Recent content by طارق سعید

  1. طارق سعید

    حسرت ان مطلعوں پہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    اکثر مطلعے اتنے اچھے ہیں کہ پوری غزل کی خواہش پیدا ہوتی ہے ۔صرف چکھائیں نہیں، ہمیں سیر ہونا ہے
  2. طارق سعید

    ہمارا عشق بھلا لازوال تھوڑی ہے

    ہمارا عشق بھلا لازوال تھوڑی ہے تمہارے پیار کا ملنا، کمال تھوڑی ہے وہ پوچھتا ہے کہ کیوں نہ جدا رہیں اب ہم میں جانتا ہوں اسے، یہ سوال تھوڑی ہے جو وہ بھی رویا تو مجھ کو یقین آنے لگا ہجر کا میں نے ہی پالا وبال تھوڑی ہے یہ تیرےعشق میں ضبط طلب کی منزل ہے یہ مت سمجھ کہ وفا اب کے سال تھوڑی ہے اب...
  3. طارق سعید

    نالئہ شب کی آبرو کیا ہے؟ - غزل

    دل بے کل کو آرزو کیا ہے؟ تو نہیں گر تو روبرو کیا ہے؟ شب ہجراں ذرا بتا تو سہی نالئہ شب کی آبرو کیا ہے؟ تو نہیں گر تو دامن دل کو اب کوئی حاجت رفو کیا ہے؟ میرے گلشن کی خبر لو یارو اک دھواں سا یہ چار سو کیا ہے؟ اپنی آنکھوں میں سجاتے کیوں ہو مجھ میں ایسا بھی خوبرو کیا ہے؟ زرد پتوں کی سرسراہٹ میں...
  4. طارق سعید

    مار ڈالا تری محبت نے

    کیا خوب واہ۔۔۔مقطع حاصل غزل ہے
  5. طارق سعید

    ایک غزل چند اشعار کے اضافوں کے ساتھ

    خوب!!! "اور ایسی تشنگی ہم دل کے ہر ارماں میں رکھتے ہیں"
  6. طارق سعید

    پختہ ہونے نہ دیا خام بھی رہنے نہ دیا

    مطلع اتنا اچھا ہو تو پوری غزل میں اس کا لطف اور اثر حاوی رہتا ہے۔ کیا خوب اشعار ہیں
  7. طارق سعید

    تمہارے چاہنے والے۔۔۔۔ (دو اشعار)

    شکریہ۔ آپ کی ترمیم سے قدرے مختلف مگر خوبصورت مفہوم نکلتا ہے۔ میرے شعر میں پیشگی احتیاط نہیں، بے خیالی ، وارفتگی اور دیوانہ پن اور پھر کچھ فرزانگی۔ آپ کی ترمیم میں خرد کا دامن شروع سے تھاما ہوا ہے۔ خوب ہے!
  8. طارق سعید

    تمہارے چاہنے والے۔۔۔۔ (دو اشعار)

    تمہارے چاہنے والے میری حالت سمجھتے ہیں اگر ہم دل نہیں دیتے تو واللہ جان سے جاتے ذرا سا فرق تھا باقی محبت اور عبادت میں وفا میں اور جو بڑھتے تو پھر ایمان سے جاتے - طارق سعید
  9. طارق سعید

    خاکسار کی ایک غزل

    بہت شکریہ ظہیر صاحب۔ 'شب وصل' نے مقطع میں واقعی'جان' ڈال دی ہے۔
  10. طارق سعید

    غزل - جہان بنتا عدن تو کیسے؟ - منیب احمد

    ۔ بہت اعلیٰ غزل۔ لفظوں ، خصوصا قافیوں کی کمی نہیں لگتی آپ کے ہاں۔
Top