جو وجوہات وہاں بیان کی گئی ہیں وہ بہت حد تک معقول ہیں۔ لیکن اردو محفل مقفل ہو مستقل بند نا ہو۔ اردو کا بہت سا مواد یہیں پر دستیاب ہے یہ ایک مستقل لائبریری ہے اور گوگل سرچ وغیرہ میں آج بھی سر فہرست ہے۔
جی مریم ۔۔۔ اللہ کریم کی ذات کا شکر ہے۔ محفل کا وزٹ کرتا رہا ہوں بس نا اہلی اور نا لائقی اپنی آخری حد بھی پار کر اب نئی بلندیوں پر رواں دواں ہے۔۔۔ جس وجہ سے یہاں آکر بھی کہیں کوئی شرکت نہیں ہو سکی۔
محفل کے الوداع کا سن کر دل بوجھل ہوا اور کسی طور بھی یہ فیصلہ پسند نا آیا ۔۔۔ لیکن شاید ہماری ہی نالائقیاں رہی ہوں گی جو نوبت یہاں تک پہنچی۔ نین بھائی اور ڈاکٹر صاحب سے رابطہ رہتا ہے باقی کچھ احباب کی سرگرمیوں سے ان کے متعلق معلومات رہتی ہیں۔ جاسمن کا شکریہ جنہوں نے اس ویڈیو میں یاد رکھا۔
زندگی میں آگے بڑھنے کو محرکات لازمی چاہیے ہوتے ہیں وہ کسی بھی صورت ہوں۔۔۔۔ مرشد اسی لیے مرشد ہے کہ یہ راستہ وہ ایک جست میں طے کروا دیتے ہیں۔۔۔ ہمیشہ کی طرح سال نو پر خوبصورت تحریر شیئر کرنے پر آپ کے شکر گزار ۔۔۔ یہ تحریريں سوچنے پر مجبور کرتی ہیں۔ جزاک اللہ خیرا
کل سے وارث بھائی کی خبر نے دہلا کے رکھ دیا ہے۔ مصروفیات کے سبب گو کہ محفل پہ آنا تقریبا بند تھا لیکن کل رات سے ابتک ذہن میں اور زبان پر ایک ہی نام ہے محمد وارث۔۔۔ ان سے ملنے کا بہت اشتیاق تھا لیکن معلوم پڑا وہ گوشہ نشین درویش صفت یہ پسند نہیں فرماتے تھے۔ بار بار محفل کھول کے صرف ان کا ذکر کرنے...
اپنی مسجد میں نماز جمعہ پر وارث بھائی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔
اللہ رب العزت درجات بے حساب بلند و بالا فرمائے۔ کریم آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معرفت و معیت عطا فرمائے۔ ان کی قبرکو بقعہ نور بنائے۔
محترم ڈاکٹر عاطف ملک کے پیغام سے یہ خبر موصول ہوئی پڑھتے ہی لمحے بھر کو جیسے دل بند ہو گیا۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّ۔ا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
اللّٰہ رب العزت ﷻ اپنے پیارے محبوب ﷺ کے صدقے سے بخشش و مغفرت فرمائے، آخرت کی منزلیں آسان فرمائے،اللہ رب العالمین ان کی قبر پر کروڑہا رحمتیں نازل فرمائے روشن...