سانحہ پشاور
تیار کر کے بہت پیار سے ماؤں نے
کیے روانہ سکول کو لختِ جگر اپنے
آگاہ ہوئی دہلیز پہ بچھی منتظر نگاہیں
کہ پہنچ گئے ہیں وہ جنت کو سکول سے
(16دسمبر2014ء)
ماہِ رمضان کی تیاری اور دعوتِ فکر
جتنے شوق و جوش سے ہم رمضان میں کھانے پینے اور پہننے کی تیاریاں کرتے ہیں، کاش! کم از کم اتنی توجہ ہم رمضان کی برکات و انوارات سمیٹنے کے لیے بھی دے لیں۔ (فیضِ مرشد)۔
ایک قابلِ اصلاح خیال
آج کل اکثر لوگ یہ میسج کرتے ہیں کہ:
’’۱۵؍شعبان کی رات ہمارے اعمال نامے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش ہونے ہیں، اس سے پہلے پہلے ہمیں معاف کر دیں‘‘۔
یاد رکھئے! معافی مانگنا تو اچھی بات ہے، مگر اس طریقہ سے نہیں۔ کیونکہ ہمارے اعمال نامے ہر روز صبح و شام بارگاہِ الٰہی میں پیش...
ایک فائدہ اللہ والوں کی زیارت کا یہ بھی ہے
اللہ والوں کی زیارت کا ایک فائدہ یہ ہے کہ دِل میں بُرائی سے نفرت پیدا ہوتی ہے، اور نیکی سے محبت اور شوق پیدا ہوتا ہے۔ (فیضِ مُرشد)۔
مخلص کی قدر کیجئے
جب اپنا ساتھ چھوڑنا شروع کر دیں تو ایسے مشکل وقت میں جو آپ کا ساتھ کسی بھی شکل میں بلا غرض دے، وہ ’’مخلص‘‘ ہے، اُس کی قدر کیجئے۔ (فیضِ مرشد)
گناہ سے پہلے ۔ ۔ ۔
گناہ کرنے کے بعد جو شرمندگی طاری ہوتی ہے، اگر وہ گناہ سے پہلے ہو تو بندہ فرش سے عرش پر پہنچ جائے، یعنی اللہ کا ولی بن جائے۔ (فیضِ مرشد)
عبرت آموز چند اشعار
آدمی کا جسم کیا جس پہ شیدا ہے جہاں
ایک مٹی کی عمارت، ایک مٹی کا مکاں
خون کا گارا بنایا، اینٹ جس میں ہڈیاں
چند سانسوں پر کھڑے ہے یہ خیالی آسماں
موت کی پُر زور آندھی آ کے جب ٹکڑائے گی
یہ عمارت ٹوٹ کر پھر خاک میں مل جائے گی
ماہِ صفر المظفر
ماہِ صفر کو لوگ منحوس، ناکام اور بے برکت سمجھتے ہیں، مگر اس کے نام ’’صفر المظفر‘‘ سے ہی تمام شبہات حل ہو جاتے ہیں، صرف غور و فکر کرنے کی بات ہے۔ (فیضِ مرشد)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
احقر نے جب کوئی پوسٹ کی، وہ کئی دن تک عام اراکین کو دکھائی نہیں دیتی اور ساتھ یہ لکھا ہوتا ہے:
’’یہ پیغام مدیر کی منظوری کا منتظر ہے اور عام صارفین کی نظروں سے مخفی ہے۔‘‘
گمان ہے دیگر اراکین کی پوسٹ جلد ہی ظاہر ہو جاتی ہیں۔ احقر نے آخری بار جو پوسٹ لکھی اس کو...
جواب لکھنے پر معذرت، احقر آجکل کافی مصروف ہے۔
تبصرہ کیلئے جزاک اللہ خیرا۔۔۔
جن کے دلوں پر مہر لگ چکی ہے ان کو فائدہ تو پیغمبرِ وقت بھی نہیں دے سکتے (اس بات کا ذکر قرآنِ پاک میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے)، مثلاً کفارِ مکہ، ابو جہل اور ابو لہب ہی کو دیکھ لیجئے۔
اور گناہ کی بُری عادت اور حرام لذّت...