تمہارے چاہنے والے۔۔۔۔ (دو اشعار)

طارق سعید

محفلین
تمہارے چاہنے والے میری حالت سمجھتے ہیں
اگر ہم دل نہیں دیتے تو واللہ جان سے جاتے
ذرا سا فرق تھا باقی محبت اور عبادت میں
وفا میں اور جو بڑھتے تو پھر ایمان سے جاتے
-
طارق سعید​
 
واہ واہ واہ .... بہت خوب بہت بہت داد قبول کیجئے
دوسرے شعر کو ترمیم کیساتھ خود یوں پڑھا

ہمیں کچھ فرق رکھنا تھا محبت اور عبادت میں
وفا میں اور جو بڑھتے تو پھر ایمان سے جاتے
 
طارق سعید

محفلین
۔
دوسرے شعر کو ترمیم کیساتھ خود یوں پڑھا

ہمیں کچھ فرق رکھنا تھا محبت اور عبادت میں
وفا میں اور جو بڑھتے تو پھر ایمان سے جاتے
شکریہ۔ آپ کی ترمیم سے قدرے مختلف مگر خوبصورت مفہوم نکلتا ہے۔ میرے شعر میں پیشگی احتیاط نہیں، بے خیالی ، وارفتگی اور دیوانہ پن اور پھر کچھ فرزانگی۔ آپ کی ترمیم میں خرد کا دامن شروع سے تھاما ہوا ہے۔ خوب ہے!
 
Top