Recent content by موبی

  1. م

    چوری شدہ سافٹ ویئر کا مسئلہ

    چوری شدہ سافٹ ویر یورپ میں ھمیں مخصوص رسالوں میں قریب قریب قریب ھر مھینے ایسے پروگرام پیش کئے جاتے ہیں ، جن کو بنانے والی کمپنیاں مفت استعمال کرنے کی اجازت دے دیتی ھیں ۔ میرے پاس بہت سے ایسے پروگرام موجود ھیں ، جن کے استعمال کی اجازت رجسٹریشن کے بعد دے دی جاتی ہے ۔ البتہ ان کو نقل کرنے کی...
  2. م

    اور بھی بیٹھے ہیں تیرے شیدائی راہوں میں

    املاء نبیل ایسی غلطیاں ھر روز ھم سےسر زد ہوتی ھیں ۔ ابھی اگلے روز اعجاز اختر صاحب کی ایک تحریر میں دو فاش غلطیاں دیکہنے میں آ ئیں۔ میں آپ کے قاعدہ کو استعمال نہیں کرتا ھوں ، بلکہ منہ زبانی لکہتا ھوں ۔ شاید اس لئے ھمزہ کو درست جگہ پر نہیں ڈال پاتا اور ہ اور ھ میں گڑ بڑ ھو جاتی ہے ۔
  3. م

    افورسم

    نبیل آپ کی بات درست ھے کہ میں ابھی تک ہ اور ھ کے دھندے میں پڑا ھوا ھوں۔ دراصل دونوں درست ھیں ۔ آپ ھیں یا ہیں لکھ سکتے ھیں ۔ آپ نے وجہ پوچھی ہے ۔ میں نے اس پر غور کیا اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اس کے پیچھے ان پیج کا استعمال ھے ، جس کے لئے میں نے جو کی بورڈ بنا رکھا ہے ، اس کو ہی یونیکوڈ کے...
  4. م

    اور بھی بیٹھے ہیں تیرے شیدائی راہوں میں

    نبیل لگتا ہے کہ لفظ مظبوط آپ کے ذخیرہ الفاظ میں شامل ھو گیا ھے ۔ آپ نے اپنی پوسٹ میں دو جگہوں پر اس کو استعمال کیا ھے ، جب کہ اس سے قبل لکہا جا چکا ھے کہ درست لفظ مضبوط ھے ۔
  5. م

    افورسم

    یونیکوڈ جہاں تک میں سمجھ پایا ھوں ، بڑی ؀ے کے بعد اگر سپیس نہ دی جاءے ، تو وھ چہوٹی ی میں بدل جاتی ھے۔ اوپر والے متن میں یہی چیز مجہے درست کرنا پڑی تہی۔ ھاں یونیکوڈ میں واو پر ھمزہ والا حرف موجود نہیں ھے ، جس کے سبب کچھ مشکل پیش آتی ھے ۔
  6. م

    افورسم

    میں نے اس پوسٹ کے لءے Unicode Solution سے مدد لی ھے۔ اس میں صرف تہوڑی سی قطع و برید کرنی پڑتی ھے۔ البتہ اس کے باکس میں پیسٹ کرنے کا طریق تہوڑا مشکل ھے۔ اس کا طریق یہ ھے ۔ ان پیج کا متعلقہ صفحہ کہول کر Ctrl + a کو دباءیں۔ اس کے بعد Ctrl+c کو دباءیں۔ پہر Unicode Solution کا باکس کہول کر Ctrl+vکو...
  7. م

    افورسم

    منیرالدین احمد جرمن افورسم جرمنی میں بیسویں صدی کی ساتویں اور آٹھویں دہائی میں افورسم (جس کو اردو میں اقوال محال یا بلیغیات کا نام دیا جا سکتا ہے) کا بہت چرچا تھا۔ آئےدن نئےافورسم تخلیق ہوتےتھےاور دنو ں کےاندر سارےملک میں پھیل جاتےتھے ۔ پبلشروں نےاس سلسلےمیں بےشمار مجموعےبھی شائع کیے...
  8. م

