ایک چھوٹا سا مسئلہ ابھی بھی موجود ہے، وہ یہ کہ اگر میں اُردو تحریر کہ درمیان انگریزی کا کوئی لفظ لکھوں ہو تو اُس کے لئے کیا طریقۂ کار ہے یہ مجھے سمجھ نہیں آیا۔ چاہے میں اُردو لکھوں یا رومن میں ہر دو صورت میں ٹائپنگ اُردو میں ہی ہو رہی ہے۔ مطلب یہ کہ کیبورڈ لے آؤٹ ہم آپریٹنگ سسٹم سے منتخب نہیں...
ہاں ظاہر ہے اتنا آسان ہوگیا ہے سب کچھ تو اب پہلے سے زیادہ ہی آنا جانا لگا رہے گا جتنا بھی وقت ملا۔
ویسے جب میں نے پہلی دفعہ اردو ویب کو نئے رُوپ میں دیکھا تو زبان سے بے اختیار نِکلا کہ یار یہ ویب سائٹ ہیک ہوگئی آج تو۔
بہت خوب۔ بہت ہی اچھا کام کیا ہے آپ لوگوں نے۔
میں اردو ویب کا مستقل قاری ہوں، رکن بھی ہوں، لیکن کبھی بھی میں نے زیادہ پوسٹ نہیں کیا تھا کیونکہ آپ کے پُرانے سافٹ وئیر پر مجھے بے انتہا اُلجھن ہوتی تھی۔ میرے اوپرا براؤزر پر تو اور بھی مشکل ہوجاتی تھی آپ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرنا۔ مجبوراً فائر فاکس...
بہت خوب سخنور صاحب۔ دل خوش ہوگیا۔
بے شمار دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ اردو ادب سے متعلق مجھے جس چیز کی گوگل پر تلاش ہوتی ہے وہ اسی ویب سائٹ پہ ملتی ہے۔ لہٰذا اِس ویب سائٹ پر میں ہمیشہ براستہ گوگل ہی آتا ہوں۔ آپ لوگ بہت اعلیٰ کام کر رہے ہیں۔
یہاں خود حصہ نہ لینے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اوپرا براؤزر پہ...
Internet پہ موجود اردو کی سب سے بہترین اور انتہائی مفصل لغت پہ آپ اِس کا تلفظ بمع دیگر تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔ یہ آن لائن لغت وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، حکومتِ پاکستان کے تحت ہے۔ لغت کا پتہ یہ ہے۔
http://oud.crulp.org/oud/default.aspx
اور اگر آپ براہ راست (رَہ) والے صفحہ پہ جانا چاہیں تو...
شکریہ جناب لیکن میں نے یہاں پہ سوال پوچھنے سے پہلے خود ہی نیٹ پہ تحقیق کرلی تھی۔ اور مجھے بھی بس اتنا ہی جواب ملا تھا جتنا کہ آپ کو ملا ہے۔
اُس کے بعد ہی میں نے یہاں فورم پہ سوال پوچھا۔ تاکہ اگر کسی کو ذاتی طور پہ پتہ ہو تو وہ بتادے۔
اگر کسی نے spoonbill نہیں دیکھا تو google image پہ سرچ کرکے...
دوست آپ کی بات دُرست ہے۔ میں پیسٹ کرکے بھی کام چلالوں۔ یا میکرو بھی رکھا جاسکتا ہے اِس کام کے لئے۔ مگر یہاں پر مسئلہ ٹیبل کے بغیر ہی حل ہوگیا ورڈ پہ۔ اور حل ہونے کی وجہ وہی شفٹ کنٹرول ہے جو آپ نے بتائی۔
ٹیبل بنانے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔ میرا خیال ہے کہ آپ کو ٹیبل کی ضرورت اس لیے پڑی ہوگی کیونکہ...
سب سے پہلے تو تمام ساتھیوں سے معذرت کے میں وعدے کے مطابق کل رات جواب نہیں دے سکا۔ وجہ یہ ہوئی کہ میری ونڈوز 7 ہی خراب ہوگئی۔ تو کل کا وقت تو اُس کے ٹھیک کرنے اور بقعہ پروگرامز انسٹال کرنے میں گزر گیا۔ اب جواب دیتا ہوں۔
شکریہ۔ میں کل تک ٹیبل پہ تجربہ کر کے بتاتا ہوں۔ اگر ٹیبل سے مسئلہ حل ہوجائے تو بھی ایک مسئلہ تو رہ جائے گا۔ کیوں کہ جب صرف ایک غزل لکھنا ہو نیٹ کے لئے تو ٹیبل سے کام چلا لیا جائے۔ لیکن جب بات دیوان کی کتابت کی ہو تو میرا خیال ہے ٹیبل کچھ مناسب نہیں لگتا۔آپ کا کیا خیال اِس ضمن میں؟
ارے بھئی جب صوتی کیبورڈ پہلے سے موجود ہے تو بار بار بنانے کی کیا ضرورت ہے۔ میں نے تو نہیں بنایا۔
صوتی کی بورڈ پہلے سے ہی Center for Research in
Urdu Language Processing کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ میں وہی استعمال کرتا ہوں۔ اور آج تک میں سمجھتا تھا کہ سب لوگ وہی استعمال کرتے ہونگے۔ اب پتہ چلا کہ...