ویسے میرا خیال ہے مجھے بھی یہ ایپ انسٹال کر لینی چاہیے۔۔۔۔۔ 12 سال سے زیرِ تعمیر اسپتال کی شکایت بھی ہونی چاہیے۔ جہاں 12 ماہ میں میٹرو بن جائے وہاں 12 سال سے ایک اسپتال کو گرانے کے بعد دوبارہ تعمیر نہ کیا جا سکے تو اس سے بڑی زیادتی اور کیا ہوگی۔
بہت خوب۔۔۔ بچوں کو بھی آہستہ آہستہ سمجھ آجائے گی انشاءاللہ۔ 70 سال کی خرابیوں کو درست سمت دینے کے لیے بھی کم سے کم 4 سے 5 سال لگ جائیں گے۔
اللہ پاکستان کے حق میں سب بہتر کرے گا انشاءاللہ۔
لیکن پوچھنے میں حرج بھی کوئی نہیں، تصدیق ہوجائے تو اچھا رہتا ہے۔ ویسے بھی ابھی شاید ایک ماہ بھی نہیں ہوا مجھے اس فورم میں تو کیسے تمام احباب کو جان سکتی ہوں :)
یہ لائن بھی تو کاپی پیسٹ ہوسکتی ہے۔ اصل میں ہمارے سوشل میڈیا کا جہاں بہت فائدہ ہے وہیں یہ نقصان بھی ہے کہ بلا تحقیق بات کو آگے پھیلا دیا جاتا ہے۔ اگر یہ وارث صاحب کا ذاتی تجربہ ہے تو بہت اچھی بات ہے، اور اگر یہ ذاتی تجربہ نہیں تو اس پر یقین کرتے ہوئے تھوڑا ڈر محسوس ہوتا ہے کیونکہ بحرحال ہمارے...
و علیکم السلام۔
سن کر افسوس ہوا کہ آپ کے پیسے اور وقت کا ضیاع ہوا۔
کچھ ہی عرصہ پہلے میں نے بھی آن لائن کام کرنے کا ارادہ کیا تو مجھے بھی بہت مشورے ملے پی ٹی سی سائٹس کے اور ایڈ کلک والے کاموں کے۔ آئی ٹی دنیا فورم پر بھی ایسے بے شمار مشورے موجود تھے مگر بھلا ہو وہاں ایک بھائی کا جنہوں نے مجھے...
ویلنٹائن ڈے پر تو روک لیں گے باقی پورا سال؟ کیا یہ خرافات صرف ویلنٹائنز ڈے پر ہوتی ہیں؟ کبھی ہمارے کالج و یونیورسٹیز کا ماحول تو چیک کریں جہاں ہر کونے میں ایک بلا ناغہ ایک ڈیٹ ہوتی ہے۔ جہاں کلاسز کی بجائے طلبا و طالبات مقامی ہوٹل کے کمروں میں وقت گزارتے ہیں۔
ویلنڈائن ڈے تو مفت میں بدنام ہوگیا...
زیادہ تجربہ نہیں میرا اس میں۔
کچھ ہی عرصہ پہلے کمپیوٹر استعمال کرنا شروع کیا اور آئی ٹی دنیا سے ایک صاحب نے فائیور کا مشورہ دیا۔ کچھ دن پہلے ہی ایک پروفائل بنائی ایس ای او سروسز کے لیے اور 4 دن بعد پہلا آرڈر آگیا۔
اب دیکھیں آگے کیا بنتا ہے۔ آغاز تو اچھا ہوا میرا فائیور پر۔