہ ہے۔ مجھے اس غزل کا مطلع خاص طور پر پسند آیا ہے۔ داد قبول کیجیے۔ شکریہ ناہید سلگتی آگ ہے شدت کی دل میں کئی اٹھتے شرارے دیکھتا ہوں چلے جاتے ہیں جاذب کیوں بچھڑ کر دل و جاں سے بھی پیارے دیکھتا ہوں
  7. ن

    یہ معجزہ بھی کسی روز۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ آصف شفیع

    آصف، بہت عمدہ غزل ہے۔ اداسی صرف اس محفل میں نہیں‌ہے بلکہ ہر جگہ پھیلی ہوئی ہے۔ جانے ایسا کیوں ہے۔
  8. ن

    ایک نظم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔------------- ایک سوال

    مغل، ایسے افسوس ناک سانحے پر لکھنے کے لیے جذبات الفاظ سے بالا تر ہوتے ہیں۔ اللہ مرحومین کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے، آمین۔ بس دعا ہے کہ اللہ ناگہانی موت سے بچائے۔ آمین۔ ناہید
  9. ن

    غزل- آصف شفیع

    آصف، جواب کا شکریہ! جی، ڈاکٹرظفر قبال مکینیکل انجیئرنگ میں ہیں۔ یہ تو بہت اعزاز کی بات ہے کہ جدہ میں میری غزل کا مصرعہ طرحی مشاعرے کے لے دیا گیا ہے۔ ویسے کون سا مصرعہ ہے؟ اور یہ اردو نیوز اخبار ہے وہاں کا یا پھر کوئی ریڈیو پروگرام؟ شکریہ ناہید
  10. ن

    غزل- آصف شفیع

    آصف، بہت اچھی غزل ہے۔ جی میں آیا ہے تجھے دیکھتے جائیں جاناں دل ٹھہرتا ہی نہیں ایک زیارت کر کے یہاں پہلے مصرعے میں اگر "آیا" کی بجائے "آتا" بھی ہوتا تو کام خوب نکلتا۔ آپ نے UET, lahore سے گریجوایشن کیا ہے، کیا آپ ڈاکٹر ظفر اقبال کو جانتے ہیں؟ شکریہ ناہید
  11. ن

    تم نہیں میں رہو کہ ہاں میں رہو ------------- ایک غزل آپ کی بصارتوں کی نذر

    ہاشمی صاحب، بہت عمدہ غزل پیش کی ہے آپ نے۔ مطلع خوب ہے اور خاص طور پر پہلا مصرع تو لاجواب ہے۔ داد حاضر ہے۔ شکریہ ناہید
  12. ن

    آنکھوں سے اپنی شوقِ نظارا نہیں گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غزل

    غزل اچھی ہے۔ پسند آئی، داد پیشَ خدمت ہے۔ غزل کا یہ شعر سُورج کی ظلمتوں کا سبب یہ ہوا ! کہ میں سُورج کے سامنے سے گُزارا نہیں گیا معنوی لحاظ سے کچھ صحیح نہیں محسوس ہو رہا ہے۔ اور لفظِ بُہارا کبھی سننے/پڑھنے میں نہیں‌آیا۔ اور لغات پاس نہ ہونے کی وجہ سے معنی تک رسائی بھی نا ممکن ہے لہذا آپ سے...
  13. ن

    یہ شرک ہے تصّورِ حسن وجمال میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ذہین شاہ تاجی

    کیا ہی لا جواب کلام ہے "بابا ذہین شاہ تاجی" کا۔ اسٹیٹس میں رہتے ہوئے یہی سب سے بڑی دشواری ہے کہ ایسا اعلٰی پائے کا کلام نہ تو کہیں سننے کو ملتا ہے اور نہ ہی پڑھنے کو۔ اگر ان کا کلام اپ لوڈ ہو جائے تو ہم بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ مغل جی، بہت شکریہ! ناہید
  14. ن

    غزل

    آنکھ سے غم نہاں نہیں ہوتے پھر بھی آنسو رواں نہیں ہوتے ہم کلام اُن سے ہیں تصوّر میں اصل میں یہ سماں نہیں ہوتے یوں تو کہنے کو ہم نہیں موجود پر یہ سوچو کہاں نہیں ہوتے عمر بھر کا ہے تیرا میرا ساتھ اس قدر بدگماں نہیں ہوتے پیار ہوتا ہے یا نہیں ہوتا اس میں وہم و گماں نہیں ہوتے شکریہ...
Top