    انپیج ٹو یونیکوڈ کنورژن پر معلومات اکٹھی کریں

    انپیج سے یونیکوڈ قرن ان دنوں شاید کام نھیں کر رھا۔ میں ایک اور پروگرام کے بارے میں جانتا ھوں، جو کام آ سکتا ھے ۔ اس کو عمران ٍ۱۷۹ نے بنایا ھے۔ وہ اردو فورم میں موڈریٹر ھیں۔ ان کے ساتھ وھاں پر رابطہ کیا جا سکتا ھے۔ لنک یہ ھے ۔ http://www.urduforums.com
  9. م

    منٹو موذيل۔۔۔۔سعادت حسن منٹو

    منٹو آخری سطر میں غلطی سے مضبوط کی بجائے مظبوط لکہا گیا ہے ۔ ایسی غلطیاں اب بہت دیکہنے میں آتی ھیں ۔یہ لکہنے کے بعد میری نظر سے شعیب صفدر کا بلاگ گزرا ، جس کا عنوان انہوں نے “ بے لطفی کی باتیں بے طقے کام “ رکھا ھے ۔ بلاگ کے اندر عنوان اس طرح بدلا گیا ھے۔ “ بے طقی باتیں بے طقے کام “ ۔ حضرت یہ...
  10. م

    مسدود راستہ

    [size=18] ‫منیرالدین احمد مسدود راستہ میں ناشتہ کرنے کے لئے ہوٹل کے ڈائننگ ہال میں پہنچا ، تواوتا کے ساتھ ہماری دونوں شریک میز جرمن خواتین میشل اور کونسٹانزے اپنی اپنی سیٹوں پربراجمان ہو چکی تھیں۔ اوتا نے استفہامی نظرسے میری طرف دیکھا ، جیسے پوچھ رہی ہو:‭"‬کیا کوئی خاص بات تھی؟‭"‬ ‭"...
  11. م

    غزل: الٰہی کیوں نہیں جاتا یہ میرے جی کا غم؟

    موبی جناب سرور صاحب ۔ میں آپ کی ویب ساءٹ پھلے ھی دیکھ چکا تہا۔ بہت عمدہ کاوش ھے ۔ جہاں تک ان پیج کو یونیکوڈ میں بدلنے کا تعلق ھے، میں اس بارے میں پہلے بہی لکھ چکا ھوں۔ آپ ذیل کی ساءٹ پر جا کر اپنا متن پیش کریں ، تو وہ خود بخود یونیکوڈ میں بدل دیا جاءے گا ۔...
  12. م

    غزل: الٰہی کیوں نہیں جاتا یہ میرے جی کا غم؟

    موبی سرور صاحب آپ کی محفل میںآمد سے بہت خوشی ھوءی۔ یہ محفل سج جاءے تو خوب ھو گا ۔ آپ کی غزل میں کتابت کی دو غلطیاں در آءی ھیں۔ دوسرے شعر میں میری بے کسی ھونا چایءے۔ اور معاذ اللہ ز سے لکہا گیا ھے۔ اپنے افسانے بہی شامل محفل کریں۔
  13. م

    ابن عربی

    موبی میرے بروازر میں ھندسے درست آ رھے ھیں۔ صرف کچھ الفاظ کی بجاءے سوالیہ نشان آ رھا ہے۔ مثلا رحمتہ اللہ ۔ اور شاید ؤ کی بجاءے۔
  14. م

    صہبا لکھنوی ہمبرگ میں

    افکار جہاں تک مجہے علم ہے، افکار ویب پر موجود نہیں ۔ بلکہ اب تک پرانے انداز میں چہپ رھا ھے۔ ایک کاتب صاحب اس کو پاوں سے لکہتے ھیں ۔ اس کے باوجود وہ اردو رسالوں کے ھراول دستے میں شامل ہے۔
  15. م

    ابن عربی

    ‫ تونس سے آپ اپنے ساتھی محمد الحصار سمیت مصر پہنچے ، جو وہاں پر وفات پا گئے ۔ آپ کی منزل مکہ تھی،جہاں پر آپ القدس (یروشلم) سے ہوتے ہوئے وارد ہوئے ۔ مکہ آپ کے نزدیک عالم الغیب اور عالم الشہود کا مقام اتصال ہے اور یہیں پر آپ نے اپنی کتاب فتوحات مکیہ کی تصنیف کی بنیاد ۵۹۹ھ میں رکھی ، جس کی...
Top