پاکستان کا مطلب کیا؟

پاکستان کا مطلب کیا؟ لآ الہ الا اللہ۔
PakistanMeaning_zps2c6ef9b1.jpg
 
قيصراني بھائی نے ترجمہ پوچھا ہے۔
شعر:
بمصطفی برساں خویش را کہ دیں ہمہ اوست
اگر بہ او نہ رسیدی تمام بولہبی است
ترجمہ:
دینِ قیم کے حصول کا تقاضا یہ ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے نقش قدم پہ چلا جائے، اگر نبی کریمﷺ کی سنت پر پوری طرح کاربند نہ ہو تو پھر گویا ساری زندگی ابولہب کی پیروی میں گزرگئی ۔
یہ علامہ اقبالؒ کا شعر ہے۔
ابو لہب ہمیشہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ برسرپیکار رہتا تھا حالانکہ وہ نبی کریمﷺ کا چچا تھا ۔ گویا دونوں ایک ہی نسل (ہاشمی) سے تھے مگر نبی کریمﷺ کی پیروی اور ابولہب کی پیروی دو متضاد عناصر۔
دوسری جگہ علامہؒ نے فرمایا ہے:
ستیزہ کار رہا ہے ازل سے تا امروز
چراغ مصطفوی سے شرارِ بولہبی ۔

یہاں یہ شعر ناچیز نے دو قومی نظریہ کے پیش نظر پیش کیا ہے۔ کہ ہمارا نظریہ مصطفوی ہے بولہبی نہیں۔
والعلم عنداللہ
 
جاسمن

لائبریرین

بہت اچھی شیئرنگ۔ جزاک اللہ
 
Top