Recent content by مزمل حسین

  1. م

    غزل: نظر بہ مہر و وفا از سرِ ندامت ہے

    گئے دنوں کا سراغ لے کر کہاں سے آیا کدھر گیا وہ؟؟؟
  2. م

    غزل: پاتے نہیں چراغِ تمنّا سے سود ہم

    کیا کسی کے علم میں ہے کاشف عمران کاملؔ کدھر گئے؟
  3. م

    پختہ ہونے نہ دیا خام بھی رہنے نہ دیا

    یقین نہیں ہوتا کہ میں اُس صدی میں جی رہا ہوں جس میں ایسے اشعار تخلیق پاتے ہیں۔
  4. م

    دل نے کس کس کا غم نہ کھایا تھا

    اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے۔ کوئی اپنا تھا یا پرایا تھا دل نے کس کس کا غم نہ کھایا تھا اگلی نسلوں کو کر دیا تفویض ہم نے جو عشق میں کمایا تھا آپ کے زیرِ لب تبسم نے کچھ مرا حوصلہ بڑھایا تھا دل میں اب خواہشوں کا میلہ ہے یہ نگر آنکھ نے بسایا تھا کوئی تھا کیا مرے تعاقب میں یہ مرے ساتھ کس کا...
  5. م

    پاکستان کا بن لادن

    اس مصرع میں ''ہے'' کی کمی ہے شایدا؟ پڑھنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
  6. م

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    صحیح شعر یوں ہے: تجھ سے بچھڑ کے ہم بھی مقدر کے ہو گئے پھر جوبھی در ملا ہے اسی در کے ہو گئے در
  7. م

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    نبض کیوں دیکھے ہے قاتل؟ ہم تو کب کے مر چکے گر دھڑکتا ہے تو دھڑکے، ہے دھڑکنا دل کا کام نبض
  8. م

    یہ اشعار کس کے ھیں؟؟؟

    بہت شکریہ سر۔ کیا میں جان سکتا ہوں کہ عربی الفاظ کی حرکات میں تبدیلی کا کیا قاعدہ ہے اور کیا اردو میں حرکت اور برکت کو اصل تلفظ (ر متحرک) کے ساتھ نظم کیا جا سکتا ہے؟
  9. م

    کچھ اور بھٹک لوں میں، حسرت میں نہ مر جاؤں!

    لا جواب غزل ہے راحیل بھائی! مطلع کا طلسم تا دیر نہیں اترنے کا۔ واہ واہ، ایسے اشعار کہنے کے لئے فصاحت و بلاغت کے سوا مذکورہ کیفیات کو جان پر سہنا بھی لازم ہے۔
  10. م

    یہ اشعار کس کے ھیں؟؟؟

    اس کا مطلب "حرکت" کی "ر" ساکن ہے۔ میں اسے متحرک ہی پڑھتا رہا۔ بجا فرمایا آپ نے، میں ہر بار نادانستہ طور پر ملک کو شہر سے بدل دیتا ہوں۔
  11. م

    یہ اشعار کس کے ھیں؟؟؟

    منیر اس شہر پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے کہ حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ محمد وارث صاحب، کیا اس شعر کا دوسرا مصرع بحر میں ہے؟
  12. م

    کیا تھا میں اور کیا ہوا مرے دوست

    خامہ انگشت بہ دنداں کہ اسے کیا لکھیے ناطقہ سر بہ گریباں کہ اسے کیا کہیے کمال ہے بھیا!
  13. م

    سوچتے سوچتے خیال آیا

    سوچتے سوچتے خیال آیا آپ تک سوچ کی کہاں اوقات کمال اشعار ہیں۔
  14. م

    نصر من اللہ

    ما شاء اللہ سبحان اللہ، کیا تعلم ہے، کیا ولولہ ہے، کیا فصاحت ہے۔ دیکھنا تقریر کی لذت کہ جو اس نے کہا: فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَآؤُمُ اقْرَؤُوا كِتَابِيَهْ إِنِّي ظَنَنتُ أَنِّي مُلاقٍ حِسَابِيَهْ فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ قُطُوفُهَا...
  15. م

    حسن والوں کے نام ہو جائیں

    کچھ بھی کیجیے صاحب؛ غسل، شیو اور طعام جیسے ذہنی فراغت کے اوقات سے استفادہ کیجیے یا کام پر آتے جاتے ہوئے کچھ کہیے، بس کسی طور ہمیں اپنی تازہ غزلیات سے محروم ہونے سے بچا لیجے۔ دعا ہے اللہ آپ کے وقت، رزق اور صحت میں ڈھیروں برکات نازل فرمائے اور آپ کی رگِ شاعرانہ پھر سے پھڑک اٹھے۔ آمین!
Top